Horoscope Today in Urdu 12th May | aaj ka din kesa rahega

Horoscope Today in Urdu 12th May | Love, Career & Future Horoscope | Aaj ka din kesa Rahega


Horoscope Today in Urdu 12th May | aaj ka din kesa rahega


آج کا دن کیسا رہے؟Aaj ka din kesa Rahega

Horoscope Today in Urdu | All About Astronomy and Horoscope available in FUTURE HOTLINE" For Example | daily horoscope, today horoscope, Capricorn Horoscope Today, Aquarius Horoscope Today, Pisces Horoscope Today, Aries Horoscope Today, Taurus Horoscope Today, Gemini Horoscope Today, Cancer Horoscope Today, Leo Horoscope Today, Virgo Horoscope Today, Libra Horoscope Today, Scorpio Horoscope Today, Sagittarius Horoscope Today, There is much more to this site .such as the Stones.

Capricorn Horoscope Today in Urdu

Capricorn Horoscope Today

برج جدی - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج کچھ غیر متوقع حالات کی وجہ سے آپ ذہنی صلاحیتوں کا استعمال کرنے پر مجبور ہو سکتے ہیں اس کے علاوہ اپنی پریشانیوں سے اپنے معاملات کو متاثر نہ ہونے دیں۔آج سب سے زیادہ اپنی توجہ اس جانب مبذول رکھیں کہ اپنے مخلص احباب سے کوئی بھی بات نہ چھپائیں بلکہ سب کچھ انکے سامنے رکھ دیں اور اپنے معاملات کی وضاحت بھی لازمی کریں کیونکہ کسی قسم کی سستی اور لاپرواہی سے کام لیں گے تونتیجہ بہت برا اورنقصان دہ ہوگا۔اپنے اہم کاموں کونمٹانے میں بھی جلدبازی مت کریں ۔اپنے گھریلومعاملات میں بھر پو ر توجہ دینی ضروری ہو گی تاکہ مستقبل کے بارے میں اہم اورضروری فیصلے کرکے اپنی بنیادکومضبوط بناپائیں ۔

Aquarius Horoscope Today in Urdu

Aquarius Horoscope Today

برج دلو - آجکا دن کیسا رہے گا؟

اپنے آپ کو ذہنی دباؤ سے بچانے کی کوشش کریں اور دوسروں کی خامیوں کی تلاش میں اپنا وقت برباد نہ کریں۔خود کو پرسکون رکھیں کیونکہ آپ کی پریشانیوں کی وجہ سے آپ کا کوئی حادثہ بھی ہو سکتا ہے۔اس کے علاوہ آج آپ یہ بھی محسوس کریں گے کہ شایدہرایک آپ سے کچھ نہ کچھ حاصل کرناچاہتاہے۔ اوریہی چیزیاسوچ آپ کو ذہنی دباؤ کا شکار بنا سکتی ہے۔آپ کواس وقت ضرور حیرت ہوگی جب آپکوشام سے پہلے ہی دوسروں کی جانب سے غیرمتوقع طور پرمدد حاصل ہو سکے گی۔دوسروں سے شراکت داری کے معاملات کو آج ملتوی رکھیں اوران مواقع سے بھرپورفائدہ اٹھانے کا خواب کم از کم آج کے دن بالکل نہ دیکھیں

Pisces Horoscope Today in Urdu

Pisces Horoscope Today

برج حوت - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج ڈرائیونگ کرنے اور کئی ایک اہم اقدامات کو عملی شکل دینے سے گریز کریں کیونکہ آپ کی توجہ بھٹک رہی ہوگی اور ایک نقطہ پر اسے مبذول کرنا مشکل ہوگا جس کی وجہ سے آپ کا حادثہ بھی ہو سکتا ہے۔کسی بھی مسئلے پر اپنے ساتھیوں یا غیرمتعلقہ افراد کے ساتھ بحث و مباحثہ کر نے سے احتراز کریں۔اس کے علاوہ دوسرے لوگ چاہے بے وقت ہی آپ کوتنگ کیوں نہ کریں آپ کوذہنی دباوٴکا شکار نہیں بننا کیونکہ آپکی عملی کاوشیں دوسروں کیلئے بہترین اورفائدہ مندثابت ہوں گی۔کوئی وجہ نہیں ہے کہ آپ بہتر کارکردگی کامظاہرہ نہ کرپائیں لیکن یاد رکھیں کہ آپ اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی میں دوسروں سے بڑھ کرکچھ بھی نہیں کر سکتے

Aries Horoscope Today in Urdu

Aries Horoscope Today

برج حمل - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج اپنے کام پر اپنی توجہ صرف اورصرف اپنی محبت کوحاصل کرنے کیلئے ہی دیں کیونکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے آج آپ کو بہترین مواقع میسر آ سکیں گے لیکن اپنے مسائل کا کوئی نہ کوئی حل تلاش کرنے کی کوششوں میں کامیابی حاصل نہ ہو سکے گی۔جس سے اپنی پیار بھری زندگی کودوام بخشنے کی کوشش بھی رائیگاں جا سکتی ہیں۔آپ کسی بھی وجہ سے اپنے حالات و واقعات سے خوفزدہ مت ہوں بلکہ اپنی ہر بات کاکھل کراظہارکریں۔آج اپنی تخلیقی صاحیتوں سے کام لیکراپنی منزل کوحاصل کرنے میں بہت اہم کامیابی حاصل کر نے کے قریب پہنچ پائیں گے۔شام میں اپنے دوستوں سے گپ شپ کرنے کے بعد ہی سکون محسوس کرسکیں گے۔

Taurus Horoscope Today in Urdu

Taurus Horoscope Today

برج ثور - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج کچھ ایسے اقدامات کرنے سے باز رہیں جو بعد میں آپ کو پریشان کر سکتے ہیں۔اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں کیونکہ کوئی بڑی مشکل پیش آ سکتی ہے۔جان توڑ محنت اور جانفشانی سے کام لینے کا موقع نہیں ہے بلکہ سوچ سمجھ کر عملی اقدامات کرنے کا وقت ہے۔اپنے لئے مسائل کا پینڈورا بکس کھولنے کی کوشش نہ کریں۔آج اپنے گھر اور اپنی موجودہ ملازمت میں آپ جوتبدیلی کرناچاہتے ہیں یاجونیا قدم اٹھاناچاہ رہے ہیں وہ باآسانی کرپائیں گے۔اسکے علاوہ محتاط رہ کر ہی اپنے سارے کام سر انجام دینے کی کوشش کریں لیکن سب کچھ بھلا کرسارا وقت اپنی فیملی اورگھرمیں آئے ہوئے مہمانوں کودینے سے باقی کے معاملات الجھ سکتے ہیں ۔

Gemini Horoscope Today in Urdu

Gemini Horoscope Today

برج جوزا - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج اپنے ساتھی سے کوئی بھی ناخوشگوار خبر سن کر پریشان ضرور ہو سکتے ہیں لیکن دوسروں کے سامنے اظہار کرنے سے سبھی پریشان ہو سکتے ہیں۔اپنے آپ کو انتہائی عرق ریزی اور جا ن توڑنے والے منصوبوں سے خود کو دور رکھیں۔آپ اگرآج بھی ماضی کوساتھ لیکرمستقبل کی تعمیرکرناچاہ رہے ہیں تویقینا ماضی کے تجربات آپ کوراہنمائی فراہم کر سکیں گے۔اپنے اردوں میں تبدیلی لائے بغیرمثبت خیالات کیساتھ آگے بڑہیں اور جی بھرکے کامیابیاں سمیٹ لیں۔ آپ بہت زیادہ خواہش مندہوں گے کہ اپنے کسی چاہنے والے سے جی بھر کے اپنے دل کی باتیں کرپائیں اور ساتھ میں کچھ نئے تعلقات کی داغ بیل بھی ڈال سکیں۔

Cancer Horoscope Today in Urdu

Cancer Horoscope Today

برج سرطان - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج کسی محبت بھرے معاملے کی وجہ سے ماضی میں کئے گئے فیصلے دوبارہ سے سامنے آنے سے آپ کو مشکل ہو سکتی ہے۔اپنے کسی پیارے فرد سے جھگڑا ہو سکتا ہے۔ اپنے آپ کو کسی بھی جوشیلے اقدامات کا محور نہ بنائیں۔اپنے آپ کو پرسکون بنا کر آرام کرنے کی کوشش کریں۔آج اپنے معاملات کوباآسانی اپنی مرضی سے چلا نے کی کوششوں میں آپکے ستارے آپکاساتھ نہ دے سکیں گے جبکہ آپکی جوشیلی سوچیں اور جذبوں بھرے تخیلات آپکوبہت دورلیجانے اور نئے جہانوں کی سیر و سیاحت کیلئے آپ کو تیار کرنیکی کوشش کریں گے۔آ پکے آئیڈیازبہت خوب ہیں لیکن انکی تراش خراش بہت ضروری ہونے کے علاوہ مناسب وقت کا انتظار بھی ضروری ہوگا۔

Leo Horoscope Today in Urdu

Leo Horoscope Today

برج اسد - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ کی اہلیت اورصلاحیت کاموازنہ آپ کے شریک کارسے کیا جائے گاجوکہ باالکلغیر مناسب بات ہو گی لیکن یہ چاہے کتناہی غیرحقیقی کیوں نہ لگے آپ کو اسی سے ہی اپنی پہچان بنانی ہوگی۔اپنے آپکوموجودہ مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے پوری طرح تیارکرلیں۔آج آپ لاشعوری طورپراپنے دشمنوں کی تعداد سے خوفزدہ ہی نہ ہوں اور اپنے ارد گرد کے ماحول سے اپنے حلیف پیداکرنے کی کوشش کریں جوآپ کی موجودہ مشکلات میں آپ کے دشمنوں کے خلاف آپ کاساتھ دیں سکیں گے جبکہ آپ کوزمانے کے رسم ورواج سے نجات حاصل کرنے کیلئے اپنی حدودسے باہرنکلنالازم ہوگاتاکہ آپ خودکو حق پر ثابت کرسکیں۔

Virgo Horoscope Today in Urdu

Virgo Horoscope Today

برج سنبلہ - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج اپنے ،اپنی ذات کے بارے اور اپنے کاروبارکے لئے کوئی فیصلہ ضرور کر لیں تاکہ بیک وقت آپکو دودوحالتوں میں شامل رہنے سے نجات مل جائے اورنمایاں حیثیت بھی حاصل ہو سکے۔اگر آپ یہ چاہتے ہیں کہ آپ گھرکے معاملات میں بھی پوری توجہ دیں اوراپنے محبوب کے ساتھ بھرپوروقت گزارکراپنی تسلی بھی کرسکیں تو آپ کو اپنی موجودہ اورحقیقی زندگی کی مشکلات کو گہری نظر سے پرکھنا ہو گا اور پھر اپنے تجزیئے کو مدِنظر رکھ کر ہی عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔اپنے بارے میں یا اپنے وسائل کے بارے میں کسی قسم کی خوش فہمی کا شکار مت ہوں ورنہ مالی طور پر موجودہ دباؤ مزید بڑھ سکتا ہے جس سے پریشانی میں بھی اضافہ ہو سکتا ہے۔

Libra Horoscope Today in Urdu

Libra Horoscope Today

برج میزان - آجکا دن کیسا رہے گا؟

اپنی ذاتی انااور مفاد پرستی کوقابومیں رکھنے سے ہی آج کسی قریبی فردسے متعلقہ معاملات کواپنی مرضی کے مطابق طے کرسکیں گے۔اپنے مالی اورحساس معاملات کودوسروں کی مداخلت کے بغیرحل کرنے کی کوشش کریں ورنہ آپ کی زندگی کے بہت سے خفیہ گوشے بے نقاب ہو سکتے ہیں ۔اگرآپ کسی معاملے میں خودکو حیرت زدہ محسوس کریں تویہ ضرورجاننے کی کوشش کریں کہ اس کی حقیقی وجہ کیاہے؟جی یقینا یہ سب آپکے موڈ اورحساس طیبعت کی وجہ سے ہوگا آپکا تمام معاملات کے بارے میں لچکداررویہ کامیابی کی علامت بن سکتا ہے خاص کراپنے محبت بھرے معاملات کو سنجیدگی سے لیں ورنہ پریشانی کا آغاز بھی ہو سکتا ہے

Scorpio Horoscope Today in Urdu

Scorpio Horoscope Today

برج عقرب - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ بظاہربہت ملنسارنظرآئیں گے لیکن جوبھی پروگرام آپ نے طے کیا ہواہے اس کیمطابق عمل کرنا آپ کے لئے مشکل ہو سکے گا۔اپنے وسائل سے آپ لطف اندوزبھی ہوں گے مگر آپ کا ساتھی یا قریبی فرد آپ کوچکردینے کی کوشش کرسکے گایا پھرآپ کونیچا دکھانے کا موقع حاصل کرنے میں اپنی توانائیاں صرف کرسکتاہے۔کسی کے سخت رویے کی وجہ سے آپ اس کے خلاف بغاوت بھی کرسکتے ہیں اوراسی کی وجہ سے ہی آپ کے کئی معاملات الجھ سکتے ہیں ۔سیروتفریح کا پروگرام بناکر انجوائے کریں ،اپنے موجودہ روابط مضبوط بنانا ہی آپکے لئے بہترہوگا۔اپنی چھوٹی چھوٹی باتوں کے منفی اثرات سے خودکودور رکھنے کی کوشش لازمی کریں۔

Sagittarius Horoscope Today in Urdu

Sagittarius Horoscope Today

برج قوس - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج اپنے خیالات پربھروسہ کرکے عملی اقدامات کرنے کی کوشش میں کامیابی ممکن بنا نا ممکن نہ ہوگا لیکن یادرکھیں کہ سب کوخوش رکھنا حقیقت میں بھی مشکل امرہوتا ہے۔ستاروں کے اثرات کی وجہ سے آپ پرسستی اورکاہلی کے اثرات نمایاں ہو سکتے ہیں جبکہ آپ آخری لمحے تک انتظارکرکے خودکومتحرک کرنے میں بھی کامیاب ہو سکیں گے۔اپنے فرائض میں غفلت سے بچنے کی کوشش کریں کیونکہ اس کے اثرات سارے ماحول پرمرتب ہوکر آپ کے کاروباری یاملازمتی امورمیں مشکلات پیدا کر سکتے ہیں۔مالی معاملات میں آ پ کوکسی دوسرے کی نصیحت کی سخت ضرورت ہوگی خا ص کرجب آپ کی اندرونی صلاحیتیں کھل کرکام نہ کررہی ہوں۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.