Horoscope Today in Urdu 29th March | aaj ka din kesa rahega

Horoscope Today in Urdu 29th March | Love, Career & Future Horoscope | Aaj ka din kesa Rahega 

Horoscope Today in Urdu 01th March | aaj ka din kesa rahega

آج کا دن کیسا رہے؟Aaj ka din kesa Rahega

Horoscope Today in Urdu | All About Astronomy and Horoscope available in FUTURE HOTLINE" For Example | daily horoscope, today horoscope, Capricorn Horoscope Today, Aquarius Horoscope Today, Pisces Horoscope Today, Aries Horoscope Today, Taurus Horoscope Today, Gemini Horoscope Today, Cancer Horoscope Today, Leo Horoscope Today, Virgo Horoscope Today, Libra Horoscope Today, Scorpio Horoscope Today, Sagittarius Horoscope Today, There is much more to this site .such as the Stones.

Capricorn Horoscope Today in Urdu

Capricorn Horoscope Today

برج جدی - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ کو اپنی صلاحیتوں کا ادراک پیدا کرنے کے بعد اپنی قدرتی خوبیوں سے ہر قسم کا فائدہ اٹھانے کی تیاری کرنی چاہئے۔دوسروں کے تعاون اور مدد پر بھروسہ کرنے سے زیادہ اپنے آپ کو پر اعتماد بنانا ضروری ہوگا۔کسی قرض خواہ سے بات چیت کرتے وقت اسے اصل حالات سے آگاہ کر کے اسکی ہمدردی حاصل کر لیں۔ آج آپ کی وجدانی صلاحیتیں عروج پر ہونگی اور اسی وجہ سے کسی کاروباری سفر کا ارادہ ترک کر دیں گے کیونکہ اس سے سوائے نقصان آپ کو کچھ اور حاصل نہ ہوسکے گا۔ اس کے علاوہ کسی بھی مقابلے میں شرکت کر کے شاندار انعامات جیت سکتے ہیں خاص کر کسی لاٹری ٹکٹ یا انعامی بانڈ کی خریداری فائدہ مند ثابت ہو سکے گی۔

Aquarius Horoscope Today in Urdu

Aquarius Horoscope Today

برج دلو - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج اپنے دوستوں کے ہمراہ کچھ نئی کاروباری سرگرمیوں کا آغاز کر سکیں گے جس میں آپ کو کامیابی نصیب ہو سکتی ہے۔آپ کو آج کہیں سے خاصی معقول رقم موصول ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے آپ کی طے کردہ ترجیحات یکسر تبدیل ہو سکتی ہیں لیکن اپنے منصوبوں کو دوبارہ سے ترتیب دینے کی کوشش لازمی کریں۔اس کے علاوہ اپنے اہل خانہ کی ضروریات کے بارے میں باخبر رہیں اور انہیں فرائض سمجھ کر ادا کریں۔چاہے آپ کو کتنا وقت لگے یا کس قدر رقم خرچ ہو اس کی پرواہ نہ کریں۔اپنے آپ کو بے بنیاد قیاس آرائیوں سے بچاتے ہوئے اپنے وجدان پر بھروسہ کرنے کی کوشش کریں کیونکہ آپ کی تما م سرگرمیوں کی بنیاد صرف آپ کا اعتماد ہی ہے۔

Pisces Horoscope Today in Urdu

Pisces Horoscope Today

برج حوت - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آپ اپنے کاروباری پارٹنر کے ساتھ باہمی طور پر کچھ دلیرانہ اور فائدہ مندمنصوبے بنانے کی کوشش کر سکیں جن میں آپ کو کامیابی مل سکتی ہے۔اگر آپ کی لگن برقرار رہی تو آپ باآسانی اپنے اہداف حاصل کر پائیں گے جس سے آپ کے خواب حقیقت بن سکیں ۔آج بعد دوپہر اپنے کسی قریبی فرد کے ساتھ آپ کی توتکار ہو سکتی ہے جس کے بارے میں آپ کو غلطی کا احساس ہوتے ہی اپنا غصہ کم کرکے حالات کومعمول پر لانا ہوگا۔ اپنے معمولات کے بارے دوسروں کی باتوں اور ان کی حرکات و سکنات کی وجہ سے اپنے آرام کی ضرورت کو نظر انداز نہ کریں۔ورنہ اگلی صبح کے لئے ترتیب دیئے گئے تمام منصوبے انتشار کا شکار ہو جائیں گے۔

Aries Horoscope Today in Urdu

Aries Horoscope Today

برج حمل - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ کا موڈ بہتر ہونے کی بناء پر آپ کو دوسروں سے کی جانب سے تعاون اور شراکت داری کی پیشکش ہو سکتی ہے جبکہ آپ خود سے ہی کچھ نئی سرگرمیوں کا آغاز کرنا چاہیں گے جبکہ کسی کاروباری دورے کی تیاری بھی ہو سکتی ہے۔اگر موقع ملے تو اپنے پسندیدہ فرد کے ساتھ ملاقات کرنے یا سکون کے چند لمحات گزارنے کے لئے حالات کوممکن بنا سکیں گے۔کسی نئی شراکت داری کی پیشکش کو قبول کرلیں مگر کسی کی باتیں سن کرگھبراہٹ کا شکار نہ ہوں۔اپنے مالی حالات کے بارے اندیشوں کا شکار بننے سے گریز کریں۔آج اپنی مالی حالت کی وجہ سے آپ کو سکون اور اطمینان ہوگا اس کے علاوہ کچھ نیا کر دکھانے کے لئے بھی آپ بہت جوشیلے ہو سکتے ہیں۔

Taurus Horoscope Today in Urdu

Taurus Horoscope Today

برج ثور - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج اپنے کاروباری شراکت داروں کے ساتھ کسی قسم کی بحث و تکرار میں ملوث ہونے سے گریز کریں۔اپنے تمام جذباتی مسائل کو بعد دوپہر باآسانی حل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔آپ کو اپنی مالی حالت کے بارے میں مختلف قسم کی قیاس آرائیوں سے گریز کرنا ہوگا تاکہ آپ کا اعتماد بحال رہ سکے۔ آپ کو کسی کاروباری دورے میں کامیابی بھی مل سکتی ہے۔اگر آپ کے اختیار کردہ طریقہ کار کی وجہ سے تمام اشیاء اسی انداز سے ترتیب نہیں پا رہیں جیسے کہ آپ چاہتے ہیں تو اس میں غصہ کرنے کی کوئی بات نہیں بلکہ انہیں ان معاملات کو ان کے حال پر چھوڑ دیں اور جو میسر ہے اس سے ہی اپنا کام چلانے کی کوشش کریں۔

Gemini Horoscope Today in Urdu

Gemini Horoscope Today

برج جوزا - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ کواپنا مستقبل سنوارنے کے لئے منصوبہ بندی کرنے کا موقع مل سکے گا۔اگر آج آپ کو کسی کاروبارمیں سرمایہ کاری کرنے کا موقع ملے تو کسی گھبراہٹ کا شکار ہوئے بغیر اسے اپنا لیں اور اپنے توہمات اور خدشات کو بالائے طاق رکھ دیں بلکہ کسی قسم کی قیاس آرائی سے بھی کام نہ لیں۔اپنے آپ کو دنیا کے ہلے گلے سے باہر نکالنے کی کوشش کریں تاکہ آپ کے بارے میں دوسروں کی رائے تبدیل ہو سکے۔اپنے خوابوں کو سرپر سوار کر لینے کی بجائے ان کے عملی کردار پر غور کریں کیونکہ آپ کے لئے یہی بہتر اور فائدہ مند راستہ باقی بچا ہے۔ اپنے وراثتی معاملات یا کسی پارٹ ٹائم ملازمت کی وجہ سے خاصی معقول رقم کا حصول ممکن ہو سکتا ہے۔

Cancer Horoscope Today in Urdu

Cancer Horoscope Today

برج سرطان - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج اپنے لئے کسی کاروباری سرگرمی کا آغاز کرنے میں آپکو نہ صرف کامیابی مل سکے گی بلکہ اس میں مالی منافع بھی حاصل ہو سکے گا۔ اپنے بڑوں کی باتوں کو اہمیت دیں اور انہیں قابل عمل بنانے میں اپنی اہلیت بھر کوشش ضرور کریں۔اپنے شریک حیات کے مشوروں کو بھی لازمی اہمیت دیں۔موجودہ وقت میں بے بنیاد خیالات کی وجہ سے اپنے آپکو پریشان نہ کریں۔ آپکو اپنا طے شدہ شیڈول مکمل طور پر تبدیل کرنا ہوگا کیونکہ آپ سے متعلقہ بہت سے معاملات مکمل نہ ہونیکے خدشات آپکو پریشان کر سکتے ہیں جسکی وجہ سے آپکو خاص محنت کرنی ہوگی۔اسکے علاوہ اپنے معاملات پر توجہ دینی ہوگی تاکہ حالات کو مدنظر رکھ کر خود کوبے بنیاد اندیشوں سے بچاسکیں۔

Leo Horoscope Today in Urdu

Leo Horoscope Today

برج اسد - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج اپنے مالی مسائل حل کرنے کیلئے آپ بات چیت کے ذریعے سے دوسروں کو قائل کر سکیں گے اور انکے تعاون سے اپنے التواء کا شکار معاملات سلجھا سکیں گے۔ آج اپنے پرانے دوستوں سے بھی ملاقات ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے آپ بھی ہلہ گلہ کرنے کے موڈ میں ہونگے لیکن ہر معاملے کی طرح یہاں بھی آپ کو محتاط رہنا ہوگا ۔اپنی ذمہ داریوں کی بجا آوری کے دوران بہت سی باتیں آپکے سامنے آ سکتی ہیں لیکن توقعات کے بر عکس جو باتیں بھی ہوں ان پر غصہ دکھانے کی بجائے انکی حقیقت جاننے پر زور دیں اس کے بعد ہی معاملہ حل ہو سکے گا۔کوئی قریبی فرد آپ کیلئے خاص تحفہ لے کے آ سکتا ہے جس کی وجہ سے آپ کو خوشی ہو سکتی ہے۔

Virgo Horoscope Today in Urdu

Virgo Horoscope Today

برج سنبلہ - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج اپنے مالی معاملات کو حل کرنے میں آپ کو دوسروں کا تعاون حاصل ہو سکتا ہے لیکن اس کے لئے آپ کو اپنے شکوک و شبہات کو ختم کرنا ہوگا۔آج آپ کو اپنی وجدانی صلاحیت کی وجہ سے بہت سے معاملات میں عملی مدد بھی حاصل ہو سکے گی۔دوپہرمیں کچھ افرادکے مشورے یااقدامات آپکوغلط فہمیوں میں مبتلاکرکے پیچیدگیاں پیدا کرنے کاباعث بن سکتے ہیں جس سے آپ کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔ آپ کو اپنے معاملات کا تجزیہ انتہائی گہرائی سے کرنا ہوگا اور ان معاملات کی وجہ سے اگر آپ کو اپنا شیڈول مکمل طور پر تبدیل بھی کرنا پڑے تو ضرور کر لیں۔ شام میں اپنے دوستوں کے ساتھ کسی تقریب میں شمولیت اختیارکر سکیں گے۔

Libra Horoscope Today in Urdu

Libra Horoscope Today

برج میزان - آجکا دن کیسا رہے گا؟

اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے میں آج آپ کی گفتگو کرنے کی عمدہ صلاحیت اہم کردار ادا کریگی جس سے آپ دوسروں پر اثر انداز ہو کر انہیں اپنے منصوبوں سے ہم آہنگ بھی کرسکیں گے۔کسی کاروباری دورے کی تیاری مکمل کرکے ہی فوائد حاصل کر سکیں گے۔ آج اپنی کاروباری صلاحیتوں سے فوائد حاصل کرنیکے مواقع میسر آ سکیں گے جو فائدہ مند ہوں گے۔آج آپ کے ستارے آپ کوصحیح ڈگرپرلیجانے کی کوشش کریں گے چاہے ان کا تعلق آپکی معلومات سے ہویا دوسروں کی فراہم کردہ اطلاعات سے۔آپ کو سب کچھ اپنی صوابدیدکے مطابق ہی کرنا ہوگا جبکہ شام تک آپ سب کچھ سمجھ کر ہی حالات کوٹھیک کرنے میں کامیاب ہوسکیں گے۔

Scorpio Horoscope Today in Urdu

Scorpio Horoscope Today

برج عقرب - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ کو اپنے کاروباری شراکت دار کے ساتھ نہ تو کسی بحث مباحثہ میں ملوث ہونا ہے اور نہ ہی معاملات کو تکرار کی جانب لیکے جانا ہے۔کاروباری مفادات حاصل کرنے کے لئے آپ کو بہت سے مواقع میسرآسکیں گے جن سے بہت سے فوائد کا حصول انتہائی آسان ہوگا۔اپنے جذباتی اور سماجی مسائل کو حل کرنے کے لئے آپ کو بعد دوپہر موقع مل سکتا ہے۔اگر آپ کی مالی حالت کی بات کی جائے تو اس میں آپ کو سوچ و بچار کرنے یا فکر مند ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہوگی۔اگرآپ نے کسی بھی قسم کی خریداری کاارادہ کر رکھا ہے تو سمجھ لیں کہ یہ سب کچھ آپ اکیلے نہیں کر سکیں گے بلکہ کوئی خاص یا پیارا فرد بھی آپ کے ہمراہ ہوگا

Sagittarius Horoscope Today in Urdu

Sagittarius Horoscope Today

برج قوس - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپکے سامنے کئی ایک مشکلات آ سکتی ہیں جنہیں باآسانی حل کر سکیں گے۔شام میں اپنی شریک حیات کے ساتھ کسی تقریب میں شرکت کا موقع مل سکتا ہے۔ اپنے ضروری سامان اور اہم کاغذات کی جانچ پڑتال دوبارہ سے کر لیں تاکہ کسی بھی متوقع نقصان سے بچ سکیں۔اپنے حقیقی آئیڈیاز کو عملی شکل دینے کی وجہ سے سینئرز افراد کا تعاون حاصل کر سکیں گے۔ آج آپ کو گھریلو معاملات کے بارے میں غور و خوض کرنے کا موقع مل سکے گا جبکہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ بہتر وقت گزار سکیں گے۔ اپنے گھر میں جنم لینے والے نئے حالات کے ساتھ شائد اپنے آپ کو ایڈجسٹ کرنا مشکل ہو۔جس کی وجہ سے کسی بھی ضروری معاملے پر توجہ دینا بھی ممکن نہ ہوگا۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.