Horoscope Today in Urdu 21th March | aaj ka din kesa rahega

Horoscope Today in Urdu 21th March | Love, Career & Future Horoscope | Aaj ka din kesa Rahega

Horoscope Today in Urdu 21th March | aaj ka din kesa rahega




آج کا دن کیسا رہے؟Aaj ka din kesa Rahega

Horoscope Today in Urdu | All About Astronomy and Horoscope available in FUTURE HOTLINE" For Example | daily horoscope, today horoscope, Capricorn Horoscope Today, Aquarius Horoscope Today, Pisces Horoscope Today, Aries Horoscope Today, Taurus Horoscope Today, Gemini Horoscope Today, Cancer Horoscope Today, Leo Horoscope Today, Virgo Horoscope Today, Libra Horoscope Today, Scorpio Horoscope Today, Sagittarius Horoscope Today, There is much more to this site .such as the Stones.

Capricorn Horoscope Today in Urdu

Capricorn Horoscope Today

برج جدی - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج اپنے اہم اور لازمی امور کو عملی شکل دے سکیں گے اور کسی بھی نئے کاروبار کا آغاز کر کے اپنی زندگی کے نئے سلسلے کی شروعات کر سکیں گے۔آپ کو پرامید رہنا ہوگا کیونکہ آپ کی کامیابی کے امکانات خاصے روشن ہیں۔آپ کے پیار بھرے تعلقات بہت بہتر رہیں گے جبکہ آپ کو اپنے بزرگوں کی خاص نگہداشت کرنی ہو گی۔ اپنے مضبوط خیالا ت کو عملی جامہ پہنانے میں بظاہر کوئی رکاوٹ سامنے نہیں آ سکے گی مگر جس طرح کی نفرت آپ کے بارے میں پھیلائی جا رہی ہے اسکا منطقی نتیجہ آپ کی ناکامی اور شرمندگی کے مواقع پیدا کرنا ہی ہیں۔جوابی کارروائی سکون سے کریں کیونکہ ایکدم سے خود کو متحرک کرنا مشکل کام ہوگا۔

Aquarius Horoscope Today in Urdu

Aquarius Horoscope Today

برج دلو - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ کو اپنی کاروباری اور گھریلو سرگرمیوں میں کامیابی مل سکے گی۔آپ کی کاوشوں کی تعریف اور ستائش ہو سکے گی۔آپ کے لئے اپنے مستقبل کی منصوبہ بندی کرنی آسان ہو سکے گی مگر ایک ہی وقت میں بہت سے کام ایک ساتھ شروع نہ کریں کیونکہ کامیابی کے امکانات کم ہو سکتے ہیں۔ایسے ماحول میں اپنے پیاروں کی مشاورت قبول کرنے میں بہتری ہو سکے گی۔آج کسی بھی منعقد ہونے والی تقریب میں نہ صرف یہ کہ آپ شرکت کر سکیں گے بلکہ اہتمام کرنے کی ذمہ داری بھی نبھاسکیں گے ۔ آپ کی کچھ عادتیں اس طرح سے اپنی اہمیت ثابت کریں گی کہ آپ کو بھی اس کے بارے میں سنجیدگی اختیار کرنا ہی پڑے گی۔

Pisces Horoscope Today in Urdu

Pisces Horoscope Today

برج حوت - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج غیر متوقع طور پر آپ کے طے شدہ شیڈول میں تبدیلی ہو سکتی ہے مگر اس میں کسی طرح کی پریشانی والی کوئی بات نہیں ہے۔آج کسی تقریب میں شمولیت کا موقع مل سکتا ہے جس میں آپ کی ملاقات کسی اہم فرد سے بھی ہو سکے گی۔آپ کو اپنے شریک حیات کے ساتھ اپنی ذہنی ہم آہنگی کو بہتر بنانے کے مواقع میسر آ سکیں گے۔اپنے معاملات کو نمٹانے کے لئے اپنے وجدان پر اعتماد کرکے ہی اپنی عملی کوششوں میں سرگرم ہو سکیں گے۔لیکن اچانک کسی بھی عادت کو چھوڑنا یا تبدیل کرنا آپ کے لئے بہت مشکل امر ہوگا جیسے کہ پرانے رشتوں کو یکدم سے نظر انداز کرنے میں بھی آپ کو کافی جھجھک محسوس ہوتی ہے۔

Aries Horoscope Today in Urdu

Aries Horoscope Today

برج حمل - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج اپنے عملی منصوبوں کا آغاز کرنے کے لئے آپ کی عملی سوچیں آپ کو پرعزم اور پرجوش بنا سکیں گے اور اپنے لئے کچھ ایسے منصوبوں کی شروعات بھی کر سکیں گے جن کے بارے میں آپ نے پہلے سے ہی منصوبہ بندی کر رکھی ہوگی۔اپنے قریبی دوستوں کی جانب سے کسی نئے کاروبار میں شمولیت کی دعوت مل سکتی ہے۔ایسے معاملات میں کسی تفصیل کو جانے بغیر کوئی فیصلہ نہ کریں تاکہ غلطی نہ ہوسکے۔آپ کی شریک حیات کے مشورے آپ کو اپنی افادیت ثابت کر سکیں گے اس لئے جلدبازی نہ کریں۔کیونکہ اصل ضرورت صرف آپ کے عمل پیرا ہونے کی ہے۔ ہر لمحہ بدلتے ہوئے حالات پر گہری نظر رکھ کر آپ بہت سے افرادکی حقیقت جان سکیں گے 

Taurus Horoscope Today in Urdu

Taurus Horoscope Today

برج ثور - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج اپنے بہتر مفادات کے حصول کے لئے اپنی نئی عملی کوششوں کا آغاز کرکے پرسکون ہو سکیں گے۔آج کے انجام دیئے جانے والے امور دیرپا اور منافع بخش ثابت ہو سکیں گے۔بہت سے معاملات میں آپ کو مصلحت پسندی اور درگزر کے جذبات سے کام لینا ہوگا ورنہ اپنے شریک حیات یا اپنے پیاروں سے لڑائی جھگڑے کا خطرہ برقرار رہے گا۔اپنے آپ کو کسی بھی قسم کے اندیشوں سے دور رکھنے کی کوششوں میں کامیابی حاصل کر سکیں گے۔ پرانے حساب کتاب کی وجہ سے ایک غیر ضروی رقم کے ذمہ دار آپ بھی ٹھرائے جا سکتے ہیں لیکن اگرہر چیز کو اس کے مقام پر رکھنے کی کوشش کرکے غور و خوض کریں گے تو حقیقت کھل کر سامنے آسکے گی

Gemini Horoscope Today in Urdu

Gemini Horoscope Today

برج جوزا - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج اپنے سوچے گئے عملی منصوبوں کی تکمیل کے لئے کسی خاص فرد کی عملی کوششوں اور مخلصانہ جذبات کا ساتھ حاصل ہو سکے گا جس سے اپنے خوابوں کی تعبیر حاصل ہو سکے گی۔اس کے علاوہ اپنے ذہنی خدشات اور فضول واہموں سے بھی نجات حاصل ہو سکے گی۔ممکنہ طور پر معمولی قسم کی صحت کی خرابی کا بھی سامنا ہو سکتا ہے۔لیکن اپنے آپ کو پریشان نہ کریں کیونکہ بہت جلد حالات معمول کے مطابق آ سکیں گے۔آپ کی کاروباری شراکت داری کی سرگرمیاں مالی فوائد کی ضامن ثابت ہو سکیں گی۔ آج کسی نئی جگہ رشتہ جوڑنے میں آپ بہت جذباتی ہو سکتے ہیں لیکن سوچ سمجھ کر ہی آج کسی بھی نئی دوستی کے لئے قدم بڑھانے میں فائدہ ہو سکے گا۔

Cancer Horoscope Today in Urdu

Cancer Horoscope Today

برج سرطان - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ کو کسی بھی حالت میں کوئی ایسا منصوبہ شروع نہیں کرنا جس کے بارے میں آپ کی معلومات ناقص ہوں یا ان معمولات کا حصول غیر مصدقہ ذرائع سے ہوا ہو۔ اس کے علاوہ اپنے پہلے سے جاری منصوبوں کو مکمل کرنے کی کوشش آپ کے فائدے میں ہوگی۔آج آپ کی گفتگو کرنے اور دوسروں کو قائل کرنے کی صلاحیت عروج پر ہوگی جس کی وجہ سے آپ کو کئی ایک نئے دوست بنانے کا موقع مل سکتا ہے۔آج آپ اپنی گھریلو ذمہ داریوں سے بہتر انداز میں سرخروہو سکیں گے جبکہ آپ کے لئے بہتر ہوگا کہ آپ اپنے تمام فیصلے خود ہی کرنے کی کوشش نہ کریں بلکہ دوسروں کی رائے جاننے اور اسے اپنے فیصلوں کا حصہ بنانے کی کوشش بھی ضرور کریں۔

Leo Horoscope Today in Urdu

Leo Horoscope Today

برج اسد - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ بہترین مزاجی کیفیات کا حصہ ہوں گے جس کی وجہ سے بہت کچھ نیا کرنے اور اپنے معمولات کو ایک نیا رنگ دینے کی کوشش کر سکیں گے۔ان بہتر اثرات کا فائدہ اٹھانے میں کامیابی حاصل کرنے کی کوششوں میں تیزی لا سکیں گے۔ایسے فائدہ مند وقت میں نئی سرمایہ کرنا بہتر ہوگا جبکہ پراپرٹی اور جائیداد کی خریدوفروخت بھی مالی استحکام کا باعث بن سکتی ہے۔آپ کی صحت بھی بہتر ہوگی اور کسی مالی مشکل سے بھی نجات مل سکے گی۔آج شام میں اپنا زیادہ تر وقت اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزار سکیں گے۔ایسے میں گھر سے باہر جا کر سیروتفریح کا پروگرام بھی بن سکتا ہے مگر فضول خرچی سے بچنا بہتر رہے گا۔

Virgo Horoscope Today in Urdu

Virgo Horoscope Today

برج سنبلہ - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ کی وجدانی کیفیات آپ کی مددگار ثابت ہوں گی جبکہ ان سے فائدہ اٹھانے کے لئے آپ کو اپنے حالات و واقعات کو مدنظر رکھنا ہوگا۔اپنے بڑوں کی باتوں کا برا مت مانیں اور اپنے شریک حیات کے مشوروں کو بھی مدنظر رکھیں اور اسے اہمیت بھی دیں۔آپ کو اپنے گھریلو فرائض کی انجام دہی انتہائی ذمہ دارانہ طریقے سے کرنا ہوگی۔شام میںآ پ کو کوئی رشتہ دار آپ کے جملہ امور میں آپ کا ساتھ دینے یا عملی مدد فراہم کرنے کے لئے آپکے ساتھ ہوگا۔اپنے معاملات کے حل میں دوسروں کی مدد ضرور حاصل کریں مگر انہیں مداخلت کا اختیار قطعی طور پر مت دیں ورنہ آپ کے لئے اپنے کام مکمل کرنا ممکن نہ رہے گا۔

Libra Horoscope Today in Urdu

Libra Horoscope Today

برج میزان - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ اپنے ذاتی کاروبار کو شروع کرنے کے لئے تیار ہوں گے اور یقینی طور پر یہ سب آپ کی زندگی کا نیا اور اہم حصہ ثابت ہو سکے گا۔آج آپ کو کچھ خاص خبریں مل سکیں گی جن کی وجہ سے آپ کا موڈ بھی ٹھیک ہوگا اور آپ اپنے مقدر پر رشک بھی کر سکیں گے۔آپ کی ملاقات کسی ایسے فرد سے بھی ہو سکتی ہے جو آپ کو دیکھتے ہی آپ کی محبت میں مبتلا ہو سکتا ہے اور یہ تعلق بہت دیرپا بھی ثابت ہو سکے گا۔مختلف معاملات میں آپ کی کامیابی کے امکانات خاصے روشن ہوں گے۔آج آپ کی صحت بھی بہتر ہوگی مگر آپ کو کسی زعم میں نہیں رہنا بلکہ اپنے آرام کا خاص خیال بھی رکھنا ہوگا ورنہ آنے والے دنوں میں مشکل ہو سکے گی

Scorpio Horoscope Today in Urdu

Scorpio Horoscope Today

برج عقرب - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ اپنے ان کاروباری آئیڈیاز کو عملی طور پر بروئے کار لانے کی کوشش کریں گے جو عرصہ سے آپ کے ذہن میں موجود تھے اور جو آج صبح سے ہی آپ کو بے چین کئے ہوئے تھے۔اپنے کسی بھی بزرگ فرد سے اپنے بارے میں مشاورت کرکے اپنے لئے کوئی بھی نئی راہ اختیار کر سکتے ہیں اور اس کام میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ اور تذبذب سے کام نہ لیں۔ایسے حالات میں اپنے معاملات میں بہتری لانے کے لئے اپنے شریک حیات کی عملی معاونت حاصل کرنے میں سستی نہ کریں اور اپنے مخلص اور ہمدرد افراد کے مشوروں کو بھی اپنے عملی اہداف کا حصہ بنانے کی کوشش ضرور کریں ۔سب سے اہم بات کہ اپنے ہونٹوں پر مسکراہٹ ضرور رکھیں۔

Sagittarius Horoscope Today in Urdu

Sagittarius Horoscope Today

برج قوس - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ کو اپنے کسی ایسے قریبی دوست کی جانب سے کاروباری شراکت داری میں شمولیت کی دعوت مل سکتی ہے جس نے ابھی حال ہی میں اپنا کاروبار شروع کیا ہوگا اور جس کا زیادہ تر وقت بیرون ملک گزرا ہوگا۔آج اپنی مصروفیات کی بناء پر اپنا شیڈول مکمل کرنا مشکل ہو سکتا ہے جبکہ آپ کو کسی رشتہ دار کی جانب سے کسی تقریب میں شمولیت کی دعوت مل سکتی ہے اور زیادہ تر وقت وہیں خرچ بھی ہو سکتا ہے۔اپنے آپ کو ہر حال میں شدت پسندی سے بچائیں اور متوازن رکھنے کی کوشش کریں۔اگر جذباتیت یا تفکرات سے کام لیا تو آپ کو اپنے معدہ کے بارے میں کچھ شکایات پیدا ہوسکتی ہیں جو وقتی ہوں گی۔

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.