اپڈیٹس

جمعرات، 13 جنوری، 2022

Horoscope Today in Urdu 13th January | aaj ka din kesa rahega

Horoscope Today in Urdu 13th January | Love, Career & Future Horoscope | Aaj ka din kesa Rahega

Horoscope Today in Urdu 13th January | aaj ka din kesa rahega

آج کا دن کیسا رہے؟Aaj ka din kesa Rahega

Horoscope Today in Urdu | All About Astronomy and Horoscope available in FUTURE HOTLINE" For Example | daily horoscope, today horoscope, Capricorn Horoscope Today, Aquarius Horoscope Today, Pisces Horoscope Today, Aries Horoscope Today, Taurus Horoscope Today, Gemini Horoscope Today, Cancer Horoscope Today, Leo Horoscope Today, Virgo Horoscope Today, Libra Horoscope Today, Scorpio Horoscope Today, Sagittarius Horoscope Today, There is much more to this site .such as the Stones.

Capricorn Horoscope Today in Urdu

Capricorn Horoscope Today

برج جدی - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ کے لئے بہتر دن ہے۔ جب آپ اپنے بہتر مستقبل کے لئے اپنے آپ کو نئے سِرے سے منظم کرسکیں گے جبکہ یہ بھی ممکن ہے کہ دوسرے لوگ آپ کو الزام دینے کی کوشش کریں اوریہ سب آپ کی عزت اور وقار کے لئے بہتر نہ ہوگا ۔ آپ ہر حال میں معاملات پر کنٹرول کرنے کی کوشش میں مصروف رہیں گے مگر جلد ہی آپ کو احساس ہو گا کہ آپ کی ذاتی سوچ صحیح نہیں ہے۔ ان تمام باتوں کی وجہ سے آج منزل کا حصول کسی طرح سے بھی آسان ثابت نہیں ہو گا اور نہ ہی یہ کوئی دروازے پر پڑی ہوئی چیزہے بلکہ اس کے لئے آپ کو اپنی قوت ارادی ، لوگوں کے مخالفانہ تبصرے ، اپنی ذاتی محنت اور جدو جہد کو ساتھ لے کر چلنا لازمی ہوگا۔

Aquarius Horoscope Today in Urdu

Aquarius Horoscope Today

برج دلو - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ کوعام دنوں کی نسبت کچھ زیادہ ہی محتاط رہنا ہوگا اور عام معمول سے ہٹ کر اپنے معاملات طے کرنے ہوں گے خاص کر جب بات مالی معاملات کی ہو تو پھر زیادہ احتیاط کریں اور اپنے اخراجات پر قابو پانے کی کوشش کریں۔آج آپنے اپنے وسائل کو کس حد تک خرچ کر نا ہے اس کے بارے میں سوچ سمجھ کرطے کر لیں اور ہر حال میں اس فیصلے کی پابندی کرنے کی کوشش کریں۔ اس کے علاوہ اپنی تونائی کو بحال رکھنے کی کوشش بھی لازمی کریں۔اگر بات ہمدردی اور خلوص کی آجائے تواپنے جذبات پر قابو پا کر دوسروں کی مدد کے لئے آگے بڑہیں انہیں کچھ بھی بتانے کی ضرورت نہیں کیونکہ وہ سب بہتر جانتے ہیں کہ آپ ان کے لئے کیاکر رہے ہیں۔

Pisces Horoscope Today in Urdu

Pisces Horoscope Today

برج حوت - آجکا دن کیسا رہے گا؟

جب بھی حالات کا موجودہ رخ آپ کے سامنے آئے تو خود کو لا تعلق نہ کریں بلکہ اپنے اندر لچک پیدا کر کے دوسروں کو دکھاوے کے لئے ہی سہی ان کا ساتھ دیں اور جب سمجھ آجائے کہ اصل بات کیا ہے تو پھر اپنا فیصلہ صادر کر کے ایسے لوگوں کو چھوڑ دیں جنہوں نے آپ کے لئے حالات کو مشکل بنا دیاہے ۔ اگر کہیں مذاکرات کی ضرورت پیش آئے تو آپ کو کمپرمائز کی پیشکش ہو سکتی ہے۔ آپ کو چاہئے کہ اس پیشکش کو قبول کر لیں کیونکہ یہی بہتر ہے۔ باقی سب مواقع کو فی الحال چھوڑ کر آرام کریں اوربعدمیں دوبارہ آغاز کریں ۔اگر آپ کو کسی طرح سے یہ یقین ہو چکا ہے کہ لوگ آپ سے منافقت کر رہے ہیں تو آپ بھی دوسروں سے ہر بات مت شئیر کریں۔

Aries Horoscope Today in Urdu

Aries Horoscope Today

برج حمل - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ کے لئے ضروری ہے کہ خود کو اپنے نظریات اور حالات سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش کریں ۔اگرکہیں سے آپ کی توقعات کے بر عکس کسی بھی طرح کا تحفہ وصول ہوتا ہے تواس کے بارے میں کسی غلط فہمی کا شکار نہ ہوں کیونکہ وہ کسی اور کے لئے بھی ہو سکتا ہے اور اگر یہ غلطی ہو گئی تو آپ کے لئے مشکل ہوسکتی ہے۔ اپنے بنک اکاؤنٹ میں پائی جانے والی غلطی کو فوراً ٹھیک کر وا لیں۔اگر کسی تقریب کیلئے آپ نے ایڈوانس بکنگ کروارکھی ہے تو اسے پھر سے چیک کر لیں اسکے علاوہ اگر آپ کو کسی تقریب میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہو تو اپنے آرام کا خیال رکھ کر ہی اسے کنفرم کر یں ۔ اپنی کنفیوژن کو خود سنبھا لیں کیونکہ آپکو کچھ کوئی بھی سنبھالنے والا نہیں ۔

Taurus Horoscope Today in Urdu

Taurus Horoscope Today

برج ثور - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج دن کا آغاز ایسے بھی ہوسکتا ہے کہ بہت سارے معاملات ایک ساتھ آپ پر حملہ آور ہو جائیں جبکہ آپ کو متحمل مزاجی اورخود کو ٹھنڈا رکھنے کی ضرورت ہو گی۔ آپ کیوں پریشان ہیں کہ آپ کچھ نہیں کر پائیں گے جبکہ آپ کی خفیہ صلاحیتیں آپکو راہنمائی ہی فراہم نہ کریں گی بلکہ عملی طور پر آگے لیجانے میں بھی مدد گارثابت ہوں گی ۔ آپ آج ذہنی طور پر مضبوط بھی ہیں اور بے حد توانابھی لہذا کسی بھی عملی اقدام سے مت گھبرائیں۔ آج کسی دوسرے کی تسلی کے لئے نہیں بلکہ اپنے مقصد کے حصول کے لئے اپنے آپ کو متحرک بھی کر سکیں گے۔اگر آپ سوچیں تو معلوم ہوگا کہ آپ اس مقام کے اہل بھی ہیں اورحقدار بھی۔

Gemini Horoscope Today in Urdu

Gemini Horoscope Today

برج جوزا - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج دوسرے آپ کی زندگی میں کیا کیا تبدیلیاں لانا چاہ رہے ہیں انہیں سمجھنے کی کوشش کریں کیونکہ کسی طرح کے ذہنی الجھاؤ سے بہتر ہے کہ خود کو متوازن بنا لیا جائے ۔ شروع میں یہ سب مشکل ہو سکتا ہے جبکہ حقیقت میں یہ دن لطف بھرا اور خوشیوں سے جڑا ہوا ہو گا ۔ اپنے آفس ورکر یا پڑوسی کی فضول باتوں کاجواب نہ دیں بلکہ ہنس کر ٹال دیں کیونکہ ایسے لوگوں کو سماجی شعور ہی نہیں ہے جبکہ مگر آپ کی عملی تربیت اوروں سے بہت مختلف ہے۔ آپ دوسروں کی کوششوں سے ہٹکر کوئی بھی نیاکر کے ہی انہیں حیران کر سکیں گے جس سے آپ خود بھی لطف اندوز ہو سکیں گے ۔اس لئے اپنے آپ کو متحرک بنانے کی کوشش ضرور کریں۔

Cancer Horoscope Today in Urdu

Cancer Horoscope Today

برج سرطان - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ عام دنوں سے ہٹ کر حالات کا جائزہ لے سکیں گے ۔ آپ کے سوچنے کا انداز بہت مختلف ہو گا جبکہ دوسروں کی مروت میں آ کر کوئی بھی ایسا فیصلہ نہ کریں جس کی وجہ سے آپ کو کسی بھی مقام پر شرمندہ ہونا پڑے۔ ایک مشکل مسئلے کا ایک نہیں بلکہ کئی حل اور اس کے حصول کے کئی ذریعے آپ کے ذہن میں ہوں گے ۔بہت سے افراد ایک ہی بات کو سوچتے ہوئے ایک لمبا عرصہ یا کئی سال گزار دیتے ہیں جبکہ آپ تھوڑے تھوڑے عرصے بعد اس میں نئے خیالا ت ا ورآئیڈیاز شامل کر کے انہیں عملی شکل دینے کی کوشش بھی کر سکتے ہیں۔ سچ اور حقیقت کی بنیاد پر کام کر نے سے گریز نہ کریں اور نہ ہی دنیاداری برتیں ورنہ دل افسردہ بھی ہو سکتا ہے۔

Leo Horoscope Today in Urdu

Leo Horoscope Today

برج اسد - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج اپنے معاملات کو انتہائی ہوشیاری اور چالاکی سے طے کرنے کی کوشش کریں خاص کر جب بات دوسروں سے کسی بھی طرح کے لین دین کی ہوتو آپ دوسروں پر نظر رکھیں کیونکہ وہ آپ کی دیانتداری اور خلوص پر شک کر کے فائدہ اٹھانا چاہ رہے ہیں ۔حالانکہ وہ بہت منفی سوچ رہے ہیں اور اس قدر گہرائی میں جائیں گے کہ آپ خود کو مجرم سمجھا شروع ہو جائیں گے۔ خاص کر آپ کے مقصد کو بھی ختم کرنے کی کوشش کی جا سکتی ہے ۔ وہ سب اپنے مفاد کی جنگ لڑیں گے جبکہ آپ کے لئے یہ ہتک کی بات ہوگی لہذا انہیں بتا دیں کہ پوری دنیا میں صرف وہ ہی نہیں ہیں بلکہ اور بھی بہت سے لوگ بستے ہیں جن کا دماغ حاضر اور دل زندہ ہے۔

Virgo Horoscope Today in Urdu

Virgo Horoscope Today

برج سنبلہ - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ کو اپنے تمام تر معاملات اور پیار بھرے جذبات کے لئے خود کو متحرک کرنا لازمی ہوگا ۔اس کے علاوہ اپنے آپ کو حالات سے فائدہ اٹھا کر نئی منزل کے لئے اپنے آپ کو تیار رکھیں ۔کسی بھی بات کو آگے بڑھانے کے لئے ہر بات کو طے کریں اور اس کے حصول کے لئے خود کو تیار رکھیں۔اس کے بعد آگے بڑھیں اور منزل کی جانب سفر شروع کریں۔ اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کے لئے وقت نکالیں ۔ آپ تجزیاتی فرد تو نہیں ہیں جبکہ آپ کے ذہن میں کچھ اور دل میں کچھ اورباتیں سمائی ہوئی ہیں اور آپ ان باتوں سے باہر نکل کے نہیں سوچ سکتے حتیٰ کہ اپنے پیارکے بارے میں بھی سوچنا مشکل ہے جبکہ اصل مقام توپیار ہی کا ہوتا ہے۔

Libra Horoscope Today in Urdu

Libra Horoscope Today

برج میزان - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ کے قریبی افراد آپ کو ایک نئی شکل میں دیکھ کر اگر حیران نہ بھی ہوئے تو انہیں کسی بڑی تبدیلی کا احساس ضرور ہو گا ۔ وہ آپ کے ساتھ چلنا چاہیں گے اور آپ کی ہاں میں ہاں ملا کر آپ کے سا تھ بھی دیں گے ۔ ویسے تو یہ تبدیلی آپ کے لئے بہت خوش آئندہے اور اسے آپ با آسانی سنبھال بھی سکیں گے ۔کسی سے پیار کا تقاضہ کرنے سے بہتر ہے کہ انتظار کر لیا جائے کیونکہ یہ سب تو آپ کو مل ہی جانا ہے۔ دوسروں سے تعاون کا مطلب آج صرف اور صر ف کامیاب ہوناہی ہونا چاہے اس کے لئے کچھ بھی کرنا پڑے آپ کو کرنا ہوگا اور اس میں سب سے بڑی وجہ آپ کی مزاجی کیفیت بھی ہو سکتی ہے جو کبھی یکساں نہیں رہتی۔

Scorpio Horoscope Today in Urdu

Scorpio Horoscope Today

برج عقرب - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج اپنے آپ کو آنے والے دنوں کے لئے مستعد اور متحرک رکھیں کیونکہ آپ کا سماجی حلقہ بہت وسیع ہو رہا ہے اور آپ کی اپنے دوستوں سے اس قدر انسیت پیدا ہو گی کہ چاہے شادی ہو یا کوئی خوشی کی تقریب !آپ کی ضرورت کو ہرجگہ محسوس کیا جائے گا۔ آج دوسروں کی جانب سے ملنے والی کسی بھی دعوت کوقبول کر لیں کیونکہ آپ کے پرانے دوست ہی آپ کا قیمتی اثاثہ ہیں لہذا انہیں نہ صرف وقت دیں بلکہ انکی نگہداشت بھی کریں۔ بظاہر چمک دمک کے مالک افراد سے مر عوب نہ ہوں اور نہ ہی جذباتی ہوں۔ اپنے وقت کا صحیح استعمال کر تے ہوئے اپنی رسم وروایات کی پاسداری منظم اور بہترین انداز میں کرنے کی کوشش کریں۔

Sagittarius Horoscope Today in Urdu

Sagittarius Horoscope Today

برج قوس - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج کامیابی کے لئے آپ ہی کو از خود کوشش کرنا ہو گی۔ اگربہت زیادہ محنت کر کے نتیجہ مرضی کا نہ ملے تواس صورت میں خود کو پریشان کئے بغیر حا لات کی نزاکت کوسمجھنے نمایاں ہے اور ممکنہ طور پر آپ ہی کے لئے ہے۔ اپنے خاندان کی پچھلی کئی تقریبات میں شرکت کرنے سے آپ کو کچھ حاصل نہ ہوا ہے مگر آپ کے خاندان کے افراد کو بہت فائدہ ملاہے۔اپنے مخالفین کی جانب سے آپ کے بارے میں جو باتیں کہی گئی ہیں ان کو بہتر رنگ دینے میں مصروف ہو جائیں اور یقین کر لیں کہ جب تک آپ کا یقین اور اعتماد قائم ہے کوئی آپ کا بال بھی بیکا نہیں کر سکتا۔ویسے بھی آپ کی اصل طاقت تو آپ کا اعتماد ہی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مشہور اشاعتیں

???????