اپڈیٹس

پیر، 10 جنوری، 2022

Horoscope Today in Urdu 10th January | aaj ka din kesa rahega

 Horoscope Today in Urdu 10th January | Love, Career & Future Horoscope | Aaj ka din kesa Rahega 

Horoscope Today in Urdu 10th January | aaj ka din kesa rahega

آج کا دن کیسا رہے؟Aaj ka din kesa Rahega

Horoscope Today in Urdu | All About Astronomy and Horoscope available in FUTURE HOTLINE" For Example | daily horoscope, today horoscope, Capricorn Horoscope Today, Aquarius Horoscope Today, Pisces Horoscope Today, Aries Horoscope Today, Taurus Horoscope Today, Gemini Horoscope Today, Cancer Horoscope Today, Leo Horoscope Today, Virgo Horoscope Today, Libra Horoscope Today, Scorpio Horoscope Today, Sagittarius Horoscope Today, There is much more to this site .such as the Stones.

Capricorn Horoscope Today in Urdu

Capricorn Horoscope Today

برج جدی - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ کو اپنے اخراجات کے بارے میں بہت زیادہ محتاط رہنا ہوگا کیونکہ اگر آپ نے احتیاط نہ کی تو آپ کی اپنے پیاروں کے ساتھ جھڑپ ہو سکتی ہے یا پھر براہ راست تلخی کے آثار پیدا ہو جائیں گے۔دوسروں سے بحث و تکرار کرنے سے گریز کریں اوراگر لڑائی جھگڑے سے بچنا چاہتے ہیں تو اپنے شریک حیات کے بغیر کسی قسم کی خریداری نہ کریں کیونکہ اس سے کسی کو اجنبیت کا احساس پیدا ہو سکتا ہے۔علاوہ ازیں اپنی تنقیدی صلاحیت کو قابو میں رکھیں کیونکہ اس کی وجہ سے آپ کے تعلقات یا موجودہ شراکت داری ٹوٹ سکتی ہے۔اپنے دوستوں سے بھی بحث و تکرار سے گریز کرنا آپ کے لئے انتہائی ضروری ہوگا۔

Aquarius Horoscope Today in Urdu

Aquarius Horoscope Today

برج دلو - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ معمول کے اخراجات کی وجہ سے کسی بھی طرح کی مشکل کو سرپر حاوی نہ کریں بلکہ اپنے بزرگوں کی ہدایات پر عمل کرکے فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کریں ۔ اپنے معاملات کو انتہائی توجہ اور سکون سے انجام دینے کی کوشش کریں۔کسی بھی طرح کے خدشات اور اندیشوں سے اپنے آپ کو دور رکھیں تاکہ توہمات سے بچ سکیں۔ورنہ آپ سے کوئی ایسی غلطی سرزدہو سکتی ہے جس کی وجہ سے آپ کسی بھی قسم کے قانونی معاملات میں ملوث ہو سکتے ہیں۔اپنے آپ کو سستی اور لاپرواہی سے بچانے کی کوشش کریں اور جسے آپ جان سے عزیز ترسمجھتے ہیں دل کھول کر اس سے اپنے جذبات کا اظہار کریں تاکہ اپنے آپ کو ذہنی الجھن سے بچا سکیں۔

Pisces Horoscope Today in Urdu

Pisces Horoscope Today

برج حوت - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج اپنے آپ کو نا خوشگوار خبرسننے کے لئے تیار رکھیں اور اس کی ابتدا آپ کے گھر سے بھی ہو سکتی ہے۔ہو سکتا ہے کہ کوئی ایسا فرد آپ کے ہاں تشریف لے آئے جو آپ کی حیثت کے پیش نظر آپ کو حالات حاضرہ کی سچی تصویر دکھانا چاہے گا۔اس کی باتوں کو تحمل مزاجی سے سنیں اور اپنے جذبات پر قابو رکھیں۔آپ کسی طویل سیر و تفریح کے منصوبے پر عمل کر سکتے ہیں۔اگر گاڑی وغیرہ چلانی پڑے تو ٹریفک احکامات کی پاپندی کریں۔ورنہ آپ غیر قانونی امور میں ملوث ہو سکتے ہیں اور اگر غیر محتاط رہے تو کسی ٹریفک حادثے کے امکانات بھی سامنے آ سکتے ہیں۔اپنا صدقہ دینے کے علاوہ اپنا اسم اعظم پڑھ کر بھی اپنی موجودہ مشکلات کو ٹال سکتے ہیں۔

Aries Horoscope Today in Urdu

Aries Horoscope Today

برج حمل - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج اپنے مزاج کیاتار چڑھاؤ کا خاص خیال رکھیں اور بلاوجہ اشتعال میں نہ آئیں ورنہ بحث و تکرار کا راستہ کھل جائے گا جس سے آپ کی شریک حیات اور آپ کے درمیان بہت زیادہ تلخی ہو سکتی ہے ۔اپنے گھر کا ماحول بچانے کے لئے گھر سے باہر کی سرگرمیوں کی جانب متوجہ ہونے کی کوشش کریں اور اپنی ڈوبی رقم کی وصولیابی کے لئے جدید اور تکنیکی مہارت پر مبنی طریقے استعمال کرکے کامیابی حاصل کر لیں۔اگر باہمی مشاورت سے کچھ ایسے کام کرنے کی کوشش کریں گے تو کامیابی لازمی سمیٹ سکیں گے۔ عزیزوں کی زبانی کچھ نئی اور بہتر خبریں سن سکیں گے اور ممکن ہے کہ شام میں اپنے عزیزوں سے ملاقات کا پروگرام بھی بنا لیں۔

Taurus Horoscope Today in Urdu

Taurus Horoscope Today

برج ثور - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ کے پاس کرنے والے بہت سے کام ہونے کی بناء پر آپ کو الجھن ہو سکتی ہے کہ کس کام کو پہلے کیا جائے اور کون سا کام آپ کے لئے بہتر ہے؟ اس کا حل یہ ہے کہ آپ اپنے حالات اور ضرورت کے مطابق ترجیحی فہرست مرتب کرکے اس کے مطابق عمل پیرا ہو نے کی کوشش کریں۔اگر آپ بہتر موڈ میں نہیں ہیں یا آپ کو اپنی سوچوں کے مطابق مثبت حالات میسر نہیں ہو رہے تو فی الحال اپنے کاموں میں تیزی کا عنصر غالب کرنے سے بچیں لیکن کسی قسم کے خطرات مول لینے کی کوشش نہ کریں اور نہ ہی مقدر پر بھروسہ کرکے اپنے آپ کو دوسروں سے آگے لیجانے کی کوشش کریں ورنہ بحث و تکرار کا راستہ کھل جائے گا ۔

Gemini Horoscope Today in Urdu

Gemini Horoscope Today

برج جوزا - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج کچھ غیر متوقع حالات سامنے آنے سے آپ کا طے کردہ شیڈول مکمل طور پر تبدیل ہوکے رہ جائیگا۔اپنے خاندانی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش میں کامیابی مل سکتی ہے اور ممکنہ طور پر کسی قریبی عزیز کی جانب سے کسی نئے کاروبار میں شمولیت کی پیشکش کو قبول کر سکیں گے۔اس کاروبار میں شراکت کیلئے آپکو تذبذب سے کام نہیں لینا چاہئے اور نہ ہی کسی طرح کی ہچکچاہٹ کا شکار ہونا چاہئے بلکہ مکمل اطمینان اور سکون سے فیصلہ کرنا چاہئے۔کسی پیار کرنے والے کی دل شکنی سے گریز کریں ورنہ اس کے بغیر رہناآپ کیلئے مشکل ہوگا ۔ جس فرد کے بغیرآپ خود کو ادھورا اور نامکمل محسوس کرتے ہیں اسے ہر وقت اپنے ساتھ محسوس کرنے کی کوشش کر سکیں گے۔

Cancer Horoscope Today in Urdu

Cancer Horoscope Today

برج سرطان - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج دوسروں کے بارے میں اپنی رائے کا برملا اظہار نہ کریں اور نہ ہی کسی قسم کی بحث و تکرار میں ملوث ہوں ۔اپنے موڈ کی خرابی کا غصہ دوسروں پر نہ اتاریں۔ اپنی مالی پریشانی کے خاتمہ کے لئے کسی رشتہ دار کی جانب سے آپ کو خاصی معقول رقم جلد ہی موصول ہو سکتی ہے اور یہ وقت آج شام کا بھی ہو سکتا ہے۔اپنے آپ کو بلاوجہ کے خدشات کا شکار مت بنائیں بلکہ اپنے کاروباری معاملات کو آگے بڑھانے اور انکی دیکھ بھال کے لئے آپ کو کسی سفر کی منصوبہ بندی کرنی ہوگی جبکہ اپنے آپ پر قابو رکھنا بہت ضروری ہوگا تاکہ آپ کسی بھی قسم کی جذباتیت کا مظاہرہ کرنے سے باز رہیں اور اپنے معاملات کو بھی حساس شکل اختیار نہ کر نے دیں۔

Leo Horoscope Today in Urdu

Leo Horoscope Today

برج اسد - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج اپنے یاروں دوستوں یا کاروباری ساتھیوں کے ساتھ کسی تقریب میں شمولیت سے گریز کریں کیونکہ آپ کا جارحانہ موڈ سب کو پریشان کر سکتا ہے اور ان کے موڈ بھی خراب ہو سکتے ہیں۔اپنے خدشات اور توہمات پر قابو پائیں اور اپنا لائحہ عمل ٹھیک کریں کیونکہ آپ کا آسانی سے پیسہ کمانے والا منصوبہ فائدہ مند ثابت نہیں ہو سکے گا۔اپنے گھر کے افراد کے ساتھ بلاوجہ کا ٹکراؤ پیداکرنے سے بچیں کیونکہ اس سے غلط فہمیاں پھیلنے سے آپ میں رنج و الم کی کیفیات پیدا ہوسکتی ہیں جس سے آپکے باقی ماندہ تمام معاملات میں بگاڑ پیدا ہو جائے گا۔ممکنہ طور پر آپ کا موڈ خراب کرنے والی ہستی کوئی قریبی خاتون بھی ہو سکتی ہے۔

Virgo Horoscope Today in Urdu

Virgo Horoscope Today

برج سنبلہ - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ کو جہاں سے توقع تھی وہاں سے رقم کا حصول ممکن نہ ہو پائے گا جس کی وجہ سے الجھن میں اضافہ ہو سکتا ہے۔اپنے آپ کو پرسکون اور متحمل مزاج بنانے کی کوشش ضرور کریں ورنہ کسی بھی تلخی کے لئے اپنے آپ کو تیار کرلیں۔کسی اپنائیت کے حامل فرد سے ملاقات کا ارادہ ہی نہ کریں بلکہ عملی پروگرام بھی بنائیں تاکہ اپنے دل کی بھڑاس نکالنے میں آپ کو کوئی الجھن نہ ہو اور نہ ہی موجودہ ذہنی دباؤ باقی رہ سکے۔ اپنے موجودہ حالات سے لاتعلقی کے جذبات حاوی ہونے سے آپ اپنی زندگی میں تبدیلی لاناچاہیں گے جس کی وجہ سے بہت سے جذباتی اور غیر جذباتی معاملات میں الجھ کر ذہنی دباؤ کا شکار ہو سکتے ہیں۔

Libra Horoscope Today in Urdu

Libra Horoscope Today

برج میزان - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج موجودہ مالی حالات کے دباؤ کی وجہ سے پریشانی لاحق ہو سکتی ہے جبکہ آپ جذباتیت کی وجہ سے اپنے غم و غصہ کا ظہار کرنے سے بھی باز نہ آئیں گے۔اپنے آپ پر قابو پائیں کیونکہ آپ کا کوئی قریبی فرد آپ کو مطلوبہ رقم ادھار دینے کے بارے میں سوچ رہاہے اوراس کے بعد ہی آپ متحرک ہو سکیں گے جبکہ آپ کی کاروباری سرگرمیاں آپ کے لیے بہتر ثابت نہیں ہوں گی یعنی کامیابی ممکن نہ ہو سکے گی۔اپنے حالات و واقعات پر گہری نظر رکھتے ہوئے اپنے معاملات کو آگے بڑہائیں اور کسی قسم کے خدشات اور شکوک و شبہات کو اپنے قریب نہ آنے دیں ورنہ آپ کے تمام ترمعاملات میں پیچیدگی پیدا ہو سکتی ہے۔

Scorpio Horoscope Today in Urdu

Scorpio Horoscope Today

برج عقرب - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج اگر آپ نے اپنے لئے کسی قسم کی نئی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنا رکھا تو فی الحال اس کام سے باز رہیں کیونکہ اس کے حسب منشاء نتائج برآمد نہ ہونے کی وجہ سے آپ کے لئے اپنے آپ پر قابو رکھنا یا اپنے آپ کو مثبت خیالات کا حامل بنانا مشکل امر ہوگا۔اس لئے خطرات مول لینے سے گریز کرنا ہی آپ کے لئے فائد ہ مند ثابت ہو سکے گا ۔آج اپنے جاری منصوبوں میںآ پ کو فوری مالی نقصان کا اندیشہ لاحق ہو سکتا ہے۔اپنی کنفیوژن پر قابو پا کر ایک واضح لائحہ عمل اختیار کرنے کی کوشش کریں ورنہ آپ کی ملازمت،کاروباری شراکت داری یا سماجی اہمیت کے حامل امور میں پیچیدگی پیدا ہو سکتی ہے جبکہ بچاؤ کا راستہ محدود ہو سکے گا۔

Sagittarius Horoscope Today in Urdu

Sagittarius Horoscope Today

برج قوس - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج اپنی مالی حالت کی کمزوری کی وجہ سے آپ سخت قسم کے ذہنی دباؤ کا شکار ہوسکتے ہیں۔آپ کے لئے بہتر ہوگا کہ اپنی کاروباری سرگرمیوں کو فی الوقت روک دیں کیونکہ آپ اپنی سادگی میں کسی بھی قسم کی ایسی غلطی کر سکتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کے لئے کوئی بھی قانونی الجھن پیدا ہو سکتی ہے اس لئے اپنے آپ کو پرسکون اور غیر جذباتی رکھنے کی کوشش کریں تاکہ صحیح اور بہتر فیصلے کر سکیں۔آج کا دن کسی طرح کے نئے معاہدے کرنے کے لئے بہتر ثابت نہیں ہوگا جس سے آپ کی بے چینی بڑھ سکتی ہے۔آپ کو اگر کسی طرح کا کوئی اہم فیصلہ کرنا پڑے تو باہمی مشاورت سے کام لیں یا پھر اسے کسی اور دن کے لئے اٹھا رکھیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مشہور اشاعتیں

???????