اپڈیٹس

منگل، 7 دسمبر، 2021

Horoscope Today in Urdu 07th December | aaj ka din kesa rahega

Horoscope Today in Urdu 07th December | Love, Career & Future Horoscope | Aaj ka din kesa Rahega 

Horoscope Today in Urdu 07th December | aaj ka din kesa rahega

آج کا دن کیسا رہے؟Aaj ka din kesa Rahega

Horoscope Today in Urdu | All About Astronomy and Horoscope available in FUTURE HOTLINE" For Example | daily horoscope, today horoscope, Capricorn Horoscope Today, Aquarius Horoscope Today, Pisces Horoscope Today, Aries Horoscope Today, Taurus Horoscope Today, Gemini Horoscope Today, Cancer Horoscope Today, Leo Horoscope Today, Virgo Horoscope Today, Libra Horoscope Today, Scorpio Horoscope Today, Sagittarius Horoscope Today, There is much more to this site .such as the Stones.

Capricorn Horoscope Today in Urdu

Capricorn Horoscope Today

برج جدی - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج کسی کاروباری دورے پر جانے سے پہلے اپنی شریکِ حیات سے مشاورت کرنی بہت ضروری ہوگی تاکہ بعد میں پیدا ہونے والی جذباتی الجھنوں سے بچا جا سکے ۔اپنے غصے اور جذباتیت پر قابو رکھنا بھی آپکی کامیابی کے لئے نہ صرف ضروری ہوگا بلکہ دوسروں سے مفادات کے حصول میں بھی مددگار ثابت ہوسکے گا۔اگر آپ کو ان باتوں پر یقین نہ ہو تو آج آزمانے میں کیا حرج ہے؟آج آپ کو اپنے لئے مصروفیت بھرا شیڈول تیار نہیں کرنا چاہئے کیونکہ کچھ بھی غیر متوقع حالات پیدا ہونے سے آپ کی منصوبہ بندی یکسر تبدیل ہو سکتی ہے جبکہ ایکدم سے حالا ت کے بدلنے کی وجہ سے آپ کواپنا آپ متوازن رکھنا مشکل ہو جائے گا۔

Aquarius Horoscope Today in Urdu

Aquarius Horoscope Today

برج دلو - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج اپنے شیڈول میں سے عجلت کا لفظ نکال کر اپنے معاملات کو انجام دینے کی کوشش کریں۔اس کے علاوہ کسی بھی حالت میں یا وقتی مفادات کے حصول کے لئے تضاد بیانی سے کام نہ لیں ورنہ آپ کے مخلص آپ سے ناراض ہو سکتے ہیں۔اپنے لئے مزید آرام کا وقت ضرور نکالیں۔آپ کو آج اپنی سماجی حیثیت کی بہت فکر رہے گی جس کی وجہ سے آپ کو سخت غصہ بھی آ سکتا ہے اور آپ کچھ اچھے حالات میں اپنے آپ کو ایڈجسٹ بھی کرنا چاہیں گے۔اپنے حالات سے فائدہ اٹھانے میں آپ کی قدرتی صلاحیتیں بہت زیادہ کارگر ثابت نہ ہو سکیں گی اور نہ ہی آپ اپنی قابلیت سے دوسروں کو بہت زیادہ متاثر کرنے میں کامیاب ہو سکیں گے۔

Pisces Horoscope Today in Urdu

Pisces Horoscope Today

برج حوت - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج اگر آپ نے اپنی توجہ اپنے فرائض کی ادائیگی پر مبذول نہ کی تو آپ کی سرزنش ہو سکتی ہے کیونکہ کئی اہم کام ابھی تک صرف آپ کی وجہ سے ہی التواء کا شکار چلے آ رہے ہیں اور انہیں آپ بر وقت مکمل نہیں کر پائے۔ایسے مواقع پر اپنا اعتماد بحال رکھیں اور تحمل مزاجی کے ساتھ نہ صرف اپنی پوزیشن واضح کرنے کی کوشش کریں بلکہ اس صورتحال کی مکمل وضاحت بھی ضرور کریں تاکہ سب کو علم ہو سکے کہ اس میں آپ کا کوئی قصور نہیں ہے۔اپنے قابلِ احترام بزرگوں کی وساطت سے آپ کے موجودہ حالات کی وجہ سے پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے میں کامیابی حاصل کر سکیں گے۔ آپ کے بیرونِ ملک جانے کے لئے ابھی مناسب وقت نہیں ہے۔

Aries Horoscope Today in Urdu

Aries Horoscope Today

برج حمل - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ کو اپنے کاروباری منصوبوں یا موجودہ معاملات پر بھر پور توجہ دینا ہوگی اس کے لئے چاہے آپ کواپنے کسی جذباتی رشتے کو وقتی طور پر نظر انداز ہی کیوں نہ کرنا پڑے ایساکرگزریں کیونکہ آپ اپنے منصوبے میں ضرور کامیاب ہوں گے اور ممکن ہے کہ اپنے دوستوں کی جانب سے ملنے والی دعوت بھی ٹھکرادیں جبکہ اس کے لئے آپ کومزید کسی بہانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔آج آپ کو اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کی سوچوں کا خاص خیال رکھناپڑے گا کیونکہ اپنے منصوبوں کو آگے بڑھانے کا اور کوئی آسان راستہ موجود نہیں ہوگا۔اپنی صحت کا خیال رکھیں اور کسی بھی دوسروں کو اپنے سے کمتر یا حقیر مت جانیں ورنہ منفی جذبات حاوی ہو سکتے ہیں۔

Taurus Horoscope Today in Urdu

Taurus Horoscope Today

برج ثور - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج اپنے اندر حوصلہ پیدا کرنے کی کوشش کرکے دوسروں کا نقطہ نظر جاننے کی کوشش بھی ضرور کریں۔اس سے آپ کی محبت بھری زندگی واپس اپنی ڈگر پر آسکے گی۔آپ کا کوئی قریبی فرد یا رشتہ دار آپ کے مالی حالات میں بہتری پیدا کرنے میں مدد دے سکے گا اور اسی بنیاد پر اپنے لئے عزت و تکریم کا حصول بھی ممکن بنا سکے گا۔آپ کی اپنے پیاروں یا شریکِ حیات کے ساتھ جاری رنجش کا خاتمہ آج ممکن ہو سکتاہے جبکہ جن غلط فہمیوں کی بنیاد پر یہ سب کچھ کیا گیا تھا ان کے ازالے کی کوششوں میں بھی کامیاب ہو سکیں گے۔ اس کے علاوہ کچھ خصوصی اقدامات کے تحت جب تک آپ کھل کر اپنے خدشات کا اظہار نہیں کرتے یہ معاملہ حل ہونا ممکن نہیں ہوگا۔

Gemini Horoscope Today in Urdu

Gemini Horoscope Today

برج جوزا - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج اپنی جذباتیت اور حساسیت کو اپنے قابو میں رکھیں اور کسی بھی قسم کی بے چینی کو پیدا نہ ہونے دیں ورنہ دوسروں سے سخت الفاظ کے تبادلہ کی وجہ سے گرمی سردی ہو سکتی ہے۔اپنے آپ کو پرسکون بنانے کے لئے کچھ مصروفیات کا انتخاب ضروری ہوگا۔اپنے ارد گرد کے حالات کو سمجھنے کی کوشش کریں۔کسی خواب کے بارے میں سوچ کر پریشان نہ ہوں کیونکہ اس کی تعبیر آپ کی سوچوں سے بھی زیادہ مختلف ہو سکتی ہے۔آج دوبارہ سے پڑھائی شروع کر کے اپنی تعلیمی کمی کو پورا کرنے کی کوشش ضرور کریں کیونکہ یقینی طور پر آپ کامیاب رہیں گے۔اپنے پیاروں کے بارے میں علالت یا کوئی ناخوشگوار خبر سننے کی وجہ سے دل پریشاں ہو سکتا ہے۔

Cancer Horoscope Today in Urdu

Cancer Horoscope Today

برج سرطان - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج صبح سے ہی بیزاری اور اضطرابی کیفیات نمایاں ہو سکتی ہیں جس کی وجہ سے کوئی بات کرنے کو بھی دل نہ چاہے گا۔آپ کے لئے بہتر یہی ہے کہ کاروباری ملاقاتوں سے گریز کریں اور اگر کوئی ملاقات طے ہے تو اسے ملتوی کردیں۔اس طرح کے امور کے لئے ذہن کا صاف اور واضح اندازِ فکر کا حامل ہونا ضروری ہے اس لئے آج ایسے کسی بھی کام کو انجام دینے سے دریز کریں کہ جس میں آپ کی خاص توجہ درکار ہو سکتی ہے۔آج اپنے محبوب یا شریکِ حیات کے بارے میں تفکر کا اظہار ہی نہ کریں بلکہ اسے اس بات کا احساس دلانے کی کوشش بھی ضرور کریں۔اپنے پیاروں سے تعلقات میں پیدا ہونے والی بہتری ہی اصل خوشخبری ہو سکتی ہے۔

Leo Horoscope Today in Urdu

Leo Horoscope Today

برج اسد - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ اگر کسی کاروباری دورے پر جانا چاہ رہے ہیں تو اپنی شریکِ حیات کی مرضی کے خلاف کوئی قدم نہ اٹھائیں ورنہ گھریلو حالات دباؤ کا شکار ہو جائیں گے۔ ایسے امور میں آپ کو اپنے تجربہ کار رشتہ دار کی باتوں پر عمل کرنا ہی فائدہ دے سکے گا۔شام میں اپنے ہاں آنے والے مہمانوں کی باتوں سے بہت کچھ سیکھ سکیں گے ۔کسی گاڑی کی خرید و فروخت کے معاملے میں دوسروں پر کیا گیا اعتماد بے سود ثابت ہوگا جبکہ بیرونِ ملک جانے کا منصوبہ پھر سے تیار کرنا ضروری ہوگا۔بہت سے دیگر معاملات میں آپ کواپنے ارد گرد موجود افراد کی تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ کسی بھی ذاتی معاملے میں آپ کا اپنا فیصلہ ہی اصل اہمیت کا حامل ہو گا۔

Virgo Horoscope Today in Urdu

Virgo Horoscope Today

برج سنبلہ - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج اپنے کاروبار پر مکمل توجہ مرکوز کرنا آپ کے لئے دشوار ہوگا جبکہ آپ کی کارکردگی بھی توقع سے خاصی کم رہے گی۔مگر آپ اپنے ساتھیوں کے ساتھ پیدا شدہ بہت سے اختلافات یا غلط فہمیوں کو ختم کرنے میں با آسانی کامیاب ہو سکیں گے۔آپ کے لئے بہترین لائحہ عمل یہ ہے کہ آپ اپنے اندر مصلحانہ سوچ پیدا کرنے کی کوشش کریں اور اسی سوچ پر مبنی رویے کو بروئے کار لا کر اپنے گھر والوں اور ارد گرد کے لوگوں کے ساتھ اپنے جاری معاملات کو نمٹائیں اور اپنے بڑوں کی باتوں کو انتہائی توجہ سے سنیں کہ وہ کیا کہ رہے ہیں۔شام کے وقت کوئی قریبی دوست آپ سے ملنے آ سکتا ہے یا کسی تقریب میں شمولیت اختیار کرنی ہوگی۔

Libra Horoscope Today in Urdu

Libra Horoscope Today

برج میزان - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ میں توانائی کی کمی کی وجہ سے آپ میں نقاہت پیدا ہو سکتی ہے جبکہ آپ کے جوش و جذبے میں بھی خاصی کمی نظر آ سکے گی۔ ذہنی الجھاؤ کی وجہ سے کسی بھی نئے کام کو شروع کرنے کی منصوبہ بندی یا نئے کام کے آغاز میں اپنے مخلص دوستوں کے تعاون سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔کسی اہم معاملے کی وجہ سے آپ دوسروں کی نگاہوں میں آ سکتے ہیں جبکہ ایسے امور نمٹاتے وقت اپنی ذاتی اہمیت کو لازمی مدِ نظر رکھنا چاہئے۔دوسروں سے لین دین یا مالی معاملات طے کرتے وقت انتہائی ہوشیاری سے کام لیں اس کے علاوہ کوشش کریں کہ کاروباری یاسماجی زندگی میں کسی تضاد بیانی کا شکار نہ بنیں۔بہت سے دوسرے افراد کی آپ سے کئی توقعات وابستہ ہیں۔

Scorpio Horoscope Today in Urdu

Scorpio Horoscope Today

برج عقرب - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج دوسروں کے کسی جھگڑے کو نمٹانے یا اہم جذباتی مسائل کو حل کرنے کا مناسب وقت نہیں ہے۔کسی قسم کا اہم کردار ادا کرنے کے لئے کوشش نہ کریں اور اپنے آپ کو ایسے اختلافات سے دور ہی رکھیں۔اگر آپ نے زبردستی کرنے کی کوشش کی تو اس معاملے میں آپ کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا جس کی وجہ سے نہ صرف خجالت کا سامنا ہو گا بلکہ موجودہ حالات بھی مزید خراب ہو سکتے ہیں۔آپ کو اپنے پیاروں خاص کر اپنے شریکِ حیات کا خیال رکھنا ہوگا۔اس کے علاوہ اپنے فضول اخراجات پر قابو پا کر اپنے گھر میں ہونے والی کسی بھی ممکنہ تلخی سے بچ سکیں گے۔کسی سفر کا ارادہ نہ ہونے کے باوجود کسی سفر کی منصوبہ بندی کا پروگرام بنا سکتے ہیں۔

Sagittarius Horoscope Today in Urdu

Sagittarius Horoscope Today

برج قوس - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ کے لئے بہتر یہی ہوگا کہ آپ خود کو پرسکون رکھیں تاکہ اپنی اعصابی بے چینی سے نجات حاصل کر سکیں۔ گھر میں گم ہونے والی کسی شئے کے بارے میں مصدقہ رپورٹ ملنے سے آپ کا اعتماد بھی بحال ہوسکے گا جبکہ آپ کی گمشدہ اشیاء بھی واپس مل سکیں گی۔اپنے موجودہ معاملات کو طے کرنے میں آپ کے پاس مناسب وقت نہیں ہے اس لئے کسی بھی حالت میں مزید ذمہ داریوں کا بوجھ اٹھانے سے گریز کریں ورنہ نئے کام مکمل نہ ہوسکیں گے جبکہ آپ کے پرانے کام ابھی تک ادھورے پڑے ہوئے ہیں جبکہ اپنے جاری امور کو مکمل کرنے کے بعد آپ میں اتنی طاقت باقی نہ رہے گی کہ آپ کوئی نیا کام بھی مکمل کر سکیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مشہور اشاعتیں

???????