اپڈیٹس

منگل، 23 نومبر، 2021

Horoscope Today in Urdu 23th November | aaj ka din kesa rahega

 Horoscope Today in Urdu 23th November | Love, Career & Future Horoscope | Aaj ka din kesa Rahega

Horoscope Today in Urdu 23th November | aaj ka din kesa rahega

آج کا دن کیسا رہے؟Aaj ka din kesa Rahega

Horoscope Today in Urdu | All About Astronomy and Horoscope available in FUTURE HOTLINE" For Example | daily horoscope, today horoscope, Capricorn Horoscope Today, Aquarius Horoscope Today, Pisces Horoscope Today, Aries Horoscope Today, Taurus Horoscope Today, Gemini Horoscope Today, Cancer Horoscope Today, Leo Horoscope Today, Virgo Horoscope Today, Libra Horoscope Today, Scorpio Horoscope Today, Sagittarius Horoscope Today, There is much more to this site .such as the Stones.

Capricorn Horoscope Today in Urdu

Capricorn Horoscope Today

برج جدی - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج ستاروں کے طاقتور اثرات مرتب ہونے کی وجہ سے آپ کو اپنے طے شدہ شیڈول سے ہٹ کر کوئی کام نہ کرنا چاہئے اور نہ ہی کسی قسم کا سرگرمیوں بھرا شیڈول طے کرنا چاہئے۔اس کے علاوہ کچھ معمولات میں غیر متوقع اور حیران کن واقعات یا رکاوٹیں سامنے آنے سے آپ کی شریک حیات بہت زیادہ پریشان ہو سکتی ہے۔ اپنے گھر میں کسی قسم کی لڑائی یا اختلافات سے بچنے کے لئے اپنے آپ کو پرسکون بنائیں اور حالات کی نزاکت کو مدنظر رکھتے ہوئے اہم فیصلے کرنے کی کوشش کریں۔آج اپنے مالی لین دین کو ترجیح نہ دیں بلکہ اپنے جذباتی رشتوں کو بچانے کے لئے اپنے احساسات میں پیدا ہونے والی منفی کیفیات کو حاوی نہ ہونے دیں۔

Aquarius Horoscope Today in Urdu

Aquarius Horoscope Today

برج دلو - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج ستاروں کی حالت کی وجہ سے اپنے آپ کو منفی اثرات سے بچانے کی کوشش کرنی ضروری ہوگی کیونکہ آپ پہلے سے ہی بہت بھرے بیٹھے ہیں اور نجانے کس پر برس پڑیں۔اپنے آپ کو پرسکون بنائیں اور محتاط رہتے ہوئے اپنے معمولات سرانجام دیں ورنہ اپنے ارد گرد موجود افراد کی دل آزاری کا سبب بن سکیں گے۔اپنے آپ کو محتاط بنائیں اور کسی قسم کی کاروباری سرگرمیوں کے بارے میں نہ تومتحرک ہوں اور نہ ہی کسی بھی طرح کے کاروباری معاہدوں پر دستخط کریں۔اپنے اہل خانہ کے ساتھ کسی سیروتفریح کے منصوبے کو عملی شکل دینے کی وجہ سے سبھی افراد آپ کی تعریف کرنے میں پیش پیش ہوں گے۔

Pisces Horoscope Today in Urdu

Pisces Horoscope Today

برج حوت - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج اپنے کاروباری معاملات کے بارے میں آپ شدید رد عمل کا اظہار کرکے کسی نئی بحث و مباحثہ کا نہ صرف آغاز کریں گے بلکہ جذباتی طور پر ذہنی انتشار کا شکار بھی ہو سکتے ہیں۔اس کے علاوہ اپنے کاروباری پارٹنر سے بھی بحث و تکرار ہونے سے کچھ تنازعات بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔دن ڈھلنے کے ساتھ ہی آپ کے تنازعات اور بے چینی کی کیفیات اختتام پذیر ہو جائیں گی۔آج آپ کو اپنے حلقہ احباب میں شامل کسی خاتون کی تلخ و شیریں باتوں کو سنجیدگی اور مکمل اطمینان سے سنیں اور اپنی اناء کے خول سے باہر نکل کر اپنے لئے فائدہ مند باتوں کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کریں۔شام میں کچھ دوستوں سے ملاقات ہو سکتی ہے۔

Aries Horoscope Today in Urdu

Aries Horoscope Today

برج حمل - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ میں جذباتیت کی شدت ہونے سے آپ کو اپنے آپ پر قابو رکھنا مشکل ہو سکتا ہے جس کی وجہ سے آپ کا غصہ بھی عروج پر ہوگا۔ایسی کیفیات میں آپ باہمی بات چیت میں درشت رویہ بھی اپنا سکتے ہیں۔اگر آپ نے اپنے جارحانہ پن پر قابو نہ پایا تو آپ کے دوست احباب بھی آپ سے منہ موڑ سکتے ہیں۔دوپہر کے بعد آپ کو اپنے اہل خانہ کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات کی انجام دہی کرنی ہوگی۔اپنے تلخ الفاظ کا استعمال کرنے میں انتہائی ذہانت کا ثبوت دیں یا پھر ایسے امور سے اجتناب ہی برتیں تو بہتر رہے گا۔کسی اجنبی پر اعتماد کرنے سے گریز ہی کریں گے تو بہتر رہے گا۔ویسے بھی کرنی تو آپ نے اپنی مرضی ہی ہے۔

Taurus Horoscope Today in Urdu

Taurus Horoscope Today

برج ثور - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ میں اپنے خفیہ راز یا پوشیدہ باتوں کو دوسروں سے چھپانے کی ضرورت کا احساس جنم لینے سے آپ کی عملی سرگرمیوں کا آغاز ہو سکے گا جبکہ اپنی شریک حیات سے کسی طرح کی بحث و مباحثہ کی شروعات نہ کریں۔اپنے الفاظ کا انتخاب بہت زیادہ احتیاط سے کریں جبکہ اپنے جذبات کو ہر حال میں قابو میں رکھیں ورنہ لڑائی کے لئے تیار رہیں۔اس کے علاوہ دوستوں سے میل ملاقات کا پروگرام اور کسی کاروباری دورے کو بھی ملتوی کر دیں۔اس کے بعد ہی آپ اس قابل ہوں گے کہ کسی اہم فیصلے پر پہنچ سکیں۔اس فیصلے کی وجہ سے آپ کو بہت سے مالی اور دنیاوی مفادات کا حصول بھی ممکن ہو سکے گا۔

Gemini Horoscope Today in Urdu

Gemini Horoscope Today

برج جوزا - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج اپنی جبلت سے مجبور ہو کر اپنے ساتھ کام کرنے والوں کی باتوں اور ان کے فرائض کی انجام دہی پر بھی بلا وجہ تنقید کر سکیں گے جس کی وجہ سے آپ کے مخلص احباب آپ سے دور ہو سکتے ہیں ۔اس انجام سے بچنے کے لئے اپنی تنقیدی صلاحیت میں اعتدال پیدا کرنے کی کوشش کرکے حالات کو ٹھیک کرنے کی کوشش کریں۔شام میں اپنے رشتہ داروں کی جانب سے کوئی خوشی کی خبر موصول ہو سکتی ہے۔اپنے آپ کو اپنے دوستوں کے ساتھ گپ شپ کرنے کے لئے تیار رکھیں اور اپنے پرانے اور بچپن کے ساتھیوں کو اکٹھا کرنے کی کوشش کریں کیونکہ اس محفل کے بعد ہی آپ اپنا موڈ بحال کر سکیں گے۔

Cancer Horoscope Today in Urdu

Cancer Horoscope Today

برج سرطان - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج کچھ غیر متوقع حالات و واقعات پیدا ہونے کی وجہ سے اپنے طے شدہ معمولات پر عمل پیرا ہونا مشکل ہو گا۔ویسے بھی ستاروں کے اثرات کی وجہ سے آج آپ کے ہاں دوسرے شہر سے کچھ مہمان آ سکتے ہیں یا آپ کو اپنے رشتہ داروں کے ہاں جانا پڑے گا۔ان سرگرمیوں کی وجہ سے آپ کو انتہائی کارآمد گر اور کامیابی کے لئے بہت ہی ضروری معلومات حاصل کرنے کے مواقع میسر آ سکتے ہیں جنہیں اپنی ترقی کے لئے استعمال کر کے باآسانی دوسروں کو نیچا دکھا سکتے ہیں۔راہ چلتے یا خریداری کے دوران کسی نئی دوستی کی پیشکش سامنے آنے سے آپ کے لئے فوری فیصلہ کرنا مشکل ہوگا جبکہ اپنے مزاج کی برہمی پر بھی قابو رکھنا بہت ضروری ہوگا۔

Leo Horoscope Today in Urdu

Leo Horoscope Today

برج اسد - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ کے لئے حالات سازگار نہ ہوں گے اور ممکنہ طور پر آپ کی پیار بھری زندگی اور ملازمت کے دوران کسی بھی طرح کی مشکلات سامنے آ سکتی ہیں۔اس کے علاوہ کاروباری ناکامی کی خبر آپ کو جذباتی طور پر مشتعل کر سکتی ہے۔اپنے آپ کو پرسکون رکھیں اور آج کے دن میں اپنی شریک حیات یا کسی پیارے کے ساتھ لڑائی سے اجتناب برتیں کیونکہ اسی میں آپ کا فائدہ ہے۔ویسے بھی ستاروں کے اثرات کی وجہ سے آپ معمول سے زیادہ سخت رویہ اختیار کر سکتے ہیں جس کی وجہ سے دوسروں سے آپ کے باہمی تعلقات بھی شدید دباؤ کا شکارنظر آ سکیں گے اور اسی شدت پسندی کی وجہ سے ممکنہ طور پرمتاثر بھی ہو سکتے ہیں۔

Virgo Horoscope Today in Urdu

Virgo Horoscope Today

برج سنبلہ - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج دوپہر سے پہلے کچھ غیر متوقع حالات و واقعات آپ کے طے کردہ شیڈول کو متاثر کر سکتے ہیں۔ویسے بھی آج کا دن چونکہ کاروباری طور پر فائدہ مند ثابت نہیں ہوگا جبکہ آپ کے لئے یہ لمحات بڑے حوصلہ شکن اور مایوسی بھرے ہونے سے مالی نقصان کا سبب بھی بن سکتے ہیں۔آپ کو ہر حال میں متوازن رہنا ہوگا اور اپنے بزرگوں کی باتوں پر غور کرنے کے علاوہ اپنے جذباتی ارتعاش کو بھی ختم کرنا ہوگا کیونکہ اس کے بغیر آپ کو کامیابی کی منزل کاحصول ممکن نہ ہو سکے گا۔آج دوسروں کے سامنے اپنی کسی پرانی محبت کے قصے سنانے سے گریز کریں ورنہ بہت سی بدنامیوں سے دامن بھرنا بھی مجبوری بن جائے گا۔

Libra Horoscope Today in Urdu

Libra Horoscope Today

برج میزان - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج اپنی اس رقم کے بارے میں آپکوفکر مندی لاحق ہو سکتی ہے جسے آپ نے کسی مشترکہ منصوبے کا حصہ سمجھتے ہوئے اپنی سرمایہ کاری کا حصہ بنایا تھا جبکہ یہ سب معاملات آپکی توقع کے بر عکس بہت زیادہ تکلیف کا باعث بن کر سامنے آنے سے آپکو اپنی مالی یا کاروباری موت نظر آ نے لگے گی۔ستاروں کے اثرات کی وجہ سے آپکو یوں محسوس ہوگا کہ جیسے ہر کوئی آپکا دشمن بنا ہوا ہے اور آپکو کسی بھی معاملے میں کامیابی نصیب نہیں ہو رہی۔اپنے بکھرے معاملات کو سمیٹنے کی کوشش کے ساتھ اپنے اندر مثبت سوچیں پیدا کرنے میں بھی کوتاہی نہ کریں۔شام میں کسی تقریب میں شمولیت کی دعوت مل سکتی ہے جس سے آپکو انکا نہیں کرنا چاہئے بلکہ اسے قبول کرلینا چاہئے

Scorpio Horoscope Today in Urdu

Scorpio Horoscope Today

برج عقرب - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج معمول سے زیادہ پیسہ کمانے کی دھن حاوی ہونے سے آپ کو اپنے پیاروں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا ہوگا۔اسی بات کو بہانہ بنا کر آپ کسی لڑائی یا اختلاف کا حصہ بن کے عملی طور پر بھی اسی جانب زیادہ دھیان دینے کی کوشش کریں گے جبکہ ایسے حالات میں عقل سے کام لینا جوشیلے پن کی نسبت بہت زیادہ فائدہ مند ثابت ہو سکے گا۔شام میں آپ کو اپنے پیاروں کی جانب سے کسی تقریب میں شمولیت کی دعوت دی جا سکتی ہے۔معمول کے مطابق آپ اس دعوت کو مسترد کر سکتے ہیں جبکہ موجودہ حالات سے فرار اور اپنے آپ کو مطمئن کرنے کے لئے آپ کو دعوت میں شرکت کر نے کے علاوہ اپنے بنیادی رویے میں تبدیلی لانی ہوگی۔

Sagittarius Horoscope Today in Urdu

Sagittarius Horoscope Today

برج قوس - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج اپنی کسی پرانی مشکل کا حل تلاش کرنے میں کامیابی حاصل کر سکیں گے جبکہ اپنی ملازمت کے ساتھیوں اور اپنے پیاروں کی جانب سے آپ کی حوصلہ افزائی کرنے کے علاوہ آپ کی کاوشوں کو بھی سراہا جا سکتا ہے۔آج اپنے ستاروں کے کچھ بہتر اثرات سے بھر پور فائدہ اٹھانے کے لئے آپ کو عملی اقدامات کرنے ہوں گے یا پھر اپنی خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر دوسروں پر اپنی دھاک بٹھا سکیں گے۔ستاروں کے جوشیلے پن اور منفی اثرات سے جان چھڑا کر اپنے آپ کو مثبت بنائیں اور پر سکون رہ کر اپنے اہم اہداف کی تکمیل کے لئے کوششیں کریں گے تو یقینی کامیابی حاصل کر پائیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مشہور اشاعتیں

???????