اپڈیٹس

بدھ، 20 اکتوبر، 2021

Horoscope Today in Urdu 20th October | aaj ka din kesa rahega

Horoscope Today in Urdu 20th October | Love, Career & Future Horoscope | Aaj ka din kesa Rahega

Horoscope Today in Urdu 20th October | aaj ka din kesa rahega

آج کا دن کیسا رہے؟Aaj ka din kesa Rahega

Horoscope Today in Urdu | All About Astronomy and Horoscope available in FUTURE HOTLINE" For Example | daily horoscope, today horoscope, Capricorn Horoscope Today, Aquarius Horoscope Today, Pisces Horoscope Today, Aries Horoscope Today, Taurus Horoscope Today, Gemini Horoscope Today, Cancer Horoscope Today, Leo Horoscope Today, Virgo Horoscope Today, Libra Horoscope Today, Scorpio Horoscope Today, Sagittarius Horoscope Today, There is much more to this site .such as the Stones.

Capricorn Horoscope Today in Urdu

Capricorn Horoscope Today

برج جدی - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ میں ایک ساتھ کئی معاملات پر کام شروع کرنے کے جذبات حاوی ہونے سے آپ ایسا ہی کر سکیں گے جس کی وجہ سے کوئی ایک بھی کام منزل تک نہ پہنچ پائے گا جس سے آپ کے طے شدہ اہداف کا حصول ممکن نہ رہے گا۔آپ کے لئے بہترین مالی مفادات کا حصول بہت آسان ہو سکتا ہے بشرطیکہ آپ اپنے خدشات اور بے بنیاد اندیشوں پر قابو پائیں اور کسی بھی حالت میں اپنا اعتماد ختم نہ کریں۔آج آپ کو اپنے بڑوں یا سینئر افراد کی ہدایات یا نصیحتوں پر عمل کرنے میں ہی فائدہ ہو گا جبکہ شام میں اپنے پیاروں کے ساتھ ایک حسین شام گزارنے کا موقع بھی میسر آ سکتا ہے۔اپنے پیار بھرے احساسات کو مرنے نہ دیں۔

Aquarius Horoscope Today in Urdu

Aquarius Horoscope Today

برج دلو - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ میں اپنی زندگی کے مختلف شعبوں میں تبدیلی کرنے کے لئے سوچیں جنم لے سکیں گی جبکہ آپ کو اپنے پیار بھرے معاملات میں تو خصوصی توجہ دینی ہوگی تاکہ اپنی جذباتیت پر قابو پاکر اپنے آپ کو پر سکون کیا جا سکے۔آج آپ کی ملاقات کسی ایسی پر کشش شخصیت سے ہو سکتی ہے جسے دیکھتے ہیں آپ اپنا دل ہار سکتے ہیں لیکن آپکو ایسے موقع پر بہت زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہوگی۔اس کے علاوہ اپنے حلقہ احباب میں شامل کسی سینئر فرد کی جانب سے آپکے ذاتی معاملات میں دخل اندازی کے موقع پر آپ کو انتہائی صبرو تحمل اورضبط سے کام لینا ہوگا تاکہ دوسروں کے سامنے آپ کا موجودہ تاثر اور ساکھ کر نقصان نہ پہنچے۔

Pisces Horoscope Today in Urdu

Pisces Horoscope Today

برج حوت - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ میں بے چینی اور اضطراب معمول سے زیادہ ہونے کی وجہ سے کئی معاملات میں جلد بازی یا عجلت سے کام لے سکتے ہیں جبکہ آپ میں اعتماد اور ضبط کی کمی نہ ہو گی جس کی وجہ سے آپ میں پیار کرنے کی صلاحیت میں کوئی کمی نہ آئے گی۔اپنے آپ کو لاپرواہی کے الزامات سے بچانے کیلئے اپنے قریبی افراد سے اپنے روابط کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کریں اور ان کی خواہشات کو بھی ضرور مدنظر رکھیں۔اس کے علاوہ ان کی امنگوں اور اہداف کے حصول میں ان کی مدد کرنے کی کوشش بھی ضروری ہوگی۔ اپنے تمام معاملات کی انتہائی احتیاط سے دیکھ بھال کریں اور کسی بھی حالت یا مقام پر کسی قانون شکنی کے مرتکب نہ ہوں۔

Aries Horoscope Today in Urdu

Aries Horoscope Today

برج حمل - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج اپنے اہداف کے حصول کے لئے آپ کی لگن اور محنت کی وجہ سے آپ کے ارد گرد موجود افراد آپ کی کاوشوں کو داد پیش کر سکیں گے جبکہ اپنے منصوبوں کی تکمیل کے لئے مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنا آپ کے فائدے میں ہوگا۔کسی سیروتفریح کی تیاری میں بھی سب کی رائے کو مدنظر رکھین اور اپنے اندر آج معمول سے زیادہ لچک دار رویہ برقرار رکھیں۔اس کے علاوہ اپنی شریک حیات سے کسی بحث و مباحثے میں نہ الجھیں۔کسی نئی رشتہ داری کی بنیاد رکھنے کے لئے آپ کو اپنے حالات کا نئے انداز سے تجزیہ کرنا ضروری ہوگا۔اسی طرح سے ہی اپنی خوبیوں اور خامیوں کے بارے میں زیادہ بہتر طور پر جان سکیں گے۔

Taurus Horoscope Today in Urdu

Taurus Horoscope Today

برج ثور - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ بہت پر اعتماد ہونے کی وجہ سے بہت سے نئے اقدامات کے لئے قدم بڑھا سکیں گے لیکن اپنی حدود سے تجاوز کرنا آپ کے لئے فائدہ مند ثابت نہ ہوگا۔آج کسی کاروباری دورے کی تیاری بھی کر سکتے ہیں جبکہ اپنی سماجی اور معاشی شعبے میں کامیابی کے لئے بھی آپ کی کوششیں مطلوبہ نتائج کی حامل ہو سکتی ہیں۔اپنے سے کم عمر یا نوجوان افراد سے کھلے دل سے بات چیت کرنے میں کامیابی رہے گی اور ان باتوں کے نتائج سامنے آنے سے آپ کو اپنی سوچ کی افادیت اور پیشگی کہی گئی باتوں کی صداقت پر بھی یقین آ سکے گا۔اسی سوچ کو پروان چڑھا کر ترقی کی منازل بھی طے کی جا سکیں گی۔

Gemini Horoscope Today in Urdu

Gemini Horoscope Today

برج جوزا - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج اپنے معاشرتی فرائض کی ادائیگی اور اپنے کاروباری مفادات کے حصول میں کامیابی حاصل کرنے میں دیر نہ کریں گے جبکہ آپ کی موجودہ اہداف کے حصول کے لئے پیدا ہونے والی لگن ہی اصل میں آپ کی صحیح مددگار ثابت ہو سکے گی۔اسی طرح سے آپ کے رفاع عامہ اورفلاح و بہبود کے خیالات ہی آپ کے لئے نئے راستے کھولنے کا سبب بن سکیں گے۔دوسروں سے باہمی تعلقات بہت بہتر رہیں گے۔ایسے حالات میں کسی بھی قسم کے وہم و گماں اور بے بنیاد اندیشوں سے اپنے آپ کو بچانے کی کوشش جاری رکھیں۔کسی غیر متوقع واقعے کے چشم دید گواہ بننے سے آپ کی سماجی اہمیت میں بہتری پیدا ہو سکتی ہے۔

Cancer Horoscope Today in Urdu

Cancer Horoscope Today

برج سرطان - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج اپنے معاملات کو نئی سمت میں گامزن کرنے کے لئے اپنے طے شدہ منصوبوں میں کئی بنیادی تبدیلیاں کر سکیں گے جس میں آپ کا مالیاتی شعبہ خاص اہمیت کا حامل ہوگا جبکہ سماجی فلاح وبہبور کے لئے اپنے منصوبوں کی تکمیل میں دوسروں کی مدد حاصل کرکے کامیابی حاصل کر سکیں گے۔مجموعی طور پر آپ بہت پرجوش نظر آئیں گے جبکہ اپنی لگن کو کامیابی کا زینہ بنا سکیں گے۔آج دوستی کے لئے نئے تعلقات کی بنیاد رکھ سکیں گے جبکہ کسی نئی شراکت داری کے لئے بھی بنیادی تیاری مکمل کر سکیں گے۔ اپنی وجدانی صلاحیت پر اعتماد کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کی بنیاد پر آپ جو چاہیں بہتر سے بہتر کر سکیں گے

Leo Horoscope Today in Urdu

Leo Horoscope Today

برج اسد - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج اپنے سماجی مسائل کو حل کرنے کے لئے زیادہ بہتر تیاری کرنے کی کوشش کامیاب بنا سکیں گے جبکہ اپنے خاندانی معاملات کو بھی نئی شکل عطا کر سکیں گے۔آپ کو اپنے سینئر ساتھی کی باتوں پر غور کرکے ہی قدم آگے بڑھانا چاہئے تاکہ مشکلات سے نجات حاصل ہو سکے جبکہ کسی قانونی پیچیدگی سے بھی باآسانی محفوظ رہ سکیں گے۔ اپنے آپ کو باہمی اختلافات سے دور رکھنے کی کوشش کرنی بھی فائدہ مند ثابت ہو سکے گی۔آج آپ کی مالی حالت بھی قابل رشک نہیں ہوگی گی لیکن اپنی مالی حالت کو بہتر بنانے کے بارے میں آپ کے عزائم بہت بلند ہونے کے علاوہ عملیت پسندی کی مثال بھی بن سکیں گے۔

Virgo Horoscope Today in Urdu

Virgo Horoscope Today

برج سنبلہ - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج اپنی موجودہ زندگی کو تحریک دینے کے لئے آپ میں ہمت و حوصلہ بھی موجود ہوگا جبکہ آپ اپنی تمام مشکلات پر قابو پانے میں بھی باآسانی کامیاب ہو سکیں گے۔اگر آپ کا تعلق شعبہ تعلیم سے ہے تو اپنے مستقبل کے بارے میں منصوبہ بندی کرنے، اپنے منصوبوں کو دوسروں کے سامنے رکھنے اور کسی قسم کے امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہو سکے گا۔آپ کے پیار محبت کے معاملات آج بہت بہتر رہیں گے لیکن آپ کو اپنے پیاروں کی ضروریات اور خواہشات کا احترام کرنا ہوگا اور اپنے وقت کا مزید حصہ ان کے ساتھ گزرانا ہوگا۔آپ کو اپنی قسمت پر اعتماد کرنے یا مقدر آزمائی کی کوشش نہیں کرنی چاہئے۔

Libra Horoscope Today in Urdu

Libra Horoscope Today

برج میزان - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ کی صبح سویرے ہی اپنے پیاروں کے ساتھ منہ ماری ہو سکتی ہے یا آپ کسی بحث وتکرار میں ملوث ہو سکتے ہیں لیکن آپ کو اپنی صلاحیتوں پر اعتماد کرتے ہوئے مصلحت پسندی کی راہ اختیار کرنی چاہئے اور اپنے آپ کو حوصلہ دینے کی بھی ہر ممکن کوشش کرنی چاہئے۔اگر آپ میں جذباتیت کی شدت بڑھ گئی تو آپ کی زندگی میں کئی پیچیدگیاں پیدا ہونے کا خدشہ حقیقت بن جائے گا۔آج کسی قسم کے خطرات مول نہ لیں کیونکہ اس سے آپ کا مالی نقصان ہو سکتا ہے یا آپ کسی قسم کے قانونی معاملے میں ملوث ہو سکتے ہیں اور یقینی طور پراس سے اپنی ساکھ کو نقصان پہنچا سکیں گے۔محتاط رہ کر ہی اپنا وقت گزارنے کی کوشش کریں۔

Scorpio Horoscope Today in Urdu

Scorpio Horoscope Today

برج عقرب - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج کسی بھی قسم کی فالتو یا ضرورت سے زائدخریداری یا رقم کے غیر محتاط استعمال سے بچیں کیونکہ اس کی وجہ سے آپ کی اپنے شراکت دار یا اپنی شریک حیات سے تلخی ہو سکتی ہے۔اگر آپ سے مالی معاملات کے بارے میں کسی قسم کی باز پرس کی جائے تو اپنے اندر تلخی یا بدمزاجی پیدا ہونے سے اپنے آپ کو بچائیں۔ آپ کو اپنے پیار محبت کے معاملات یا رشتوں میں بہت محتاط رہنا ہوگا اور خاص توجہ دے کر اپنے بارے میں نئی حکمت عملی کو اختیار کرنا ہوگا۔اپنے مالی امور میں کامیابی کے لئے اپنے فرائض کی ادائیگی یا اپنی ذمہ دارویوں کی انجام دہی سے جان نہ چھڑائیں بلکہ پوری ایمانداری اور خلوص سے ہی اپنا کام کرنے کی کوشش کریں۔

Sagittarius Horoscope Today in Urdu

Sagittarius Horoscope Today

برج قوس - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ کی مالی حالت بہت زیادہ بہتر نہ ہونے کی وجہ سے آپ کسی ایسے ذریعے یا راستے کی تلاش میں ہوں گے جس کی وجہ سے زیادہ مالی مفادات حاصل کرکے اپنی مالی حالت کو بہتر بنایا جائے۔آپ میں اس قدر اہلیت موجودہ ہے کہ آپ باآسانی خطرات مول لے سکتے ہیں اور سامنے آنے والے امکانات کو حقیقت بنا سکیں گے۔آپ کو اپنے معاملات میں ہر ممکنہ احتایاط برتنی ہوگی تاکہ کسی بھی قسم کے خطرے یا نقصان سے محفوظ رہا جا سکے۔اپنے ملکی قوانین کا مذاق اڑانے اور اس کی خلاف ورزی کرنے سے گریز کریں اور ایسے کسی بھی معاملاے میں ملوث نہ ہوں جہاں ایسا کوئی شائبہ بھی موجود ہو۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مشہور اشاعتیں

???????