اپڈیٹس

بدھ، 13 اکتوبر، 2021

Horoscope Today in Urdu 13th October | aaj ka din kesa rahega

Horoscope Today in Urdu 13th October | Love, Career & Future Horoscope | Aaj ka din kesa Rahega 

Horoscope Today in Urdu 13th October | aaj ka din kesa rahega

آج کا دن کیسا رہے؟Aaj ka din kesa Rahega

Horoscope Today in Urdu | All About Astronomy and Horoscope available in FUTURE HOTLINE" For Example | daily horoscope, today horoscope, Capricorn Horoscope Today, Aquarius Horoscope Today, Pisces Horoscope Today, Aries Horoscope Today, Taurus Horoscope Today, Gemini Horoscope Today, Cancer Horoscope Today, Leo Horoscope Today, Virgo Horoscope Today, Libra Horoscope Today, Scorpio Horoscope Today, Sagittarius Horoscope Today, There is much more to this site .such as the Stones.

Capricorn Horoscope Today in Urdu

Capricorn Horoscope Today

برج جدی - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج بہت سی رکاوٹیں سامنے آ سکتی ہیں جن کی وجہ سے آپ کو محسوس ہوگا کہ آپ اپنی توانائی اور وقت ضائع کر رہے ہیں۔ان سوچوں کی وجہ سے آپ ضرورت سے زیادہ اپنے آپ کو پریشان کر سکیں گے۔آپ کے ارد گرد موجود افراد آپ کی مشکلات کو سمجھنے کے بعد آپ کی عملی مدد کرنے کے لئے کوشاں ہوں گے۔اپنے پیاروں کے ساتھ آپ کے تعلقات عروج کی جانب گامزن ہوں گے جبکہ حقیقت میں یہ ارتقائی منازل بھی طے کر سکیں گے۔اس کے بعد ہی آپ دونوں باہمی یا اشتراکی لائحہ عمل اختیار کرکے اپنے ان گھریلو امور کی تکمیل کے لئے کوششیں شروع کر سکیں گے جو عرصہ سے التواء کا شکار چلے آ رہے ہیں۔

Aquarius Horoscope Today in Urdu

Aquarius Horoscope Today

برج دلو - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ بہت سے عملی اقدامات کرتے وقت انتہائی جوش و خروش کا مظاہرہ کرسکتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کے کاروباری شریک اور آپ کے قریبی دوست آپ سے دور ہو سکتے ہیں۔ان حالات میں آپ کو اپنے معاملات نمٹانے کے لئے سنجیدگی اختیار کرتے ہوئے بہت زیادہ مصلحت پسندی کا مظاہرہ کرنا ہوگا تاکہ ماحول بھی خراب نہ ہو اور آپ کا کام بھی نکل جائے۔اپنے آپ کو آرام دینے کے لئے موجودہ سرگرمیوں سے جان چھڑانے کی کوشش لازمی کریں۔آپ کو اپنی سماجی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے اپنے بزرگوں کی نگہداشت کرنے کی ضرورت محسوس ہو سکتی ہے جس کے بعد ہی آپ ذہنی بے چینی سے نجات حاصل کر سکیں گے۔

Pisces Horoscope Today in Urdu

Pisces Horoscope Today

برج حوت - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج اپنے کسی قریبی دوست کی جانب سے اپنے کئے گئے وعدوں کی پاسداری نہ کرنے کی وجہ سے آپ کو سخت غصہ آ سکے گا اور آپ ناراض بھی ہو جائیں گے لیکن آپ کو ہر حال میں اپنے جذبات پر قابو رکھنا ہوگا کیونکہ ممکنہ طور پر آپ کے سامنے اس کی واضح طور پر معقول وجوہ بیان کی جا سکتی ہیں۔اس صورتحال میں آپ کو اپنا رویہ بہت زیادہ لچک دار رکھنا ہوگا تاکہ کسی بھی قسم کے جھگڑے سے اپنے آپ کو بچا سکیں ورنہ آپ کے موجودہ تعلقات ٹوٹنے کے آثار پیدا ہو سکتے ہیں۔ اپنے بارے میں دوسروں کی باتوں یا تبصروں کو نظر انداز نہ کریں کیونکہ رائی کے بغیر پہاڑ نہیں بنتا اس لئے ان باتوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش ضرور کریں۔

Aries Horoscope Today in Urdu

Aries Horoscope Today

برج حمل - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ کو اپنے معمولات کی ادائیگی کے علاوہ ان امور کی انجام دہی سے حتی الامکان گریز کرنا ہوگا جن کے لئے آپ کو بہت زیادہ ہوشیار اور چوکنا رہنے کی ضرورت ہے یا جن پر آپ کو خاص توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے کیونکہ عملی طور پر آپ کی قدرتی صلاحیتیں یا دانائی متحرک نہ ہو سکے گی۔جس سے آپ میں بے چینی اور ذہنی الجھاؤ بھی پیدا ہو سکتا ہے جو دوسروں کے سامنے اپنا ماضی فی الضمیر بیان کرنے میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔ان سب باتوں کے باوجود اپنے پیاروں کے ساتھ آپ کے باہمی تعلقات بہت قربت اختیار کر سکتے ہیں۔خود کو مطمئن اور پر سکون کرنے کے لئے آپ کو مزید آرام کرنا چاہئے۔

Taurus Horoscope Today in Urdu

Taurus Horoscope Today

برج ثور - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ بہت سی ذمہ داریوں کا بوجھ اٹھانے کے لئے تیار ہوں گے اور عملی طور پر اس جانب قدم بھی بڑھا سکیں گے لیکن آپ ذاتی حیثیت میں اس قابل نہ ہوں گے کہ ان حالات میں تمام معاملات کو سنبھال سکیں یا ان سب ذمہ داریوں کو پورا کر سکیں۔آج کا دن اصل میں کاروباری سرگرمیوں کے لئے مناسب یا فائدہ مند ثابت نہیں ہوگا کیونکہ ایسا کرنے سے آپ کو غیر متوقع طور پر مالی نقصانات ہونے کے خدشات حقیقت بن سکیں گے۔اگر آپ کو کسی وجہ سے ڈرائیونگ کرنی پڑے تو انتہائی محتاط رہ کر گاڑی چلائیں۔اس کے علاوہ اپنی گاڑی اور اہم کاغذات کے ساتھ ساتھ ضروری سامان کی پڑتال بہت زیادہ احتیاط سے کریں۔

Gemini Horoscope Today in Urdu

Gemini Horoscope Today

برج جوزا - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج صبح سویرے اپنی جملہ سرگرمیوں اور جاری منصوبوں کی تفصیلات بیان کرنے میں ممکنہ طور پر رکاوٹ محسوس ہونے سے یہ سب کچھ کرنا دشوار ہو جائے گا اور اپنی گفتگو کی عمدہ صلاحیت کے متحرک نہ ہونے کی وجہ سے آپ کے لئے سماجی اور پیار محبت کے مسائل سے نبردآزما ہونا مشکل ہو جائے گا جس سے آپ کے کاروباری اور ذاتی تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔آج کا دن نئی کاروباری سرگرمیوں یانئے پیشہ وارانہ منصوبوں کا آغاز کرنے کے لئے کسی بھی طرح سے فائدہ مند ثابت نہیں ہو سکے گا چاہے آپ کو اس میں بظاہر کتنے ہی مالی مفادات کیوں نہ نظر آ رہے ہوں۔جن کی وجہ سے آپ کا دل بھی للچا سکتا ہے۔

Cancer Horoscope Today in Urdu

Cancer Horoscope Today

برج سرطان - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ اپنا وقت اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں خرچ کرنے کی کوشش کریں گے اور اس کے لئے اپنے آپ کو وقف کر دیں گے حالانکہ آپ کو اچھی طرح سے علم ہوگا کہ آپ کے یار دوست آپ سے دور ہو سکتے ہیں لیکن آپ کے لئے اصل اہمیت صرف اپنی ذاتی تسلی اور اطمینان کی ہے اور یقینی طور پر آپ اسے ہی ترجیح دیں گے اور یہی بات آپ کے لئے اہمیت کی حامل ہوگی۔آپ اپنے اہم گھریلو امور کو نمٹانے میں کامیاب رہیں گے۔اگر آج کے لئے آپ کو کسی تفریحی منصوبے میں شرکت کی دعوت مل چکی ہے تو آپ کے لئے انکار کرنا ہی بہتر رہے گا کیونکہ آپ کے لئے کسی حادثے کے خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔

Leo Horoscope Today in Urdu

Leo Horoscope Today

برج اسد - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ عجیب سی الجھاؤ کی کیفیات کا شکار نظر آئیں گے کیونکہ ان احساسات کی موجودگی میں آپ کیلئے اپنی جذباتی یا احساساتی کیفیات کا واضح اظہار کرنا ممکن نہ ہوگا ا۔یوں محسوس ہوگا کہ جیسے کوئی آپ کو روک رہا ہے لیکن بظاہر کوئی آپ کے مدمقابل نہ ہوگا اور یہ سب قلبی واردات بھی ہو سکتی ہے۔اپنی گفتگو میں پیدا ہونیوالی رکاوٹ کی وجہ سے کسی بھی طے شدہ ملاقات سے گریز کریں اور اسے ملتوی کردیں۔آج کا دن نہ تو کسی قسم کی نئی سرمایہ کاری کے لئے مفید ہے اور نہ ہی کسی قیمتی شئے کی خریداری کے لئے۔اس کی اصل وجہ آج دلو:برج حوت:پ چیزوں کے انتخاب کا معیار ہے جس میں آج آپ ناکام رہیں گے اور بعد میں اس پر پشیماں بھی ہو سکتے ہیں۔

Virgo Horoscope Today in Urdu

Virgo Horoscope Today

برج سنبلہ - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج صبح سے ہی آپ کی طبیعت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے آپ نہ تو سماجی طور پر متحرک ہو سکیں گے اور نہ ہی اپنے اندر پیدا ہونے والی بدمزاجی پر قابو پا سکیں گے۔اس کا واحد علاج یہ ہے کہ آپ اپنے دوست احباب اور اپنے پیاروں سے جی بھر کے باتیں کریں اور اپنے دل کا بوجھ ہلکا کرنے کی کوشش کریں تاکہ آپ کا ذہنی دباؤ کم ہو سکے۔اس کے بعد ہی آپ کی گفتگو میں پیدا ہونے والی رکاوٹیں ختم ہو سکیں گی۔شام میں اپنے کسی ہمراز یا لنگوٹیئے دوست سے ملاقات ہونے کی وجہ سے اپنے آپ پر نہ صرف قابو پا سکیں گے بلکہ اپنا موڈ ٹھیک کرنے میں بھی کامیاب ہو سکیں گے لیکن کسی بھی قسم کے اختلافی نقطہ پر اپنے آپ کو جذباتی نہ کریں۔

Libra Horoscope Today in Urdu

Libra Horoscope Today

برج میزان - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج کا دن آپ کے کاروباری دورے کے لئے فائدہ مند ثابت نہ ہونے کی وجہ سے آپ کو جھنجلاہٹ کا سامنا کرنا پڑے گا اور حسب توقع کامیابی نہ ملنے کی وجہ سے بھی آپ کے لئے پریشانی پیدا ہو سکتی ہے۔ویسے بھی جب کامیابی کے امکانات واضح نہ ہوں یا معدوم دکھائی دیں تو اپنے جذبات پر قابو رکھنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔آپ کے پیار محبت کے معاملات یقینی طور پر بہت بہتری کی جانب گامزن ہو سکیں گے جس کی وجہ سے آپ کو بھی اپنے پیاروں کی خواہشات کی تکمیل کرنے کے علاوہ ان کی ضروریات کا بھی خاص خیال رکھنا ہوگا۔ان سب معاملات کے ساتھ ساتھ آپ کو اپنے امور کی انجام دہی میں معمول سے بڑھ کر محتاط رہنا ہوگا۔

Scorpio Horoscope Today in Urdu

Scorpio Horoscope Today

برج عقرب - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ حسب وعدہ اپنے کاروباری وعدوں کونبھانے میں ناکام رہیں گے کیونکہ جاری کاروبار کی ناکامی کا سارا الزام آپ پر ہی آجائے گا۔آپ کی کمزور گفتگو کی وجہ سے آپ کی کاروباری شراکت داری مزید دباؤ کا شکار ہو سکتی ہے اس لئے آپ کو حالات کے مطابق ساری صورتحال کا جائزہ لینا چاہئے اور اسے تفصیل کے ساتھ دوسروں کو بتانے کی کوشش کرنی چاہئے۔آپ کو اپنی جذباتیت پر قابو پا کر خود کو پرسکون بنانے کے علاوہ اپنی معاشی حالت کے بارے میں جنم لینے والے بے بنیاد خدشات اور فضول قسم کے اندیشوں پر بھی توجہ مبذول رکھنی ہوگی اور اپنے آپ کو ان کے منفی اثرات سے بچانا ہوگا۔

Sagittarius Horoscope Today in Urdu

Sagittarius Horoscope Today

برج قوس - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آپ اپنی کمزور مالی حالت اور راستے میں آنے والی مشکلات کی وجہ سے کافی پریشان اور بے چین سے نظر آ سکتے ہیں۔ایسے حالات میں آپ کو اپنے جذبات پر قابو رکھنا ہوگا ورنہ آپ کا رویہ آپ کے کسی قریبی دوست کے جذبات کو مجروح کرنے کا باعث بھی بن سکتا ہے۔آج کا دن کسی بھی قسم کے امتحانات یا تعلیمی امور کے لئے مددگار ثابت نہ ہوگا۔اس کے علاوہ اپنے بارے میں دوسروں کو کچھ بتانے یا کاروباری مفادات کے حصول میں کے لئے سفر اختیار کرنا فائدہ مند نہ رہے گا لیکن اس کے ساتھ ساتھ آپ کے تعلقات اپنے پیاروں اور نوعمر اہل خاندان کے ساتھ بہترین رہیں گے جبکہ آپ کو اپنے الفاظ کا انتخاب انتہائی احتیاط سے کرنا ہوگا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مشہور اشاعتیں

???????