اپڈیٹس

بدھ، 7 اپریل، 2021

Horoscope Today in Urdu 7 April | aaj ka din kesa rahega

Horoscope Today in Urdu 7 April | Love, Career & Future Horoscope | Aaj ka din kesa Rahega

Horoscope Today in Urdu 7 April


آج کا دن کیسا رہے؟Aaj ka din kesa Rahega

Horoscope Today in Urdu | All About Astronomy and Horoscope available in FUTURE HOTLINE" For Example | daily horoscope, today horoscope, Capricorn Horoscope Today, Aquarius Horoscope Today, Pisces Horoscope Today, Aries Horoscope Today, Taurus Horoscope Today, Gemini Horoscope Today, Cancer Horoscope Today, Leo Horoscope Today, Virgo Horoscope Today, Libra Horoscope Today, Scorpio Horoscope Today, Sagittarius Horoscope Today, There is much more to this site .such as the Stones.

Capricorn Horoscope Today

Capricorn Horoscope Today

برج جدی - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ کو اپنی پیشہ وارانہ زندگی میں اپنے اہم فیصلوں یا عملی اقدامات کے لئے اپنے وجدان پر بھروسہ کرنا ہوگا۔اپنے سے تجربہ کار اور سینئر افراد کی مشاورت سے ہی اپنے امور انجام دینے کی کوشش کریں۔اپنے کسی قریبی فرد کی جانب سے کوئی تحفہ مل سکتا ہے۔آج آپ کی ملاقات کسی ایسے فرد سے بھی ہو سکتی ہے جو پہلی نظر میں ہی آپ کا دل جیت لے یا اپنا من آپ کے قدموں میں ہار جائے اور ممکنہ طور پر یہی فرد ہوگا جو آپ کی جامد زندگی کو بدل سکے گا۔اس کے علاوہ آج آپ اپنے اندرپیدا ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں بھی جان پائیں گے اورخودکو ایسے تمام معاملات سے بری الزمہ قراردینے کی کوشش کریں گے جن کاتعلق آپکی اپنی ذات سے تھا۔

Aquarius Horoscope Today

Aquarius Horoscope Today

برج دلو - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ کو اپنے اہداف پر مکمل توجہ مرکوز کرنا کافی مشکل لگے گا مگر یاد رکھیں کہ اس زمانے میں کوئی بھی کام نا ممکن نہیں ہے۔اپنے آپ کو پریشان کرنے کی بجائے اپنی جذباتی بے چینی کا حل تلاش کرنے کی کوشش کرین ۔اگر کچھ سجھائی نہ دے تو فوری طور پر اپنے فرائض کی بجا آوری یا اپنی کاروباری مصروفیات میں سے وقت نکال کر اپنے آپ کو پرسکون کرنے کی کوشش کریں۔کسی واقف کار کی جانب سے آپ کو کسی تقریب میں مدعو کیا جا سکتا ہے جس کی وجہ سے آپ کی ملاقاتیں اپنے پرانے دوست احباب سے ہو سکتی ہے۔کسی پرانے قرضے سے جان چھڑانے کی کوششیں کامیاب ہو سکتی ہیں لیکن اس کے لئے آپ کو اپنے آپ پر اعتماد کرنا ہوگا۔

Pisces Horoscope Today

Pisces Horoscope Today

برج حوت - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ کا زیادہ وقت اپنے دوستوں کے ساتھ سیر سپاٹے یا گپ شپ میں ہی گزر سکے گا۔اگر آپ اپنی ذمہ داریوں سے اپنے آپ کو باہر نکال سکیں تو یقینی طور پر اپنے پیاروں کو بھی وقت دے سکیں گے۔اپنے جذبات کو قابو میں رکھیں اور کسی بھی فرد کے جذبات مجروح کرنے سے گریز کریں۔اپنے معمولات میں تبدیلی لانے کی کوشش کریں تاکہ آپ زیادہ سے زیادہ آرام کرکے اپنے آپ کو پرسکون بنا لیں۔ بہت سے معاملات میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے یا اپنے منصوبوں میں من مرضی کے نتائج حاصل کرنے کے لئے لوح شرفِ زھرہ بڑی اکسیرچیزہے۔اس کے نوافل اورصدقات کی ادائیگی کے ساتھ اپنے مستقبل کو محفوظ بنا سکیں گے۔

Aries Horoscope Today

Aries Horoscope Today

برج حمل - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ کو اپنے اہم اہداف کو مکمل کرنے میں ہی اپنی توجہ مرکوز رکھنا ہوگی کیونکہ آپ کے دوست اور مخلص احباب تو آپ میں تبدیلی اور کسی بھی نئے کام کو کرنا بہت پسند کریں گے اور آپ کی کامیابی کے لئے آپ کاساتھ بھی دے سکیں گے۔ موجودہ معاون اور مددگار اثرات سے فائدہ اٹھنے کے لئے اپنے معمولات میں تبدیلی نہ کریں بلکہ اپنے ضروری کاموں کو حتمی منزل تک پہنچانے کی کوشش کریں۔آج مالی طور پر کہیں سے آپ کو مدد کی پیشکش ہو سکے گی جبکہ اپنے کاروبار میں سے یا اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا کر ہی آپ کوکامیابی مل سکے گی جس کی وجہ سے آپ کو اپنی مالی پریشانیوں پر قابو پانے میں مدد مل سکے گی۔

Taurus Horoscope Today

Taurus Horoscope Today

برج ثور - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج اپنی جذباتیت پر قابو پا کر اپنے پیار محبت کے خیالات کو بھی پس پشت ڈال کر اپنے فرائض کی ادائیگی پر توجہ دیں تاکہ کسی بھی کمی یا خامی کا خمیازہ آپ کو نہ بھگتنا پڑے ۔آج آپ کو کچھ اہم تبدیلیوں کی بابت نہ صرف سوچنا ہوگا بلکہ اس کے بارے میں اہم فیصلے بھی کرنے ہوں گے۔اگر آپ نے جلد بازی سے کام لیا تو مشکل ہو سکتی ہے یا فیصلہ غلط ہوسکتا ہے جبکہ اپنے پیاروں سے مشاورت کرکے صحیح راہ کا انتخاب کریں۔زیادہ پریشانی میں اپنے پیاروں کے گلے لگنے سے بھی گریز نہ کریں بلکہ اپنے آپ کو مطمئن کرنے کی کوشش کریں تاکہ کل کو یہی معاملہ آپ کی پریشانی کا باعث نہ بن سکے۔

Gemini Horoscope Today

Gemini Horoscope Today

برج جوزا - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج اپنی گھریلو ذمہ داریوں کی انجام دہی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں اور جب سارے معاملات ٹھیک ہو جائیں تو اپنی خوشی کا اندازہ کرنے کی کوشش کریں۔آپ حیرت ذدہ رہ جائیں گے۔آپ کے قریبی رشتے آپ کی کامیابی کیلئے آپ کے معاون اور مددگار رہیں گے۔اپنے اچھے موڈ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں سے کام لینے کی کوشش کریں۔نتائج آپ کی حسب مرضی برآمد ہو سکیں گے۔دوسروں سے بات چیت کرکے اپنے مسائل حل کر سکیں گے۔اپنے کسی پیارے کی باتیں سن کر یا اس کی کسی کامیابی میں اس کا ساتھ دے کر اس کا دل جیت سکیں گے جبکہ کسی قابل تعریف عمل کی تعریف کرکے تو اسے مار ہی ڈالیں گے۔

Cancer Horoscope Today

Cancer Horoscope Today

برج سرطان - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج بہت عرصے کے بعد ملنے والے فرد کی وجہ سے آپ کو خوشی نصیب ہو سکتی ہے۔اپنے گھر کے کاموں کو بروقت مکمل کرنے کا بہترین موقع مل سکے گا جبکہ مشاورت کرنے سے اپنے مالی معاملات کا حل تلاش کرنے کی کوشش کر سکیں گے۔کسی سینئر اور تجربہ کار خاتون کی باتوں پر عمل کرکے اپنے لئے کامیابی کا راستہ چن سکیں گے۔اپنے ان دوستوں کی فہرست تیار کرکے ہی ان سے رابطہ قائم کریں جو بااثر اور سیاسی حیثیت کے حامل ہیں۔اپنے معاملات میں ان کی دلچسپی کو قائم رکھنے کے لئے ان کو شراکت داری کی دعوت دے سکیں گے جبکہ بہت سے معاملات میں اپنی مرضی کرنے اور فائدہ اٹھانے میں جلد بازی سے کام نہ لیں۔

Leo Horoscope Today

Leo Horoscope Today

برج اسد - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج اپنے کام کی مصروفیات میں اضافہ کا باعث بننے والی کسی کاروباری یا پیشہ وارانہ سرگرمی کی وجہ سے اپنے اہداف مکمل کرنے میں ناکام ہو سکتے ہیں۔کامیابی کے لئے مزید نئی کوشش کر سکیں گے جبکہ گھر والوں کی رضامندی سے کوئی اہم چیز خرید سکیں گے جس سے گھر کا ماحول بدل کے رہ جائے گا۔اپنے مستقبل کو مزید بہتر بنانے کے لئے کسی مخلص اور پیارے فرد کے ملاقات ہو سکتی ہے جس میں آپ بہت سی نئی عملی جہتوں کی تلاش میں کامیاب ہو سکیں گے۔بہت سے نئے منصوبے اورجاری معاملات میں بہتری لانے کی تجاویز بھی حاصل کر سکیں گے۔اپنے پیار بھرے جذبوں کی تسکین کے لئے کسی کی دوستی کی پیشکش کو قبول کرلیں۔

Virgo Horoscope Today

Virgo Horoscope Today

برج سنبلہ - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ کیلئے کاروباری طور پر اچھا دن نہیں ہوگا اسلئے کسی بھی قسم کے کاروباری اقدامات کرنے سے گریز کریں اور جن کاموں میں کچھ خطرات پوشیدہ ہیں ان سے لازمی احتراز کریں ورنہ قانونی معاملات کا آغاز ہو سکتا ہے لیکن دوسری طرف آپ کی جذباتی یا پیار بھری زندگی میں بہت سکون اور اطمینان ہوگا جو خوشی کا باعث بن سکے گا۔ جب اپنے حالات کی بہتری کیلئے آپ کوشش کریں گے تونتیجہ آپکے حق میں ہی نکلے گا۔ستاروں کی ترتیب کی وجہ سے تھوڑی بہت بے چینی بھی ہوسکتی ہے مگر آپ اس پرقابوپالیں گے کیونکہ ایک دروازہ بندہوتودوسرا آپ کیلئے خود بخود کھل جائیگا۔ اگر ابھی تک آپکومحبوب نہیں ملاتومحبت بھرانیاتعلق آج شروع ہوسکتاہے۔

Libra Horoscope Today

Libra Horoscope Today

برج میزان - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ بہت اچھی مزاجی کیفیات میں ہونے کی وجہ سے اپنے کاروبار میں بہتری لانے کے لئے کسی سفر کا منصوبہ بنا سکیں گے۔ایسے میں اگر محتاط نہ رہے تو اپنے پیاروں خاص کر اپنی شریک حیات کا شکوہ بھی سننا پڑے گا کیونکہ انہیں وقت اور توجہ کم مل رہی ہوگی۔اپنی صح کی جانب سے بے فکری ہو سکتی ہے جبکہ ایسے معاون حالات میں کسی نوکری کی پیشکش ہونے سے آپ بہت خوشی محسوس کریں گے لیکن یاد رکھیں کہ اس پیشکش کو لازمی قبول کر لیں۔اپنے ساتھ کام کرنے والے کسی فرد کیساتھ آپکے مشترکہ خیالات نئی دوستی کی ابتداثابت ہونگے مگرکسی پررعب ڈالنے کیلئے فضو ل خرچی نہ کریں کیونکہ اس سے آپکے مالی معاملات مزید ابتر ہوسکتے ہیں ۔

Scorpio Horoscope Today

Scorpio Horoscope Today

برج عقرب - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ کو ہر لحاظ سے محتاط رہنا ہوگا خاص کر اپنے ان اقدامات کے بارے میں بہت زیادہ محتاط رہیں جن کا تعلق آپ کی سرمایہ کاری اور کاروباری معاملات سے ہو۔ آپ آج جو بھی اہم اقدامات کرنا چاہ رہے ہیں ان کے بارے میں اچھی طرح سے پڑتال کر لیں اور ہر حالت میں اپنے آپ کو پرسکون رکھیں۔آپ کا کوئی قریبی رشتہ دارآج آپ کی مدد کرنے کے لئے عملی اقدامات کر سکے گا۔ کسی نئی دوستی کو یا رشتہ داری پر مبنی نئے تعلق کو خوش آمدید کہنے کیلئے تیاررہیں۔اپنے دنیا داری کے معاملات کو نمٹانے میں کسی قسم کی سستی یا لا پرواہی سے کام مت لیں ورنہ اس کا خمیازہ کئی دنوں تک آپ کو بھگتنا ہوگا۔

Sagittarius Horoscope Today

Sagittarius Horoscope Today

برج قوس - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج کچھ نئی تبدیلیاں سامنے آنے سے آپ بہت جذباتی نظر آئیں گے جبکہ آپ کو ہر لحاظ سے عملی انسان کے روپ میں دوسروں کے سامنے جانا چاہئے تاکہ آپ کا وقار اور ذاتی رعب قائم رہے۔آج کسی نئی دوستی کا آغاز ہو سکتا ہے اور اگر آپ نے حالات کے مطابق اپنی صلاحیتوں سے کام لیا اور ایک دوسرے کو سمجھ لیا تو یہ دوستی کسی مستقل رشتے میں بھی بدل سکتی ہے اور طویل عرصہ تک چل بھی سکتی ہے۔اپنے زبان دانی کی خوبی کو استعمال کرکے دوسروں سے اپنے کام نکلوا سکیں گے۔ آج آپ پررومانٹک جذبات حملہ آورہوکرآپکودوسروں کیلئے بہت زیادہ پرکشش بنادیں گے اورجواباََبھی ایسے ہی جذبات آپ تک پہنچ پائیں گے۔مقدربھی آپکاساتھ دے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مشہور اشاعتیں

???????