اپڈیٹس

اتوار، 4 اپریل، 2021

Horoscope Today in Urdu 4 April | aaj ka din kesa rahega

Horoscope Today in Urdu 1st April | Love, Career & Future Horoscope | Aaj ka din kesa Rahega

Horoscope Today in Urdu 4 April


آج کا دن کیسا رہے؟Aaj ka din kesa Rahega

Horoscope Today in Urdu | All About Astronomy and Horoscope available in FUTURE HOTLINE" For Example | daily horoscope, today horoscope, Capricorn Horoscope Today, Aquarius Horoscope Today, Pisces Horoscope Today, Aries Horoscope Today, Taurus Horoscope Today, Gemini Horoscope Today, Cancer Horoscope Today, Leo Horoscope Today, Virgo Horoscope Today, Libra Horoscope Today, Scorpio Horoscope Today, Sagittarius Horoscope Today, There is much more to this site .such as the Stones.

Capricorn Horoscope Today

Capricorn Horoscope Today

برج جدی - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج اگر آپ اپنے مالی حالات کی بہتری کے لئے اپنے وسائل کا مناسب استعمال یقینی بنا کراپنی کوششوں میں تیزی لانے میں کامیاب ہو گئے تو سمجھ لیں کہ آپ کے لئے اپنے اہداف کا حصول ممکن ہوسکے گا۔اگر آپ نے کوتاہی برتی یا سستی سے کام لیا تو آپ کے لئے اپنی عزت اور باہمی تعلقات کو بچانا بھی ممکن نہ رہے گا۔آج آپ کا کسی بھی قریبی فرد سے اسی معاملے میں جھگڑا بھی ہو سکتا ہے۔اپنے ذمہ واجب الادا رقم کی ادائیگی بر وقت کرنے کی کوشش کیجئے گا ورنہ کسی بھی قسم کی بدمزگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔آج گاڑی چلانے سے ہر حالت میں گریز کریں اور اپنے آپ کو کسی بھی متوقع حادثے سے بچانے کی کوشش کریں۔

Aquarius Horoscope Today

Aquarius Horoscope Today

برج دلو - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج اپنے معاملات کی تکمیل کرنے کی کوششوں میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں ہی آپ کی خاصی توانائی ضائع ہو سکتی ہے لیکن اپنی عزت میں اضافہ کے لئے آپ کو جدوجہد جاری رکھنی ہوں گی جبکہ اپنی شراکت داری کو بھی بہتر بنانے کی کوشش کرنی ہوگی۔اپنے اہداف کے حصول کے لئے آپکو اپنی ہمت اور جوش سے بھی کام لینا ہوگا آج کسی معاہدہ کو حتمی شکل دینے کی کوشش نہ کریں اور اپنے جذبات پر بھی مکمل کنٹرول رکھیں۔علاوہ ازیں اپنے قریبی افراد کے بارے میں جلے سڑے جملے کہنے اور انہیں تنقید کا نشانہ بنانے کی کوشش نہ کریں ورنہ اپنے پیاروں کی دل شکنی ہونے سے آپکے باہمی تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔

Pisces Horoscope Today

Pisces Horoscope Today

برج حوت - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ دوسروں کے لئے قابل تقلید بننے کی کوششوں میں اپنی صلاحیتوں کا مناسب اور بہتر استعمال یقینی بنا سکتے ہیں بشرطیکہ آپ اپنے جذبات پر قابو رکھیں اور متحمل مزاجی سے کام لیں۔ دوسروں سے اپنے باہمی تعلقات بہتر بنا کر آپ اپنے گھریلو معاملات اور کاروباری حالات کی بہتری میں بھی کامیاب ہو سکیں گے۔آج آپ کو اپنے پیاروں کے بارے میں کسی قسم کے منفی تبصرے یا تحقیر بھرے الفاظ کے استعمال سے گریز کرنا ہوگا۔بعد دوپہر آپ کے کچھ دوستوں کی جانب سے آپ کیلئے کچھ نئے منصوبوں کا آغازکرنے کی کوشش ہو سکتی ہے جس میں آپ کی مالی حالت بہتر بنانے کے لئے قرضے کے حصول کی درخواست بھی شامل ہوسکتی ہے۔

Aries Horoscope Today

Aries Horoscope Today

برج حمل - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج اپنے جذبات پر قابو رکھیں اور ہر قسم کی بحث و تکرار سے بھی گریز کریں ورنہ آپ کا جھگڑا شروع ہو سکتا ہے۔ اپنے آپ کو غیر یقینی حالات وکیفیات کا شکار بننے سے بچائیں اور اپنے ذہانت بھرے خیالات کو عملی شکل دینے کی کوشش کی بجائے اپنے معمولات کو جاری رکھنے کی کوشش کریں تاکہ بعد میں اپنی خوبیوں کا استعمال بہتر طریقے سے کرکے مثبت نتائج کا حصول ممکن بناسکیں۔اپنے منفی خیالات پر قابو رکھنا ضروری ہوگا تاکہ مالی دشواریوں یا کاروبار میں وقتی نقصان سے بچ سکیں۔ دوسروں کی وجہ سے اپنے موڈ کو خراب نہ کریں اور نہ ہی قریبی افراد کی جانب سے کسی قسم کی طعنہ زنی سے گھبرائیں بلکہ اپنے آپ کو پر سکون رکھنے کی کوشش کریں۔

Taurus Horoscope Today

Taurus Horoscope Today

برج ثور - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج اپنی ترجیحات کا تعین پیشگی کرنا فائدہ مند رہے گا لیکن اس کے لئے آپ کو اپنی جذباتیت اور عجلت پسندی پر قابو پانا ہوگا اور یہی بات اپنے شریک کار کو سمجھانے کی کوشش بھی کر نی ہوگی لیکن اگر اس کا نتیجہ آپ کی توقع کے خلاف نکلے تو پھر بھی اپنے آپ کو پرسکون رکھتے ہوئے دوسروں کی غلط فہمیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں۔ اس کے علاوہ اپنے جوش و جذبات کی وجہ سے اپنی خداداد صلاحیتوں کا بہترین استعمال یقینی بنا کر اپنے اہداف کو حاصل کرنے کی کوشش کریں۔یاد رکھیں کہ اگر آپ اپنے نظریات کا واضح اور بھر پور طریقے سے اظہار کرنے کی کوششوں میں د کامیاب رہے تو کئی ایک اعزازات کا حصول آپ کی پہنچ میں ہوگا۔

Gemini Horoscope Today

Gemini Horoscope Today

برج جوزا - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج غور و فکر کی ضرورت اور اہمیت کو تسلیم کرلیں اور اپنے آپ کو اسی پیرائے میں دوسروں کے لئے قابل قبول بنانے کی منصوبہ بندی کرنے کی کوششوں میں تیزی پیدا کرلیں۔آج آپ کے رشتہ دار آپ کے ہاں خلاف توقع کچھ دنوں کے لئے براجمان ہو سکتے ہیں۔ایسے وقت میں آپ کو اپنے نامکمل کاموں کی تکمیل کرنے میں دشواری پیش آ سکتی ہے ۔اپنی معاشی حالت بہتر بنانے کی کوششوں میں اپنے پیاروں کو نظرانداز کرکے کسی لڑائی جھگڑے کا باعث نہ بنیں۔آپ کو رقم کمانے کے مواقع مل سکتے ہیں جن کی وجہ سے آپ اپنی زندگی کو زیادہ پرسکون اور مطمئن بنا سکیں گے لیکن آج کسی بھی اہم فیصلے کو حتمی شکل دینے سے گریز کریں۔

Cancer Horoscope Today

Cancer Horoscope Today

برج سرطان - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ کو کسی کاروباری دورے پر اچانک کسی منصوبہ بندی کے بغیر جانا ہوگا جس کی وجہ سے آپ کے پیارے آپ سے ناراض بھی ہو سکتے ہیں۔اس کے علاوہ آپ کے خاندانی معاملات کو بہتر بنانے کے مواقع بھی ضائع ہو سکتے ہیں۔ آپ کواپنے اہم امور کی تکمیل میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ یا تذبذب سے کام نہ لینا چاہئے اور اپنے آپ پر اعتماد کرتے ہوئے کار آمد معلومات کا حصول یقینی بنا نے کی کوشش کریں۔اپنے آنے والے حالات سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی تیاری کا آغاز کر سکیں گے جبکہ اپنے سماجی تعلقات اور پیشہ وارانہ معاملات میں کامیابی کے لئے بھی منصوبہ بندی کرنی ضروری ہوگی۔آج اپنے مواقع کا استعمال یقینی بنانا فائدہ مند ہوگا۔

Leo Horoscope Today

Leo Horoscope Today

برج اسد - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج سامنے آنے والے غیر یقینی حالات اور خفیہ رکاوٹوں کو دور کرنے میں آپ اپنی خداداد صلاحیتوں کا بھر پور استعمال کرسکیں گے ۔جس سے آپکی کامیابی کے امکانات بڑھ سکیں گے اور آپ اپنی منزل پر بھی پہنچ پائیں گے۔اپنے پیار محبت کے تعلقات کے بارے میں آپ کئی اہم فیصلے کرنے میں ناکام رہیں گے ۔آج آپ کو اپنے سماجی معاملات کو حل کرنے میں صرف اپنے وجدان پر ہی بھروسہ کرنا چاہئے۔اپنے مشکل اہداف کے حصول کے لئے آپ بہت زیادہ محنت اور ہمت سے کام لے کر ہی کامیابی کی راہ پر اپنا سفر شروع کر سکیں گے لیکن آج کامیابی آپ کی پہنچ میں نہ ہوگی۔کسی کا دل توڑنے کا احساس شدت سے ہوسکتا ہے۔

Virgo Horoscope Today

Virgo Horoscope Today

برج سنبلہ - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج اگر آپ نے کامیابی کے حصول کامصمم ارادہ کر لیا ہے تو آپ کو یقینی کامیابی حاصل ہو سکے گی اور حیران کن نتائج آپ کی ہمت و حوصلے کی داد بھی دے سکیں گے۔ ایسے مواقع پر کسی بھی فرد سے آپ کو نہ تو سخت کلامی سے کام لینا چاہئے اور نہ ہی توتکار کرنی چاہئے۔باہمی رنجش کا شکار تعلقات کو بہتر بنانے کی کوششوں میں کامیابی مل سکے گی۔اس کے علاوہ اپنے کسی گھریلو معاملے یا پہلے سے شروع کردہ کسی پرانے نامکمل منصوبے کی تکمیل کے لئے رقم کے حصول کی کوششیں بھی کرنی ہوں گی۔اپنے حالات یا مخالفین کی جانب سے اپنے باہمی تعلقات کے بارے میں پیدا ہونے والے اندیشوں اور بے بنیاد خدشات کو جنم دینے سے بچیں اور محتاط رہیں۔

Libra Horoscope Today

Libra Horoscope Today

برج میزان - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج باہمی اشتراک عمل کے جذبات کو فروغ دے کر آپ آگے بڑھ نے کے دوران بہت سے سخت مقام بھی آسکتے ہیں جن میں آپ کی جذباتی کیفیات بھی فریق بن سکتی ہیں جبکہ مالی حالات بھی آپ کو اضطراب میں مبتلا کر سکتے ہیں۔یوں سمجھ لیجئے کہ جیسے آپ ایک عجیب سے امتحان یا مشکلات کے چکر میں مبتلا ہوچکے ہیں لیکن آپ کو اپنے دوستوں کی مدد اور پر خلوص معاونت پر اعتماد کرتے ہوئے اپنے فیصلوں میں استحکام لانا چاہئے۔کسی کے بہکاوے میں آ کر گاڑی چلانے کی کوشش نہ کریں کیونکہ حادثے کا خدشہ حقیقت بھی بن سکتا ہے۔کوشش کریں کہ ہر حال میں سوچ سمجھ کر ہی قدم اٹھائیں لیکن یہ یقین رکھیں کہ آپ کا اعتماد ہی آپ کی اصل قوت ہے۔

Scorpio Horoscope Today

Scorpio Horoscope Today

برج عقرب - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج اپنے آپ کو جاری معاملات میں اس حد تک مصروف نہ رکھیں کہ آپ کے پیاروں کو نظر انداز کئے جانے کا یقین ہو جائے اور اگر آپ نے کسی کاروباری دورے کی تیاری کر رکھی ہے تو اس میں اپنے شریک حیات کے مشوروں کو لازمی شامل کریں۔آج بہت سے غیر متوقع حالات و واقعات آپ کے سامنے آنے سے آپ کو اپنے طے شدہ اہداف مکمل کرنے ممکن نہ ہوں گے بلکہ انہیں نئے سرے سے ترتیب دینا بہت ضروری ہوگا۔اس کے علاوہ اپنے جذبات پر قابو رکھنے کی کوشش کریں اور کسی سے بھی بحث ومباحثہ اور تو تکارکرنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ اگر آپ ایسے کسی بھی معاملے میں ملوث ہوگئے تو اس کا انجام اچھا نہ ہوگا۔

Sagittarius Horoscope Today

Sagittarius Horoscope Today

برج قوس - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ کو کسی بھی فرد سے ایسا کوئی وعدہ نہیں کرنا چاہئے جسے آپ کے لئے پورا کرنا ممکن نہ ہو اور اگر پہلے سے کئے گئے وعدے پورے کرنے کی کوشش میں کسی مدد کی ضرورت ہو توآپ کو اس کے حصول میں کسی قسم کی جھجک سے کام نہیں لینا چاہئے۔آج صبح سے ہی آپ میں جوش اور ولولہ معمول سے بڑھ کر ہوگا اور آپ اپنے اہداف کے حصول کے لئے بہت پرعزم ہوں گے جس کی بناء پرآپ دوسروں سے باآسانی آگے نکل سکیں گے لیکن عجلت پسندی اور جلد بازی کی بجائے اپنے آپ میں اتنا تحمل پیدا کریں کہ آپ کسی بحث ومباحثہ میں ملوث نہ ہونے پائیں بلکہ اپنی طے شدہ منزل کے حصول کے لئے اپنی جستجو کو کامیاب بنانے کی کوشش جاری رکھیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مشہور اشاعتیں

???????