اپڈیٹس

جمعہ، 2 اپریل، 2021

Horoscope Today in Urdu 2nd April | aaj ka din kesa rahega

Horoscope Today in Urdu 2nd April | Love, Career & Future Horoscope | Aaj ka din kesa Rahega

Horoscope Today in Urdu 2nd April


آج کا دن کیسا رہے؟Aaj ka din kesa Rahega

Horoscope Today in Urdu | All About Astronomy and Horoscope available in FUTURE HOTLINE" For Example | daily horoscope, today horoscope, Capricorn Horoscope Today, Aquarius Horoscope Today, Pisces Horoscope Today, Aries Horoscope Today, Taurus Horoscope Today, Gemini Horoscope Today, Cancer Horoscope Today, Leo Horoscope Today, Virgo Horoscope Today, Libra Horoscope Today, Scorpio Horoscope Today, Sagittarius Horoscope Today, There is much more to this site .such as the Stones.

Capricorn Horoscope Today

Capricorn Horoscope Today

برج جدی - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج اپنے کاروباری معاملات میں مصروف ہونے کی وجہ سے آپ کو اپنے جذباتی تعلقات پر توجہ دینا مشکل ہو سکتا ہے اس کے علاوہ اپنے دوست احباب سے ملاقات یا کسی بھی تقریب میں شمولیت کا منصوبہ ملتوی ہو سکتا ہے۔ آج آپ کو اپنے دوست احباب اور اپنے پیار وں کی خاص نگہداشت کرنا ہوگی اور اگر انہیں آپ کی عملی مدد کی ضرورت ہو تو ان کی مدد کریں۔اپنے مالی معاملات کے بارے میں کسی بھی ابہام کا شکار نہ ہوں بلکہ اپنے خیالات کے مطابق اپنے آپ کو متحرک بناکر آگے بڑہنے کی کوشش کریں۔پراپرٹی میں سرمایہ کاری کرنے کی بجائے فی الحال بہتر حالات کا انتظار کریں تاکہ مالی نقصان سے بچ سکیں گے۔

Aquarius Horoscope Today

Aquarius Horoscope Today

برج دلو - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ کی محبت بھری زندگی میں کچھ نادیدہ رکاوٹیں پیدا ہو سکتی ہیں اور جب تک آپکی بات چیت کھلے دل کے ساتھ اپنے پیاروں سے نہں ہو پائے گی آپ کی موجودہ غلط فہمیاں دور نہ ہو سکیں گی۔مالی حالات کے بارے میں اپنے سینئر افراد کی عملی معاونت سے ہی اپنی مشکلات کو ختم کر پائیں گے۔ کسی کے خوشی بھرے موقع پر آپ کی موجودگی آپکو بھی جذباتی اور احساساتی مراحل سے ہم کنار کر سکتی ہے لیکن اپنے جذبات پر قابوکر ہی پوری صورتحال سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ اپنے پرانے منصوبوں کے بارے میں کسی تجربہ کار فرد سے مشاورت کرکے ہی اپنے طے شدہ اہداف کا حصول ممکن بنا سکتے ہیں۔ 

Pisces Horoscope Today

Pisces Horoscope Today

برج حوت - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج صبح سے ہی اپنے پیاروں کے بارے میں کسی قسم کی ناخوشگوار خبر سننے کی وجہ سے آپ کا دل برا ہو سکتا ہے اور ممکنہ طور پر آپ کا دل کوئی بھی کام کرنے کو نہ چاہے گا۔ اپنے جوش اور جذبات پر قابو پا کر دوسروں سے اپنے باہمی معاملات کے بارے میں گفتگو کرنے کی کوشش کریں لیکن ایسے میں کسی طرح کی گرما گرمی اور تلخ الفاظ کے استعمال سے گریز کریں۔ بحث و تکرار کے موقع پر اپنے آپ کو دور ہٹا نے میں ہی بہتری ہوگی۔آج آپ کو حالات حاضرہ اور قریبی افراد کی مزاجی کیفیات کو سمجھ کر ہی آگے قدم بڑھانا ہوں گے۔لاپرواہی کے نتیجے میں آپ کے اپنے پیاروں کے ساتھ باہمی تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔

Aries Horoscope Today

Aries Horoscope Today

برج حمل - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج صبح سے ہی بیزاری اور لاتعلقی کی کیفیات حاوی ہونے سے آپ کا دل کسی سے ملنے ملانے کو نہیں چاہے گا جس کی وجہ سے آپ کو اپنے دوست احباب سے ملاقات کرنے کا پروگرام ملتوی کرنا پڑے گا جبکہ کسی کاروباری میٹنگ کا منصوبہ بھی التواء کا شکار ہو سکتا ہے۔آج کسی قسم کی محاذآرائی والی سرگرمیوں میں حصہ مت لیں ورنہ مشکل ہو سکتی ہے۔اس لئے اپنے تمام معاملات کھلے دل اور واضح سوچوں کے ساتھ نمٹانے کی کوشش کریں۔اپنے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے اپنے پیاروں کے مزاج اور صورتحال کو سمجھ کر ہی اپنے عملی اقدامات کو حتمی شکل دینے کی کوشش کریں۔

Taurus Horoscope Today

Taurus Horoscope Today

برج ثور - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ کو کسی کاروباری سرگرمی میں مصروفیت کی وجہ سے اپنے پیاروں سے رابطہ کرنے کا موقع بھی نہ مل سکے گا جس سے آپکے اپنے قریبی افراد کے ساتھ معاملات بگڑ سکتے ہیں جبکہ اپنی شریک حیات کے ساتھ بات کو ٹھیک کرنے میں بھی کافی مشکل ہو گی کیونکہ مزاج بگڑ جائیں تو سوائے مصلحت اندیشی کے کوئی طریقہ کارگر نہیں ہوتا۔ ان باتوں کی وجہ سے آپ کے گھر کا ماحول بھی تناؤ کا شکار ہو سکتا ہے۔آج کسی تجربہ کار فرد کی باتوں پر عمل کرنے میں ہی آپ کی نجات ہوگی ورنہ مسائل کا الجھاؤ آپ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔شام میں آپ کے ہاں مہمانوں کی آمد آپ کو خوشی بھرے جذبات سے مالا مال کردے گی۔

Gemini Horoscope Today

Gemini Horoscope Today

برج جوزا - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ کی کارکردگی متاثر کن نہ ہونے کی وجہ سے اپنے معاملات پر بھرپور توجہ دینا ممکن نہ ہوگا اس لئے اپنے بارے میں پھیلنے والی افواہوں سے جان چھڑانے کی کوشش کرنا آپ کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔اپنے دوستوں یاروں اور ساتھ میں کام کرنے والے افراد کے ذہنوں میں پیدا ہونے والی غلط فہمی کو ختم کرنے میں کامیابی ہو سکتی ہے بشرطیکہ آپ اپنے جذبات اور جوش پر قابو رکھیں۔آپ کو اپنے بڑوں کی باتوں کو غور سے سننا چاہئے اور ان کے مطابق اپنی مصلحانہ کوششوں کا واضح انداز عملی کارکردگی کا حصہ بنانے کی کوشش کرنی چاہئے۔آپ کاکوئی قریبی دوست شام میں آپ سے ملنے آ سکتا ہے۔

Cancer Horoscope Today

Cancer Horoscope Today

برج سرطان - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج صبح سے ہی آپ میں جوش و جذبات کی فراوانی ہو سکتی ہے اوراپنی ذات پر یہ یقین بھی قائم ہو سکتا ہے کہ آپ اپنے تمام تر امور کو بخوبی نمٹا سکتے ہیں۔انہی جذبات کی وجہ سے آپ کسی نئی سرگرمی کا آغاز کر سکتے ہیں یا کسی کاروبار کی شروعات کرنے میں بھی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔آپ کا کچھ عرصہ قبل حل کیا گیا کوئی مسئلہ نئے سرے سے آپ کے سامنے آ سکتا ہے جس کی شدت کی وجہ سے آپ کئی مسائل کو نظر انداز کرنے مجبور ہو سکتے ہیں۔اپنے ماحول کو تلخی اور ذہنی دباؤ سے بچانے کے لئے کسی بھی قسم کی بحث و تکرار سے گریز کریں۔کسی سے رقم کی وصولی کے لئے اس کی کمزوری سے فائدہ اٹھا کر ہی کامیاب ہو سکیں گے۔

Leo Horoscope Today

Leo Horoscope Today

برج اسد - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج دوسروں کے معاملات میں دخل اندازی کرنے سے اجتناب کریں اور اگر ممکن ہو تو اپنے کام سے کام رکھیں کیونکہ کسی کے تلخ حالات کو سلجھانے کیلئے موقع مناسبت کا خیال رکھے بغیر کوئی بھی عملی قدم اٹھانے میں کامیابی تو درکنار آپ کو اپنی عزت بچانا مشکل ہو جائے گا۔دوسروں کی صلح کروانے میں آپکی ناکامی حالات کو مزید بگاڑ دے گی۔آپ اپنے پیاروں کی جانب اپنی توجہ مبذول کرکے کسی بھی ممکنہ جھگڑے سے اپنے آپ کو بچا سکیں گے۔اپنے اخراجات پر خاص توجہ دیں اور کسی صورت اپنے بنائے گئے بجٹ کی خلاف ورزی نہ کریں ورنہ اپنی شریک حیات سے باہمی توتکار کا موقع پیدا ہو سکتا ہے۔

Virgo Horoscope Today

Virgo Horoscope Today

برج سنبلہ - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج اپنے معمولات سے ہٹ کر کسی قسم کی ذمہ داری کو قبول نہ کریں ورنہ موجودہ معاملات آپ سے سنبھالے نہ سنبھل سکیں گے۔اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ آپ کے لئے عملی امور کی انجام دہی ممکن نہیں ہوگی تواپنے آپ کو آرام دینے کی کوشش کریں اور پورے اطمینان اور تحمل کے ساتھ اپنے باقی ماندہ معاملات کو نمٹانے کی کوشش کریں۔ایسے میں اکثر ذہنی تناؤ پیدا ہوجایا کرتا ہے جس سے بچاؤ کے لئے آپ کو محتاط رہنا ہوگا اور کسی بھی قسم کی بے چینی ، بیزاری یا جوشیلے پن سے کام نہیں لینا ہوگا ورنہ بہت سے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کو تمام صورتھال کا سامنا کرنے میں انتہائی دقت ہو سکتی ہے اسلئے اپنے آپ کو بچائیں۔

Libra Horoscope Today

Libra Horoscope Today

برج میزان - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ کو اپنے معاملات طے کرنے میں کچھ غیر متوقع حالات و واقعات کا سامنا کرنا پڑے گا جس کی وجہ سے اپنے شیڈول کو نبھانا ممکن نہ ہوگا۔آج اپنے لئے زیادہ مصروفیات والا شیدول بنانے سے گریز کریں۔ممکنہ طور پر آج کسی کاروباری سفر کا ارادہ ہو سکتا ہے تاکہ اپنے مالی معاملات کو صحیح سمت میں گامزن کر سکیں۔ایسے مین آپ کے پیاروں کو آپ کی کمی محسوس ہو سکتی ہے جس سے انہیں آپ پر غصہ بھی آ سکتا ہے ۔اپنے آپ کو غصہ اور جذباتیت سے دور رکھیں تاکہ گھر کا ماحول خوشگوار رہ سکے۔اپنے مستقبل کے بارے میں زیادہ شکوک و شبہات کا شکار ہونے سے بچیں ورنہ اندیشوں میں گھِر کر منفی سوچوں کا شکار بن سکتے ہیں۔

Scorpio Horoscope Today

Scorpio Horoscope Today

برج عقرب - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج اپنے جذبات پر قابو پانا بہت ضروری ہوگا ورنہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ اپنے یاروں دوستوں سے بھی بلاوجہ کی تلخی ہو سکتی ہے جس سے صورتحال پیدا ہونے سے کئی غیر افراد کو آپ کے معاملات میں دخل در معقولات کا موقع مل سکتا ہے۔اگر آپ نے اپنے دل کی ماننے کی کوشش کی تو اس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا کیونکہ آپ کی وجدانی قوتیں آپ کا بھر پور ساتھ نہ دے سکیں گے اس لئے اپنی من مانی کرنے سے گریز کریں۔آپ کو آج کسی بھی قسم کی بحث و تکرار سے بچنے کی کوشش لازمی کرنی ہوگی خاص کر جب بات اپنے قریبی اور قابل احترام رشتوں کی آجائے تو پھر محتاط رہنا ہی بہتر ہوتا ہے۔اپنے آرام کا بھی خیال رکھیں۔

Sagittarius Horoscope Today

Sagittarius Horoscope Today

برج قوس - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج اپنے اہم امور کو نمٹانے میں ہونے والی سستی کی وجہ سے آپ کو اپنے افسران بالا سے ڈانٹ ڈپٹ ہو سکتی ہے۔یقینی طور پر یہ آپ کا قصور نہیں ہوگا لیکن پھر بھی آپ کو اپنے جذبات پر قابو پانا ہوگا اور اپنے آپ کو پرسکون رکھنا ہوگا۔اس کے علاوہ اپنی موجودہ صورتحال کی وضاحت لازمی کرنی چاہئے تاکہ اپنی عزت بحال کر سکیں۔ایسے میں کوئی سینئر فرد آپ کی مدد کرکے حالات میں پیدا ہونے والی تلخی اور بدمزگی کو ختم کرنے میں کامیاب ہو سکے گا۔اپنے مالی معاملات میں پیدا ہونے والی پیچیدگی کو ختم کرنے کی کوشش کامیاب ہو سکے گی۔دوست احباب سے میل ملاقات یا سیرو تفریح کا پروگرام بن سکتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مشہور اشاعتیں

???????