اپڈیٹس

اتوار، 28 مارچ، 2021

Horoscope Today in Urdu 28 March | aaj ka din kesa rahega

Horoscope Today in Urdu 28 March | Love, Career & Future Horoscope | Aaj ka din kesa Rahega

Horoscope Today in Urdu 28 March


آج کا دن کیسا رہے؟Aaj ka din kesa Rahega

Horoscope Today in Urdu | All About Astronomy and Horoscope available in FUTURE HOTLINE" For Example | daily horoscope, today horoscope, Capricorn Horoscope Today, Aquarius Horoscope Today, Pisces Horoscope Today, Aries Horoscope Today, Taurus Horoscope Today, Gemini Horoscope Today, Cancer Horoscope Today, Leo Horoscope Today, Virgo Horoscope Today, Libra Horoscope Today, Scorpio Horoscope Today, Sagittarius Horoscope Today, There is much more to this site .such as the Stones.

Capricorn Horoscope Today

Capricorn Horoscope Today

برج جدی - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج اپنے حلقہ احباب میں شامل کسی خاتون کے احساسِ برتری والے رویے کی وجہ سے آپ کو غصہ آ سکتا ہے۔ایسے ماحول میں آپ کو محتاط رہ کر اپنے غصے پر قابوپانے کے علاوہ اپنے اندیشوں سے بچنا ہوگا تاکہ بحث و مباحثہ میں ملوث ہونے سے بچ سکیں۔ اس کے علاوہ آذادی کی مزید خواہش پیدا ہونے یا اس کا اظہار کرنے میں محتاط رہیں ورنہ اپنے دوستوں کے غصے کا شکار ہو جائیں گے جبکہ یہی بات آپ کواعصابی طورپرتوڑ پھوڑ کے رکھ دے گی۔اس لئے اپنی اہم کاروباری ملاقاتیں وقتی طور پر ملتوی کر دیں اور یہ بات بھی یا د رکھیں کہ آج کسی قسم کی نئی سرمایہ کاری کرنے یا کسی نئی قیمتی چیز کی خریداری کرنے کے لئے یہ مناسب وقت نہیں ہے۔

Aquarius Horoscope Today

Aquarius Horoscope Today

برج دلو - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ کو اپنے کاروباری پارٹنر کے عدم تعاون کی وجہ سے جذباتی اور ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا۔آپ کے لئے بہتر ہوگا کہ اپنے آپ کو پرسکون رکھیں تاکہ آپ تعلقات ٹوٹ جانے کے خطرے سے محفوظ رہ سکیں۔ پرسکون رہ کراپنی باتوں کی وضاحت کرنے کی کوشش کریں۔آج اپنے اہل خانہ کے معاملات میں پیدا ہونے والی مشکلات یا مسائل کے حل میں اپنے آپ کو مصروف رکھیں۔اس کے علاوہ اپنی صحت پر خاص توجہ دیں اور اپنی بدمزاجی پر بھی قابو پانے کی کوشش کریں۔اپنے آپ کو سماجی مصروفیات سے بچانے کی کوشش کریں ورنہ دوسروں کی طنزیہ باتوں کی وجہ سے آپ کا موڈخراب ہو سکتا ہے۔


Pisces Horoscope Today

Pisces Horoscope Today

برج حوت - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج کا دن کسی بھی کاروباری سفر کے لئے بہتر نہیں ہوگا اس لئے ایسے کسی بھی منصوبے سے گریز کریں۔اپنی خواہشات کو قابو میں رکھیں اور سرتوڑ محنت نہ کریں ،خطرات مول نہ لیں اور نہ ہی اپنے سر پر دباؤ محسوس کریں کیونکہ اس کے نتائج آپ کی حسب توقع نہیں ہوں گے۔آپ کے محبت بھرے مراسم بہترین ہوں گے جبکہ آپ کو اپنے پیاروں کی ضروریات پر بھرپور توجہ دینا ہوگی۔دوسروں سے معاملات طے کرتے وقت یا دوسروں سے بات چیت کے دوران خودکومتحمل مزاج ثابت کرنے کی کوشش کریں اور اپنے بہترین رویے سے دوسروں کواپناہمنوا بنانے میں کامیاب ہو جائیں یقیناًاس کے بعد ہی مشکلات ختم ہوسکیں گی۔


Aries Horoscope Today

Aries Horoscope Today

برج حمل - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ کو اپنے ذہنی انتشار کی وجہ سے بہت سی مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے کیونکہ اپنی توجہ ایک ہی نقطے پر مرکوز کرناآپ کے لئے مشکل ہو سکتا ہے۔ایسے میں محتاط رہیں کیونکہ آپ کی کارکردگی کی نگرانی کی جا سکتی ہے۔اپنے آپ کو مستعد رکھیں اور اپنی کاروباری مصروفیات کو ملتوی کرکے اپنے پیاروں کی جانب زیادہ توجہ دینے کی کوشش کریں لیکناپنے اوپر کسی قسم کے مالی شکوک و شبہات یا خدشات کو حاوی نہ ہونے دیں اور اپنی جذباتیت پر قابو پا کر معاملات کو اپنے حق میں موڑنے کی کوشش جاری رکھیں۔اس کے علاوہ دنیا داری کے معاملات کوسنبھالنے کے لئے آج آپ کو اپنے بنیادی مسائل کی طرف لازمی توجہ دینی ہوگی۔


Taurus Horoscope Today

Taurus Horoscope Today

برج ثور - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ کا کوئی مخلص دوست اپنی شریک حیات کے ساتھ پیدا ہونے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے میں آپ کی مدد کر سکے گا۔اپنی کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے کسی قسم کی نئی سرمایہ کاری کرنے کا خطرہ مول نہ لیں کیونکہ مالی نقصان ہو سکتا ہے۔روپے پیسے کے معاملے میں اپنی وجدانی کیفیات سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں۔اس کے علاوہ تجربہ کار افراد کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کی کوشش بھی ضرور کریں۔مالی مشکلات کی وجہ سے اپنی طبیعت میں تلخی یا بد مزاجی پیدا نہ ہونے دیں اوراپنے آپ پر قابو پانے کی کوشش کریں تاکہ آپ کے دوست آپ سے دلبرداشتہ نہ ہو جائیں۔آج کا دن کسی قسم کے سفر،امتحان یا کسی خاص مقصد کے حصول کے لئے بہتر نہیں ہے۔


Gemini Horoscope Today

Gemini Horoscope Today

برج جوزا - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ پر غیر حقیقت پسندانہ سوچیں حاوی ہونے کی وجہ سے آپ کا موڈ خراب ہو سکتا ہے۔اس لئے اپنی مصروفیات کو کم سے کم کرنے کی کوشش کریں۔اپنے ارد گرد موجود افراد پر کسی قسم کا حکم چلانے کی کوشش نہ کریں ورنہ ان کے جذبات محروح کرنے کا باعث بن سکیں گے۔ لیکن دوسری جانب اپنے کم عمر اہل خانہ سے بات چیت کرنے کے لئے بہتر وقت ہے اور اپنے پیاروں کے ساتھ وقت گزارنے کیلئے تو آج کا دن بہت فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔اپنے آپ کو پرسکون کرنے کیلئے اپنے شریک حیات کی باتوں کو غور سے سنیں اور ستاروں کے اثرات کو سمجھ کر ہی کسی بھی قسم کے نئے اقدامات کا آغاز کریں لیکن ہر طرح کی بات چیت میں محتاط رہیں۔


Cancer Horoscope Today

Cancer Horoscope Today

برج سرطان - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ کسی بھی قسم کے بہت سے پرجوش اقدامات کر کے اپنے پرانے اہداف کو مکمل کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں جس سے آپ کے قریبی دوستوں کے دل میں رنجش پیدا ہو سکتی ہے۔آپ کو اپنی صلاحیتوں کا استعمال بڑا سوچ سمجھ کر کرنا ہوگا جبکہ کاروباری مصروفیات کو بھی اعتدال میں رکھنا ہوگا تاکہ تجربہ کار افراد کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔لیکن اپنے آرام کو بھی مدِ نظر رکھیں کیونکہ اس کے بغیر آپ کی صلاحیتیں مناسب انداز میں کام نہ کر سکیں گی۔اپنے بڑوں کی باتوں سن کر اس کے مطابق سوچ عمل کرنیکی کوشش کریں تاکہ اپنے لئے بہتر راستہ تلاش کرپائیں۔اپنے بچوں کی نئی رشتہ داری طے کرنے میں جلد بازی سے کام نہ کریں۔


Leo Horoscope Today

Leo Horoscope Today

برج اسد - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج اپنے فرائض کی ادائیگی میں بہت زیادہ مصروفیت رہے گی جبکہ اپنے احساس برتری کو پس پشت ڈال کر اپنے ساتھ کام کرنے والوں کی مدد قبول کرنے میں ہی بہتری ہوگی۔آپ کی ذاتی احساساتی کیفیات بہتر نہ ہوں گی اسلئے اپنے اہم امور کی بہتری کے لئے فیصلے کرنے کی بجائے آرام کریں تاکہ کسی بھی قسم کی لڑائی جھگڑے سے محفوظ رہ سکیں۔یہ بھی ممکن ہے کہ کسی دوست کی جانب سے کئے گئے وعدے کی پاسداری نہ ہونے کی وجہ سے آپ کو سخت غصہ آ سکتا ہے لیکن اپنے آپ پر قابو رکھیں اور بدمزاجی سے بچیں ورنہ بہت سے افراد آپ سے تعلقات توڑنے کے لئے کسی نئے جھگڑے کی بنیاد استوار کرسکتے ہیں۔


Virgo Horoscope Today

Virgo Horoscope Today

برج سنبلہ - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آپ کو محتاط رہ کر اپنے معمولات کی انجام دہی کرنی ہوگی کیونکہ حالات کی وجہ سے ممکنہ طور پر ا پنے ارد گرد موجود افراد کے بارے میں لا تعلقی یا بیزاری کے جذبات پیدا ہو سکتے ہیں جس سے آپ بہت زیادہ طیش میں بھی آ سکتے ہیں۔آج اپنے کارباری ساتھی کی جانب سے خاصی معقول رقم آپ کو موصول ہو سکتی ہے۔کسی بحث و مباحثہ سے بچنے کے لئے اپنے شریک حیات کے مشوروں کو بھی اہمیت دینے کی کوشش کرنی ضروری ہوگی۔آج حالات کی وجہ سے آپ کو بے چینی اور پریشانی لاحق ہونے میں سب سے بڑا ہاتھ آپ کی "میں نہ مانوں" والی ضد کا بھی ہو سکتاہے۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ ہر معاملے میں ایسے ہی رویے کو اپنائے رکھیں۔


Libra Horoscope Today

Libra Horoscope Today

برج میزان - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ کو اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران بہت سے مشکل اور کئی اہداف سے ایک ساتھ نبرد آزما ہو نا ہوگا جبکہ اپنی استعداد کے مطابق اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے اپنے وقت کا درست استعمال کرنا لازم ہوگا تاکہ نہ صرف اپنی توانائی بچا سکیں بلکہ وقت کا ضیاع بھی نہ ہونے پائے۔آپ چاہے اپنے ذاتی معاملات سے سنجیدہ نہ ہوں پھر بھی اپنی شریک حیات کے مسائل کے حل اور اس کی ضروریات کے بارے میں سنجیدگی اختیار کرنی ضروری ہوگی۔شام میں اپنے پرانے دوستوں سے ملاقات ہونے سے آپ کا بہترین موڈ بحال ہو سکتا ہے۔اگر کسی سفر کا موقع پیش آ جائے تو اپنی گاڑی،سامان اور اہم کاغذات کی پڑتال دوبارہ سے کرنا بہتر ہوگا۔


Scorpio Horoscope Today

Scorpio Horoscope Today

برج عقرب - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ کو اپنے کام دوپہر سے پہلے ہی نمٹا لینے چاہئیں تاکہ آپ کی توانائی بحال رہے۔اگر آپ نے اپنے خیالات کے واضح اور برملا اظہار کی خواہش پر قابو نہ پایا تو اپنے دوستوں کو کھو دیں گے۔آپ کو ہر حال میں اپنے جانِ جگر کی باتوں پر عمل کرنا چاہئے تاکہ اس کے بعدمو جودہ صورتحال سے بچاؤ کے بارے میں کوئی منصوبہ بندی کر کے ہی کوئی قدم اٹھاکر اپنی قدرتی صلاحیتوں سے بھر پور فائدہ بھی اٹھایا جا سکے۔اس کے بعد ہی اپنے سماجی اور جذباتی تعلقات کو متاثر ہونے سے بچانے میں کامیاب ہو سکیں گے۔ویسے بھی آج کسی قسم کی نئی کاروباری سرگرمیوں میں حصہ لینا فائدہ مند ثابت نہ ہو سکے گا۔


Sagittarius Horoscope Today

Sagittarius Horoscope Today

برج قوس - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ کو اپنے جذباتی مراسم میں بنیادی تبدیلی لانے کا موقع مل سکے گا جس سے فائدہ اٹھانا آپ کی اپنی خواہش پر مبنی ہوگا جبکہ مخالف صنف کے کسی فرد سے ملاقات ہونے کے بعد اس میں بہت زیادہ کشش محسوس کریں گے مگر آپ کو اپنے مخلص دوستوں کی باتوں پر عمل کرنا چاہئے اور اپنے آپ کو قابو میں رکھنا چاہئے تاکہ موقع میسر آنے کے بعد آپ اپنی ذاتی فنی صلاحیتوں کا اظہار بہتر طریقے سے کر سکیں۔اگر ان باتوں کا علم ہونے کے بعد آپ کے حاسدین یا مخالفین آپ کے خلاف کسی مہم جوئی کا آغاز کریں گے توآپ کسی بات کی پرواہ نہیں کریں گے اور اپنے معاملات کو اپنے خاندان خاص کر شریک حیات کی مرضی کے مطابق نمٹا سکیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مشہور اشاعتیں

???????