اپڈیٹس

جمعہ، 26 مارچ، 2021

Horoscope Today in Urdu 26 March | aaj ka din kesa rahega

Horoscope Today in Urdu 26 March | Love, Career & Future Horoscope | Aaj ka din kesa Rahega

Horoscope Today in Urdu 26 March


آج کا دن کیسا رہے؟Aaj ka din kesa Rahega

Horoscope Today in Urdu | All About Astronomy and Horoscope available in FUTURE HOTLINE" For Example | daily horoscope, today horoscope, Capricorn Horoscope Today, Aquarius Horoscope Today, Pisces Horoscope Today, Aries Horoscope Today, Taurus Horoscope Today, Gemini Horoscope Today, Cancer Horoscope Today, Leo Horoscope Today, Virgo Horoscope Today, Libra Horoscope Today, Scorpio Horoscope Today, Sagittarius Horoscope Today, There is much more to this site .such as the Stones.

Capricorn Horoscope Today

Capricorn Horoscope Today

برج جدی - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپکو اپنی ذمہ داریوں کی بھر مار کی وجہ سے ان سے بخوبی عہدہ براء ہونے کی کوشش کرنی ہوگی تاکہ اپنے دوستوں کے ساتھ وقت گزارنے کی کوشش کرسکیں گے۔ اسکے بعد ہی تمام معاملات خودبخود طے ہو سکیں گے لیکن آپ کو ہرکام میں محتاط رہنا ہوگا کیونکہ جذباتیت کی وجہ سے کسی قریبی فرد سے بھی توتکار یا تلخی ہوسکتی ہے کیونکہ دوسروں کوآپ سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہوں گی۔اسکی اصل وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ آپ دوسروں سے تعاون کیلئے بالکل بھی تیارنہیں ہیں اورنہ ہی ان معاملات کے حل کیلئے آپ کے پاس وقت ہے اورعجیب بات تو یہ ہے کہ شائد آپ ایسا کرنا ہی نہیں چاہتے لیکن نئے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے تیاررہنا ضروری ہوگا۔

Aquarius Horoscope Today

Aquarius Horoscope Today

برج دلو - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج تمام تر صورتحال اور سارے معاملات کا انحصار اس بات پر ہوگا کہ آپ کس طرح سے ان کاحل تلاش کرتے ہیں؟ مگرخود کوآرام دینے یامعاملات کے دباوٴسے باہرنکلنے کیلئے آپ وہ سب کچھ کرسکتے ہیں جس کی فی الوقت ضرورت ہے۔جو حقائق آپکی ذمہ داریوں اورخصوصی پیار میں رکاوٹ بن رہے ہیں انہیں توجہ دینی چاہئے گے کیونکہ آپ کیلئے انہیں نظراندازکرنا ممکن نہ ہو گا جبکہ نبھانا تو بہت ہی مشکل ہوگا اورآپ کیلئے یہی مشکل مرحلہ ہوگا۔مگرہرحال میں خودکومثبت رکھیں ۔ اگرآپ اس بات کرمان لیں کہ آپ میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں تو خودکو تمام معاملات سے باخبررکھیں اوردوسروں کے معاملات میں قطعاًملوث نہ ہوں۔

Pisces Horoscope Today

Pisces Horoscope Today

برج حوت - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ بہت کچھ تجرباتی طورپر کرناچاہ رہے ہوں گے مگرآپکے گھر والے آپکی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ثابت ہوں گے۔ان معاملات سے ہٹ کر اپنے پیار بھرے معاملات کو وقت دیں کیونکہ آپکاقریبی فرد بھی آپ کی توجہ کا طالب ہوگاجبکہ آپ ذہنی طورپرکہیں اور بھی مصروف ہو سکتے ہیں۔ اسی طرح کے حالات کی وجہ سے آپ کے دل پر متعلقہ معاملات کابوجھ بڑھ سکتاہے۔ جبکہ بہت سارے معاملات کوسلجھانااوران کی ضرورت کے مطابق عمل کرنا آپ کے لئے مشکل ثابت ہو سکتا ہے۔ آپ میں اتنی صلاحیت موجودہے کہ اپنے تمام معاملات کسی کی مداخلت اور مشاورت کے بغیر طے کرسکیں مگر آپ کو آج ہر ممکنہ احتیاط سے کام لینا ہوگا۔

Aries Horoscope Today

Aries Horoscope Today

برج حمل - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج جب تک آپ اپنے اندرونی خوف پرقابونہ پائیں گے آپ کے لئے آگے بڑھنامشکل ہوجائے گامگریا د رکھیں کہ یہ بہت احتیاط طلب وقت ہے ۔خاص کر اپنے دل کی بات کسی سے شیئر کرنے میں لازمی احتیاط کریں اورجو بھی مشکل مراحل آپ کے سامنے ہیں انہیں باآسانی طے کرنے کی کوشش کریں مگراس کے لئے صرف آپ کاذہن ہرقسم کی سوچ اورتفکرات سے پاک ہوناضروری ہوگا۔آج دوسروں سے بہت سی ایسی باتیں کہہ سکیں گے جن کے بارے میں پہلے بات کرنی مشکل تھی مگرآج آپ ایسا کرسکیں گے۔آج اپنے مستقبل کی بہتری کیلئے جوبھی معاملات چل رہے ہوں گے وہ حتمی شکل اختیار کرسکیں گے جبکہ امن وسکون کی تلاش جاری رہ سکے گی۔

Taurus Horoscope Today

Taurus Horoscope Today

برج ثور - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپکے شراکتی معاملات کے بارے میں ذہنی الجھاؤ پیدا ہوسکتاہے۔اس کے علاوہ آپکا غیرمحتاط رویہ آپ کیلئے مشکلات پیداکرنے کا باعث بھی بن سکتاہے اوراسی وجہ سے آپ کااعتماد بھی مجروح ہوسکتاہے۔بیرونِ ملک سفر کے بارے میں حتمی فیصلہ کرنے کا موقع مل سکتا ہے مگر جلد بازی اور کسی بھی عجلت سے گریز کرنا ضروری ہوگا۔ آج آپ کوپیارومحبت کے معاملات نمٹانے اور اپنی الجھنیں سلجھانے کے بہت زیادہ مواقع میسر آ سکیں گے اور اگرآپ ان سے فائدہ اٹھاناچاہیں توکامیاب بھی ہوسکیں گے مگردوسروں کی جانب سے آپ کے معاملات میں دخل اندازی کی وجہ سے پریشانی ہوسکتی ہے لہذاپہلے اسکا حل تلاش کرنا ضروری ہوگا۔

Gemini Horoscope Today

Gemini Horoscope Today

برج جوزا - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج کسی غلط فہمی کی وجہ سے آپ کوجذباتی یاجسمانی نقصان پہنچنے کااندیشہ ہو سکتاہے۔اپنے دن کواچھے اوربہترانداز میں گزارنے کی کوشش کے لئے دوسروں سے اپنا رویہ ٹھیک رکھیں اوراخلاقی طورپر ہردل کو جیتنے کی کوشش کریں۔کسی سے پیارکااظہار اس طرح سے مت کریں کہ آپ کے الفاظ صحیح طور پر آپ کا مقصد ہی بیان نہ کر سکیں جس سے آپ کیلئے مشکل پیدا ہو سکتی ہے۔آج اپنی انا اور ضد کو چھوڑ کر مشترکہ مفادات پر مبنی منصوبے لے کر آگے بڑہنے کی کوشش کریں اور اگر ممکن ہو تو دوسروں کیلئے اپنے جذبات کو بروئے کار لا کراپنے پرانے کاموں کو مکمل کرنے کی کوشش کریں جبکہ اپنی صحت کی بہتری کے لئے اپنی خوراک بہتربنانے کی کوشش کریں ۔

Cancer Horoscope Today

Cancer Horoscope Today

برج سرطان - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج اپنے مالی معاملات کے بارے میں محتاط رہیں اوران کے حل کی جانب بھی توجہ دیں ۔اسکے علاوہ آج کسی بھی غیرمتوقع صورتحال سے نمٹناضروری ہوگا کیونکہ ممکنہ طور پر کئی باتوں کی وجہ سے ہی اپنے قریبی دوستوں سے اختلاف پیداہوسکتا ہے۔ آج زندگی کو پر سکوں بنانے کیلئے کسی دشوار سفر کو اختیار کرنا مجبوری بن سکتی ہے۔ اپنے کسی قریبی فردکے ساتھ پیداہونیوالے اختلاف کی وجہ سے پیدا ہونیوالی مشکل صورتحال کو اپنے دوستوں کی معاونت سے اس پر قابو پا سکیں گے۔ یہ یقینا بہترہوگا کہ ماضی کے تمام تر مسائل کوحل کرنے کیلئے آج آپکو جوشیلا یا جذباتی نہیں ہونا چاہئے بلکہ حالات سے فائدہ اٹھاکر ماضی کے معاملات سے جان چھڑا نے کی کوشش کریں۔

Leo Horoscope Today

Leo Horoscope Today

برج اسد - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ بہت زیادہ معلومات حاصل کرنے کی کوشش کریں گے چاہے اس کیلئے آپ کو اپناشیڈول ہی کیوں نہ تبدیل کرناپڑے مگرعملی اقدامات ہی بہترثابت ہونگے ۔ آج آپ محبت اوررومانس کے میدان میں کچھ نئے تجربات کرنے کی کوشش کریں گے اورانہیں اپنی بہتری کیلئے بھی استعمال کرناچاہیں گے جبکہ ماضی کے تلخ تجربات آپ کوکچھ اور ہی سمجھانے کی کوشش کریں گے۔ اپنا اسمِ اعظم پڑہنے میں کسی قسم کی لاپرواہی اختیار مت کریں اور آج اپنے تمام ترمعاملات میں لچک کااظہار اسقدر غیرضروری نہ سمجھیں کیونکہ دوسروں کے بارے میں جاننے اور سمجھنے کے بعد ان افراد کی دوستی سے سے لطف اندوزہونے کی کوشش بارآورثابت ہوسکے گی۔

Virgo Horoscope Today

Virgo Horoscope Today

برج سنبلہ - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپکی ذمہ داریاں اور دوسروں کی جانب سے عائد کئے گئے فرائص جو آپکے لئے وبالِ جان بن چکے ہیں ان سے اپنی جان چھڑانے کی کوشش ضرور کریں ۔ ہوسکتا ہے وقتی طور پر ان حالات کی وجہ سے آپکی طبیعت میں غصیلے اور انتقامی جذبات بھی پیدا ہو جائیں اور اسی بناء پر کسی غلط فہمی کی وجہ سے سامنے آنے والی صورت حال کواپنی مرضی سے طے کرنے کی کوشش بھی کریں۔آج آپ کی کرشماتی شخصیت کاسحرعروج پرہوگامگردوسروں کے ساتھ سیروتفریح اورکسی پرلطف پروگرام کادباوٴ بھی موجود ہو سکتا ہے ۔موجودہ وقت سے اگرآپ فائدہ نہ اٹھاسکے توکوئی فکرکی بات نہیں ہے اگلے چند دنوں تک پوری شدت سے یہ کیفیات اپنااثردکھاسکیں گی۔

Libra Horoscope Today

Libra Horoscope Today

برج میزان - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج اپنے اصول اور نظریات کو اپنے جاری منصوبوں اور دیگر معاملات کے ساتھ ہم آہنگ کر کے ہی آگے بڑہنے کی کوشش کریں ۔اس سے آپ کو فوائد کا حصول ممکن ہو سکے گا لیکن کسی طرح کی بھی تیزی یا جلد بازی نقصان کا باعث بن سکتی ہے ۔ اسلئے اطمینان سے اپنی منزل کی جانب بڑھیں ۔آج پیسے کی ضرورت کااحساس پیدا ہو سکتا ہے جبکہ مالی معاملات بھی آپ کو پریشان کرسکتے ہیں خاص کراپنے قریبی افرادکی وجہ سے یہ دباوٴبھگتنالازمی ہوگا۔دوسروں سے با ت چیت ضروری ہے لیکن اسکی وجہ سے بحث ومباحثہ کانتیجہ مزیدابتری کی شکل میں سامنے آنے سے سب کچھ شرمندگی میں بدل سکتا ہے۔اس لئے اپنے آپ کو سیدھی راہ پرگامزن رکھنے کی کوشش کریں۔

Scorpio Horoscope Today

Scorpio Horoscope Today

برج عقرب - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج اگرآپ چاہیں تواپنے معاملات کو اپنی مرضی سے طے کرسکیں گے۔ دوسروں کی ہربات کوسمجھ کرہی اپنی رائے کا اظہار کریں اور کسی لاپرواہی کے باعث اپنے آپکومشکل میں مبتلا مت کریں۔آج آپ کیلئے مصروفیت بھرادن ہو سکتاہے کیونکہ بہت سے خیالات آپکوذہنی طورپرالجھانے کا باعث بھی بن سکتے ہیں ۔آج اپنے لئے صحیح راہ کاچناوٴکرنا انتہائی ضروری ہوگا اور آپ کوکھلے دل کے ساتھ تمام معاملات کوسمجھنے اوراہم معاملات کوترجیحی طور پرحل کرکے کامیابی کا حصول ممکن بنا نے کی کوششیں بھی ضرور کرنی چاہئیں ۔ویسے جس قدر یہ سب ضروری ہوگا یقینا اسی قدر مشکل بھی ہو سکے گا۔آپ کو اپنے فرائض کی ادائیگی میں غفلت نہیں کرنی چاہئے۔

Sagittarius Horoscope Today

Sagittarius Horoscope Today

برج قوس - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج ستاروں کے اثرات کے تحت اپنے فیصلے خود کرنے کی کوشش کریں گے ۔جس میں آپ کو دوسروں سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہوں گی مگرآپکے دوستوں کا سیروتفریح کاپروگرام بننے سے معاملات تشنہ لب رہ جائیں گے جبکہ آپ کے ایل خانہ کو بھی آپ کاگھر زیادہ وقت میسر نہیں ہو سکے گا جس کی وجہ سے کوئی بھی غلط فہمی پیدا ہو سکتی ہے یعنی آپکی مصروفیات کی وجہ سے آپ کے گھریلوماحول میں تناوٴپیداہوسکتاہے جس کے بارے میں آپکوفکر کرنی ہوگی ۔اگرآپ بغیرسوچے بولیں گے تواسکا نتیجہ آپکے حق میں بہترنہیں ہوگا لہذ امحتاط رویہ ہی آپ کیلئے بہترہوگا ۔اپنے تعلقات کیوجہ سے آپ کو غیر متوقع طور پر کہیں سے رقم وصول ہو سکتی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مشہور اشاعتیں

???????