اپڈیٹس

بدھ، 24 مارچ، 2021

Horoscope Today in Urdu 24 March | aaj ka din kesa rahega

Horoscope Today in Urdu 24 March | Love, Career & Future Horoscope | Aaj ka din kesa Rahega

Horoscope Today in Urdu 24 March


آج کا دن کیسا رہے؟Aaj ka din kesa Rahega

Horoscope Today in Urdu | All About Astronomy and Horoscope available in FUTURE HOTLINE" For Example | daily horoscope, today horoscope, Capricorn Horoscope Today, Aquarius Horoscope Today, Pisces Horoscope Today, Aries Horoscope Today, Taurus Horoscope Today, Gemini Horoscope Today, Cancer Horoscope Today, Leo Horoscope Today, Virgo Horoscope Today, Libra Horoscope Today, Scorpio Horoscope Today, Sagittarius Horoscope Today, There is much more to this site .such as the Stones.

Capricorn Horoscope Today

Capricorn Horoscope Today

برج جدی - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج اپنے دوستوں کے ساتھ شروع کردہ کسی بھی نئے منصوبے میں سرگرم عمل ہونے کی وجہ سے کامیابیاں حاصل کر سکیں گے۔شام میں آپ کو معقول رقم کا حصول ممکن ہو سکے گا جس کی وجہ سے آپ کے جاری کئی منصوبے تبدیل ہو سکتے ہیں۔آج آپ کو خاص کر اپنے اہل خانہ کی ضروریات اور خواہشات کا خیال رکھنا ہوگا چاہے اس کے لئے آپ کو کتنا ہی وقت خرچ کرنا پڑے یا اس میں کتنی ہی رقم کیوں نہ خرچ کرنی پڑے۔علاوہ ازیں آپ کو اپنے وجدان پر بھروسہ کرنا فائدہ مند رہے گا لیکن اس کے لئے آپ کو اپنے تمام خدشات اور بے بنیاد اندیشوں پر قابو پانا ہوگا ورنہ اپنی کامیابیوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔


Aquarius Horoscope Today

Aquarius Horoscope Today

برج دلو - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ اپنے پیاروں کے ساتھ کسی قسم کے نئے مگر پرجوش اور دلیرانہ بنیادوں پر کسی نئے منصوبے کے بارے میں حتمی فیصلہ کر سکیں گے جبکہ یہ پروگرام یقینی طور پر بہت جلد حقیقت کا روپ دھار سکے گا۔آج اپنے خاندان کے کسی بزرگ فرد کے ساتھ بات چیت کے دوران تلخی ہونے کی وجہ سے آپ کا دل برا ہو سکتا ہے۔اگر آپ نے اپنے مزاج کی برہمی پر قابو نہ پایا تو آپ کا جھگڑا بھی ہو سکتا ہے۔جس کے بارے میں بہت جلد آپ کو اپنی غلطی کا احساس پیدا ہونے سے آپ کو افسوس بھی ہو سکتا ہے۔ان تمام حالات کے باوجود آپ کو اپنے آرام کا خاص خیال رکھنا ہوگا ورنہ مزید ذہنی پریشانی کا سامنا کرنا ہوگا۔

Pisces Horoscope Today

Pisces Horoscope Today

برج حوت - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ کو اپنے مالی حالات کی وجہ سے اطمینان اور سکون میسر آ سکتا ہے جبکہ مالی حالات کی بہتری آپ میں جوش و جذبہ بھی پیدا ہو سکتا ہے۔ آپ کی مزاجی کیفیات بہت بہتر ہوں گی۔آپ کو اپنی کاروباری سرگرمیوں کی وجہ سے کسی نئے دورے کا بھی انتخاب کرنا ہوگا جس میں آپ کو اپنے کاروبار کے کسی نئے دور کا آغاز کرنے میں بھی کامیابی میسر آ سکے گی۔علاوہ ازیں پیار محبت کے معاملات میں کامیابی کا بھی امکان ہے اور اپنے پیاروں سے ملاقات بھی ممکن ہو سکتی ہے۔کسی نئی کاروباری شراکت داری میں شمولیت کی دعوت کو قبول کرنا بہتر رہے گا۔ مالی معاملات کے بارے میں اپنے توہمات اور خدشات کو سرپر حاوی کرنے سے باز رہیں۔

Aries Horoscope Today

Aries Horoscope Today

برج حمل - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ کو اپنے کسی متوقع کاروباری سفر میں کامیابی میسر آ سکے گی لیکن آپ کو ہر حالت میں اپنے آپ کو متوازن رکھنا ہوگا چاہے حالات کے بارے میں تفصیلات کھل کر آپ کے سامنے آ سکیں یا نہ آئیں۔اگر کسی قسم کی تلخی سامنے آنے کا اندیشہ ہوتو اپنے کاروباری پارٹنر سے بحث و مباحثہ کرنے سے گریز کریں۔آج آپ کو اپنے تمام تر جذباتی معاملات میں پائی جانے والی پیچیدگی کو حل کرنے کا موقع میسر آ سکے گا۔آپ کی مالی حالت ممکنہ طور پر شائدبہت زیادہ بہتر نہ ہو لیکن یاد رکھیں کہ آپ کو اس سلسلے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور نہ ہی مزیدکوئی الجھن آپ کو ذہنی پریشانی میں مبتلا کر سکے گی۔

Taurus Horoscope Today

Taurus Horoscope Today

برج ثور - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ کو کہیں سے معقول رقم موصول ہو سکے گی جو کہ کسی جز وقتی ملازمت کا صلہ بھی ہو سکتا ہے اور اپنی خاندانی جائیداد میں بھی آپ کا حصہ ہو سکتا ہے۔آج کا دن آپ کے لئے مستقبل کے منصوبے بنانے میں بہت معاون اور مددگار ثابت ہو سکے گا۔اگر آپ کسی قسم کی نئی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتے ہیں تو آپ کو عملی اقدام کرتے وقت اپنی جھجک اور تذبذب سے نہ صرف جان چھڑانی چاہئے بلکہ اپنے آپ کو حالات و واقعات کی بناء پر درست فیصلے کرنے کا اہل بھی بنانا چاہئے۔اپنی سرگرمیوں کی بناء پر سامنے آنے والی مصروفیت کہ وجہ سے آپ تھکاوٹ کا شکار بھی ہو سکتے ہیں جس سے بچاؤ کے لئے آپ کو فوری طور پر آرام کرنا چاہئے۔

Gemini Horoscope Today

Gemini Horoscope Today

برج جوزا - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج ستاروں کے اثرات کی وجہ سے آپ کو اپنا طے شدہ شیڈول مکمل طور پر تبدیل کرنا پڑے گا لیکن کامیابی ہر حال میں آپ کے ساتھ ہو گی اور آپ جو بھی کام کرنا چاہیں گے اس میں منزل کا حصول ممکن ہو سکے گا۔اپنے کسی بزرگ کے تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اور اس کی ہدایات پر عمل کرنے کی وجہ سے کسی فائدہ مند کاروبار کا آغاز کرنے میں کامیابی مل سکے گی اور آپ باآسانی اپنے اہداف بھی حاصل کر سکیں گے۔اگر آپ اپنے پیاروں کے مشوروں کو بھی مد نظر رکھیں تو یقینی طور پر حالات آپ کی ہی جانب رہیں گے۔اصل میں آج کادن ہر طرح کی فکر مندی اور ان دیکھے اندیشوں سے نجات کا دن ثابت ہوگا۔

Cancer Horoscope Today

Cancer Horoscope Today

برج سرطان - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ کو دوسروں سے بات چیت کے دوران اپنی اعلٰی گفتگو کی وجہ سے کامیابی ہی نہ ملے گی بلکہ انہیں اپنے خیالات و نظریات سے بھی ہم آہنگ کر سکیں گے۔اس کے علاوہ آپ کو کسی تقریب میں شمولیت کی دعوت بھی مل سکتی ہے جبکہ آپ کو تمام تر معاملات کے دوران اپنے آپ کو متوازن رکھنا ہوگا جس سے آپ کے لئے کسی بھی قسم کا نقصان ہونے کے اندیشے پیدا ہونے سے پہلے ہی دم توڑ دیں گے۔اگر کسی پیارے کی جانب سے آپ کو کوئی تحفہ پیش کیا جائے تو اسے مسکراہٹ کے ساتھ قبول کریں تاکہ کسی کا خلوص بھرا دل ٹوٹ نہ جائے۔ممکنہ طور پر اپنی مالی حالت کی وجہ سے آپ کیلئے کئی خدشات پیدا ہو سکتے ہیں جنہیں محتاط رہ کر دور کیا جا سکے گا۔

Leo Horoscope Today

Leo Horoscope Today

برج اسد - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج صبح سویرے آپ کوئی ایسا اہم فیصلہ کریں گے جس کی وجہ سے آپ کو اپنا طے شدہ شیڈول مکمل طور پر تبدیل کرنا پڑے گا۔ممکنہ طور پر آپ کو اپنے دوست احباب کے ساتھ کسی تقریب میں شمولیت کے لئے تیار ہونا ہوگا تاکہ خوب ہلہ گلہ کیا جا سکے۔اگر آپ اپنے خدشات اور اندیشوں پر قابو پا سکیں تو آج اپنے ستاروں کی مدد اور تعاون سے باآسانی اپنے مالی مسائل کوختم کر سکیں گے۔آج اپنے معاملات کی انجام دہی کے لئے آپ کو اپنے وجدان پر بھروسہ کرنا ضروری ہوگا جسے بنیاد بنا کر اپنی تصوراتی اور تخلیقی صلاحیتوں کو نہ صرف آزما سکیں گے بلکہ ان سے بھر پور طریقے سے فائدہ بھی اٹھا سکیں گے۔

Virgo Horoscope Today

Virgo Horoscope Today

برج سنبلہ - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ کی عمدہ گفتگو کرنے کی صلاحیت کے انتہائی مثبت اثرات آپ کے باہمی رشتوں پر مرتب ہو کر انہیں مزید مضبوط بنا سکیں گے۔اگر آپکو اپنے ذاتی امور آگے بڑہانے کے لئے دوسروں کی مدد کی ضرورت ہو گی تو یقینی طور پر اسے حاصل کر پائیں گے اور یہ بھی ممکن ہے کہ آپ کسی کاروباری دوسرے کا آغاز کرکے اپنے لئے زیادہ سے زیادہ مفادات سمیٹ سکیں۔آپ کے لئے یہ بھی بہتر ہوگا کہ آپ اپنی کاروباری سرگرمیوں میں تیزی لا کر اپنے پیشہ وارانہ مسائل کو نہ صرف حل کر سکیں بلکہ اپنے مالی حالات کو بھی مزید مضبوط بنانے میں باآسانی کامیاب ہو سکیں۔کسی پرانی خواہش کی وجہ سے کسی پیارے کا دل توڑنے سے گریز کریں۔

Libra Horoscope Today

Libra Horoscope Today

برج میزان - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ کو اپنے شریک کار کے ساتھ کسی قسم کی بحث و مباحثہ کا حصہ بننے کی بجائے تحمل اور بردباری سے کام لینا ہوگا جبکہ آپ کا طے شدہ کاروباری سفر آپ کے لئے مالی لحاظ سے بہت فائدہ مند ثابت ہو سکے گا۔آپ کو سوائے اپنے فرائض اور زمہ داریوں کے کسی بھی قسم کے معاملات میں الجھنا نہیں چاہئے۔آج آپ کو اپنے جذباتی اور پیار بھرے مسائل کو سلجھانے میں بھی کامیابی مل سکتی ہے۔اپنے مالی معاملات کے بارے میں آپ کو اگر سوچنے کا موقع ملے تو اپنی بہتری اور مالی کامیابیوں کے لئے نئے راستوں کا انتخاب کرنے میں نہ صرف جدت پسندی کا استعمال کر سکیں گے بلکہ حتمی فیصلہ بھی کر سکیں گے لیکن اپنی مالی پریشانیوں کو سرپر سوار کرنے سے گریز کریں۔

Scorpio Horoscope Today

Scorpio Horoscope Today

برج عقرب - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج صبح سویرے کئی ہنگامی معاملات آپکی توجہ مبذول کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں جنکی وجہ سے اپنے طے شدہ شیڈول کو تبدیل کرنا آپکی مجبوری بن سکتی ہے۔اسکے علاوہ آپ اپنے خاندانی امور کے بارے میں سوچ سمجھ کر بہت پرسکون اور مطمئن ہو سکتے ہیں لیکن عملی طور پر کچھ بھی کرنا آپ کیلئے ممکن نہ ہوگا۔یہ یقینی طور پر آپ کیلئے مشکل وقت ہوگا لیکن آپ اپنے لئے بہتر انداز سے ترتیب دے کر اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔شام میں اپنے پیاروں کیساتھ سیروتفریح کے کسی پروگرام میں شرکت کر سکیں گے لیکن ایسے میں اپنے قیمتی سامان اور اہم کاغذات کی حفاظت ضرور کریں۔اپنے آئیڈیاز کے عملی نفاذ میں کسی تجربہ کار فرد کا ساتھ حاصل رہیگا۔

Sagittarius Horoscope Today

Sagittarius Horoscope Today

برج قوس - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ اپنے وجدان پر بھروسہ کرتے ہوئے اپنے لئے بہتر کاروباری راستے کا انتخاب کر سکین گے جس کی وجہ سے ممکنہ طور پر آپ کا طے شدہ شیڈول مکمل طور پر تبدیل ہو سکے گا اور کوئی کاروباری دورہ بھی منسوخ کر سکتے ہیں۔اگر آپ نے کسی انعامی مقابلے میں حصہ لے رکھا ہے تو کامیابی آپ کا ساتھ دے سکتی ہے جبکہ کسی لاٹری وغیرہ میں بھی کامیابی میسر آ سکتی ہے۔آپ کو اپنے اعصاب اپنے قابو میں رکھتے ہوئے اور خود کو متوازن بنا کر اپنی صلاحیتوں سے بھر پور فائدہ اٹھانے کے لئے تیار رہنا چاہئے اور بھر پور مالی فوائد بھی حاصل کر لینے چاہئیں۔اگر اپنے دوستوں کی جانب سے آپ کو تعاون کی پیشکش ہو تو کھلے دل سے اسے قبول کر لیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مشہور اشاعتیں

???????