اپڈیٹس

منگل، 23 مارچ، 2021

Horoscope Today in Urdu 23 March | aaj ka din kesa rahega

Horoscope Today in Urdu 23 March | Love, Career & Future Horoscope | Aaj ka din kesa Rahega

Horoscope Today in Urdu 23 March


آج کا دن کیسا رہے؟Aaj ka din kesa Rahega

Horoscope Today in Urdu | All About Astronomy and Horoscope available in FUTURE HOTLINE" For Example | daily horoscope, today horoscope, Capricorn Horoscope Today, Aquarius Horoscope Today, Pisces Horoscope Today, Aries Horoscope Today, Taurus Horoscope Today, Gemini Horoscope Today, Cancer Horoscope Today, Leo Horoscope Today, Virgo Horoscope Today, Libra Horoscope Today, Scorpio Horoscope Today, Sagittarius Horoscope Today, There is much more to this site .such as the Stones.

Capricorn Horoscope Today

Capricorn Horoscope Today

برج جدی - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ کے سامنے بہت سے معاملات درپیش ہوں گے جن کے بارے میں آپ کو فیصلہ کرنا ممکن نہ ہو سکے گا۔اپنے لئے کچھ قیمتی اشیاء خریدنے کے لئے آپ میں بہت زیادہ جوش اور جذباتیت پیدا ہو سکتی ہے لیکن یاد رکھیں کہ یہ سب آپ کے فائدے میں نہیں ہوگا بلکہ آپ کو اپنے بارے میں مکمل سکون اور تسلی سے ہی سارے اقدامات کرنے ہوں گے ورنہ معاملات بگڑ جائیں گے اور بے چینی اور اکتاہٹ ایک ساتھ حملہ آور ہو سکیں گے۔آج کسی ایسے فرد سے ملاقات ہو سکتی ہے جو مستقبل میں آپ کے لئے بہترین ساتھی اور کاروباری شراکت دار ثابت ہو سکتا ہے اور بات آگے بڑھی تو زندگی کا ساتھی بھی بن سکتا ہے۔

Aquarius Horoscope Today

Aquarius Horoscope Today

برج دلو - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج کسی قسم کی نئی سرگرمیوں کا آغاز کرنے کے لئے بہتر موقع نہیں ہے جبکہ آپ کسی کام کے بارے میں بہت زیادہ جذباتی اور جلدباز ہو رہے ہیں لیکن آپ کو ہر حال میں محتاط رہنا ہوگا۔اپنے اہم امور کو پسِ پشت ڈالنے کی وجہ سے آپ میں بہت زیادہ ذہنی الجھاؤ پیدا ہو سکتا ہے جس کی وجہ سے آپ اپنے آپ کو خطرات میں دھکیل سکتے ہیں۔ایسے میں باہمی طور پر مشترکہ اقدامات کرنے کے لئے اپنے کاموں کی ترجیحات طے کرنے میں ہی فائدہ ہو سکے گا۔آج اپنے کاموں میں بہت زیادہ مصروفیات کی وجہ سے کامیابی کی جانب توجہ نہ ہو سکے گی لیکن یاد رکھیں کہ اپنے اہم امور کی تر جیحات طے کرکے ہی کامیابی کا حصول ممکن بنا سکیں گے۔

Pisces Horoscope Today

Pisces Horoscope Today

برج حوت - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ کے ارد گرد موجود افراد آپ کے آئیڈیاز کو پسند نہ کریں گے جس کی وجہ سے آپ کا دل بجھ سکتا ہے لیکن اصل میں یہ سب حسد اور مخالفانہ رد عمل کا اظہار ہے جس سے آپ کو زیادہ پریشان نہ ہونا چاہئے۔ایسے جذباتی حالات کی وجہ سے آپ کو کسی قسم کے اہم معاہدوں پر دستخط کرکے انہیں حتمی شکل نہ دینا چاہئے اور نہ ہی کسی قسم کی نئی کاروباری سرگرمی کا آغاز کرنا چاہئے۔ان سب باتوں کے باوجود آپ کو اپنے پیار محبت کے معاملات میں مکمل سکون اور اطمینان حاصل ہو سکے گا۔اصل میں اپنے بارے میں کئی ایک باتوں کا علم ہونے سے آپ میں ذہنی الجھاؤ پیدا ہو سکتا ہے جس کی وجہ سے آپ میں بے عملی کے احساسات جنم لے سکتے ہیں۔

Aries Horoscope Today

Aries Horoscope Today

برج حمل - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ کی ذاتی کیفیات میں بہت زیادہ کنفیوژن اور الجھاؤ کی سی صورت سامنے آ سکتی ہے جس کی وجہ سے آپ کو یوں لگے گا کہ جیسے آپ اپنی توانائی ضائع کر رہے ہیں۔اس کے علاوہ آپ کی عملی صلاحیتیں بھی مناسب انداز میں متحرک نہ ہو سکیں گی۔لیکن پریشان نہ ہوں کیونکہ آپ کے قریبی ساتھی،یار دوست اور گھر والے سب ہی آپ کی خیر خواہی میں ایک دوسرے سے بڑھ کر آپ کی مدد کر سکیں گے۔آج خطرات مول لینے کی کوشش نہ کریں اور نہ ہی کسی قسم کی جلد بازی یا عجلت سے کام لیں۔ اپنے دوستوں کی مدد اورتعاون بھرے جذبات پر بھروسہ کرکے اپنے آپ کو پرسکون بنانے کی کوشش کریں۔

Taurus Horoscope Today

Taurus Horoscope Today

برج ثور - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ کی ملاقات کسی ایسے اہم اور مخلص فرد سے ہو سکتی ہے جو آپ کے کاروباری معاملات مین آپ کا بہت زیادہ مددگار ثابت ہو سکے گا۔آج آپ کو طے شدہ شیڈول اچانک تبدیل ہوکے رہ جائے گا لیکن یہ سب تبدیلیاں آپ کے مفاد میں ہوں گی اور وقت اس بات کا جلد ہی فیصلہ کر دے گا۔آپ کے لئے بہتر ہے کہ کسی قسم کے پرجوش اقدامات کرنے سے گریز کریں اور اس کے علاوہ اپنے اندر پیدا ہونے والے مختلف اندیشوں سے بچنے کی کوشش کریں۔اپنے مالی خدشات کے بارے میں کسی ٹینشن کو سرپر سوار نہ کریں بلکہ عملی اقدامات کرکے ان سب منفی اثرات سے اپنے آپ کو بچا لیں۔

Gemini Horoscope Today

Gemini Horoscope Today

برج جوزا - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ کو کسی قسم کی نئی سرگرمیوں کا آغاز کرنے سے احتراز کرنا چاہئے کیونکہ کچھ غیر مرئی قسم کی رکاوٹیں سامنے آنے سے آپ کے لئے مشکلات کا آغاز ہو سکتا ہے اس لئے اپنے آپ کو الجھانے سے گریز کرنا ہی آپ کے لئے بہتر ہوگا۔ایسے ہی ناقابل اعتماد حالات کی وجہ سے یا کچھ خفیہ رکاوٹوں کی وجہ سے آپ کی مرضی کے مطابق امور طے نہ پا سکیں گے جس سے آپ میں بے چینی اور اضطراب پیدا ہو سکتا ہے جس سے پریشانی کا آغاز ہو سکتا ہے۔آپ کو ایسے تمام معاملات کو ملتوی کردینا چاہئے جن میں آپ کی توجہ درکار ہوگی اور اپنے مسائل کو حل کرنے کے بارے میں انتہائی احتیاط بھی بہت ضروری ہوگی۔

Cancer Horoscope Today

Cancer Horoscope Today

برج سرطان - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج کچھ ناگزیر حالات کی وجہ سے آپ بہت زیادہ حساس ہو سکتے ہیں جس کی وجہ سے آپ میں بے چینی اور ذہنی انتشار پیدا ہوسکتا ہے۔ایسے لمحات میں کسی قسم کے اہم فیصلے کرنے سے بھی آپ کو ہر حال میں گریز کرنا چاہئے کیونکہ اس کے اثرات بہتر نہ ہونے سے آپ کو تکلیف ہوگی اور ممکنہ طور پر سب سے بددل ہوکر آپ تنہائی کا شکار بھی بن سکتے ہیں۔اپنے آپ کو دوسروں کے ساتھ کسی قسم کی گرماگرمی سے بچانے کی کوشش کریں اور اس کے علاوہ کسی طرح کے جھگڑے میں بھی ملوث ہونے سے بچیں۔کچھ افراد آپ کی دلجوئی کرنے میں آپ کا دل مزید زخمی کرنے کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔

Leo Horoscope Today

Leo Horoscope Today

برج اسد - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج اپنے آپ کو کسی بھی اختلافی نقطہ نظر سے دور رکھیں اور کسی بحث و مباحثے میں حصہ نہ لیں ورنہ اپنے آپ کو جذباتیت سے بچانا مشکل ہو جائے گا۔اس کے علاوہ گھر میں پیدا ہونے والی معمولی قسم کی باتوں پر اپنا شدید رد عمل ظاہر نہ کریں اور انہیں مکمل اطمینان اور سکون سے حل کرنے کی کوشش کریں۔آپ کی ایسی سرگرمیوں میں سب سے بڑا حصہ آپ کی نرم مزاجی اور نرم الفاظ کا ہو سکتا ہے جس سے کام لے کر آپ تمام معاملات کو پرسکون بنا نے کے علاوہ کسی بڑی لڑائی کو بھی ٹال سکیں گے۔آج آپ کی مالی حالت مضبوط نہ ہونے کے باوجود آپ کو اپنی سوچ کو مثبت ہی رکھنا ہوگا کیونکہ اسی کی وجہ سے ہی آپ کو رقم کا حصول ممکن ہو سکے گا۔

Virgo Horoscope Today

Virgo Horoscope Today

برج سنبلہ - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج صبح سے ہی آپ کو اپنی ایسی تمام سرگرمیوں کے بارے میں منفی سوچیں پیدا ہونے سے بہت زیادہ چڑچڑے پن کا احساس ہوگا جن کا تعلق آپ کی عملیت پسندی یا مالی استحکام کے منصوبوں سے تھا اور جن میں آپ کو بھرپور توجہ درکار تھی لیکن ان کے اثرات نے آپ کو تھکا دیا اور آپ کی عملی صلاحیت کو بھی مفلوج کردیا ہے۔آپ کو ایسے حالات میں کسی قسم کے اہم فیصلے کرنے سے گریز کرنا چاہئے ورنہ بہت سا نقصان ہونے سے آپکو مزید تکالیف کا سامنا کرنا پڑیگا۔آپکو آج صرف اپنے معمولات کو ہی انجام دینا ہوگا اور اپنے آپ کو پرسکون کرنے کیلئے مزید آرام بھی کرنا ہوگا۔اس کے بعد ہی آپ کوئی نئی منصوبہ بندی کے تانے بانے جوڑ سکیں گے۔

Libra Horoscope Today

Libra Horoscope Today

برج میزان - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج کا دن آپکے لحاظ سے کامیاب اور پرسکون ہو سکتا ہے بشرطیکہ آپ اپنے دوستوں سے میل ملاقات کے دوران اپنی تنقیدی صلاحیتوں کے استعمال سے باز رہیں اور اپنے پیاروں کے ساتھ بہترین وقت گزارنے اور اپنے اہل خانہ یا شریک حیات کا قیمتی وقت بھی اپنے تجربات کے بیان اور انکی خامیاں تلاش کرنے میں صرف نہ کریں۔ اسی اثناء میں آپکوکسی رشتہ دار یا دوست کی جانب سے معقول رقم موصول ہو سکتی ہے جسکی وجہ سے اپنے منصوبوں کو عملی شکل دینے اور اپنے بجٹ کو بہتر بنا سکیں ۔ آج کسی نئی ملازمت کی پیشکش بھی ہو سکتی ہے لیکن آپکو جذباتی فیصلوں سے گریز کرنا ہوگا خاصکر کسی خاتون سے بات چیت کے دوران نرم لہجہ اختیار کرنا ہوگا۔

Scorpio Horoscope Today

Scorpio Horoscope Today

برج عقرب - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ بہت زیادہ جذباتی اور تصوراتی خیالات میں گھرے ہوں گے جس کی وجہ سے آپ کو یوں لگے گا کہ جیسے آپ اپنے تمام امور کو چٹکی بجاتے ہی حل کر لیں گے لیکن بہتر ہوگا کہ اپنے آپ کو حقیقت کی دنیا میں لانے کی کوشش کریں ورنہ کچھ نقصان کا باعث بننے والے حالات سے پالا پڑے گا جس کا لامحالہ بوجھ آپ ہی کے سرپر پڑے گا۔آج دوسروں سے بات چیت کے دوران اپنے الفاظ کا انتخاب انتہائی احتیاط سے کرنے کی کوشش کریں تاکہ دوسروں کا دل آپ کی وجہ سے نہ ٹوٹے۔اس کے علاوہ زبردستی اپنے خیالات کو دوسروں کی زندگی یا معمولات کا حصہ نہ بنائیں ورنہ دلوں میں نفرت اور کدورت پیدا ہونا شروع ہو جائے گی۔

Sagittarius Horoscope Today

Sagittarius Horoscope Today

برج قوس - آجکا دن کیسا رہے گا؟

آج آپ کو اپنے کاروبار کے دھندوں سے اپنے آپ کو آذاد کرنا ضروری ہو جائے گا ورنہ آپ کی حسبِ مرضی نتائج نہ آنے کی وجہ سے آپ کا دل بہت افسردہ ہو سکتا ہے۔بنیادی طور پر آج کا دن کسی قسم کے نئے جھمیلوں کا آغاز کرنے کے لئے بہتر نہیں ہوگا بلکہ اپنے معمولات کو انجام دینے کے بعد مزید آرام کرنے اور خود کو پرسکون کرنا ضروری ہوگا۔اپنے رشتہ داروں پر بھروسہ کرکے کسی قسم کا وعدہ کرنے میں بھی خاصا محتاط رہنا ہوگا ورنہ کل کو یہی بات آپ کے خلاف بھی جا سکتی ہے۔کسی ڈوبی ہوئی رقم کی وصولی کے بارے میں اپنے انداز فکر کو تبدیل کرنے کی کوشش کریں یا پھر رقم کی وصولیابی کو بھول جائیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مشہور اشاعتیں

???????