اپڈیٹس

پیر، 8 فروری، 2021

Leo star Peoples Amazing information

 All About Leo Star Peoples

برج اسد (Leo star)کے متعلق حیرت انگیز معلومات

Leo star Peoples Amazing information

تعارف
جولائی 24 تا 23 اگست کے درمیان عرصے میں پیدا ہونے والے لوگوں کا برج اسد ہوتا ہے۔ یہ علم نجوم کا پانچواں برج ہے۔ اسکا علامتی نشان شیر ہے۔ برج اسد میں کل 16 ستارے ہیں جن کو یونانیوں نے لائنیں کھینچ کر ایک شبیہ دی اور کہا کہ یہ ببر شیر ہے جو آسمانوں پر دوسرے جانوروں کا بادشاہ ہے، اسی لئے یونانیوں کے نزدیک برج اسد باقی سارے برجوں کا بادشاہ تسلیم کیا جاتا ہے۔

برج اسد کی شخصیت

مثبت پہلو
  • برج اسد رکھنے والے لوگ دوسروں کے لئے بڑے ہی ہمدرد اور مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
  • انکا حاکم سیارہ چونکہ سورج ہے اسی لئے یہ توانائی سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں۔
  • اسد لوگ تصنیف و تالیف کے کاموں میں بھی بڑے جوش و خروش سے حصہ لیتے ہیں۔
  • یہ لوگ اوائل عمری میں ہی دولت مند بن جاتے ہیں اور اگلی عمر میں انکا دماغ روحانی تصورات میں الجھا رہتا ہے۔
  • اس الہامی کیفیت سے فائدہ اٹھاکر اپنے منصوبوں میں کامیاب رہتے ہیں اور حیرت انگیز ترقی و کامرانی حاصل کرتے ہیں۔
  • ہر چیز کو عقل کی کسوٹی پر ہی رکھنا چاہتے ہیں۔
  • اسد افراد حسین و جمیل لوگوں کو بہت شدت سے پسند کرتے ہیں۔
  • اسد مرد سے ایک عورت بہت جلد متاثر ہوجاتی ہے اسکی وجہ یہ ہے کہ اسکی جارحیت اور حکم چلانے کی عادت اسے پسند آجاتی ہے اور وہ اس پر فدا ہوجاتی ہے۔
  • یہ لوگ ہمیشہ ہی پرعزم اور طاقتور ہوتے ہیں۔
  • برج اسد سے تعلق رکھنے والے لوگ اپنے وجدانی شعور سے کام لے کر منافقت کا پتہ چلا لیتا ہے۔
  • اسد افراد اپنی دولت سے اپنے مستقبل کو محفوظ اور مضبوط کرلیتے ہیں اور اپنے لئے عیش و آرام فراہم کرلیتے ہیں۔
  • یہ لوگ دنیاوی نعمتوں سے لطف اندوز ہونا بہتر خیال کرتے ہیں اور ان سے لطف اٹھاتے ہیں۔
  • اسد افراد بڑے ہی صاف گو ثابت ہوئے ہیں۔
  • اسد افراد کے لئے وٹامن اے اور ڈی بیحد ضروری ہیں۔
  • ہر اس پیشے میں نظر آتے ہیں جس میں تخلیقی سوچ کی ضرورت ہوتی ہے۔
  • یہ لوگ بڑے ہی رومانوی ثابت ہوئے ہیں اور اپنے دل کے اظہار کرنے سے گھبراتے بھی نہیں ہیں۔
  • یہ افراد بڑے ہی تخلیقی اور جوش و جذبے سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں۔

منفی پہلو
  • اکثر اسد افراد غلط قسم کے لوگوں میں پھنس کر نقصان اٹھانے لگ جاتے ہیں۔
  • اسد افراد اس خامی کا شکار ہیں کہ وہ اچھے اور برے لوگوں کو پرکھ نہیں سکتے۔
  • یہ لوگ ذہین اور عقلمند ہونے کے باوجود کسی کسی وقت عقل سے کام نہیں لیتے۔
  •  اسی لئے ہی انکی ذہانت کے چراغ جلد ہی بجھ جاتے ہیں۔
  • اسد افراد انتہاپسند واقع ہوئے ہیں وہ اپنی توانائی اور فطری صلاحیتوں میں دھماکہ خیزی پیدا کر کے اپنا وقت اور قیمتی سرمایا ضائع کردیتے ہیں۔
  • اسد افراد جو کچھ بھی کرتے رہتے ہیں ان میں متکبرانہ اور جارحانہ روش پائی جاتی ہے۔
  • یہ لوگ کسی بھی ناکامی کا الزام خود پر نہیں لیتے ہیں اور ہر کامیابی کا تاج اپنے سر پر سجانے کے عادی ہوتے ہیں۔
  • اسد افراد خوشامد پسند ہوتے ہیں۔
  • اسد افراد جلد باز واقع ہوئے ہیں جس کی وجہ سے انکو اکثر نقصان ہی اٹھانا پڑتا ہے۔
  • یہ لوگ حاکمانہ روش رکھتے ہیں اور خود کو دوسروں سے طاقتور سمجھتے ہیں۔
  • برج اسد رکھنے والے لوگ تصورات میں ہی اپنی کامیابی کے منصوبے بناتے رہتے ہیں۔
  • ان لوگوں میں ایک عجیب قسم کا اکھڑپن پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ مستقل مزاج ثابت نہیں ہوتے ہیں۔
  • انکا دماغ تبدیلی کے مراحل سے گزرتا رہتا ہے۔
  • انکے اندر حاسدانہ جذبات بے پناہ پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے یہ حسد کرتے رہتے ہیں۔
  • یہ اپنی ذات سے کبھی باہر نکل کر سوچ نہیں سکتے ہیں۔
  • ان لوگوں میں ایک عادت یہ بھی پائی جاتی ہے کہ یہ معمولی سے معمولی بیماری میں بھی بستر پر دراز ہوجاتے ہیں اور آرام کرنا ہی پسند کرتے ہیں۔
  • جو اسد افراد پختہ ذہن کے نہیں ہوتے وہ دوستوں پر اپنا رعب اور اجارہ داری قائم رکھنا چاہتے ہیں۔
  • اسد افراد بڑے ہی ضدی ہوتے ہیں جو ایک بار فیصلہ کرلیں اس پر وہ قائم رہتے ہیں چاہے اس چیز سے انکو نقصان ہی کیوں نہ ہو جائے۔
  • اگر انکی اناء مجروح ہو جائے تو یہ آپے سے باہر ہوجاتے ہیں۔
  • اسد افراد اپنی جرات کے باوجود ڈپریشن سے چھٹکارہ حاصل نہیں کر پاتے۔
  • اسد افراد دوسروں میں خامیاں تلاش کرتے رہتے ہیں اور خود کو خامیوں سے مبرا تصور کرتے ہیں۔
  • خوشامد پسند ہونے کی وجہ سے چاہتے ہیں کہ لوگ انکی زیادہ سے زیادہ تعریف کریں۔
  • یہ لوگ اپنی غلط بات کو صحیح منوانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔
  • اسد مرد بیوی کو اسکی مرضی کے مطابق زندگی بسر نہیں کرنے دیتا ہے۔
  • یہ اکثر و بیشتر جذباتی فیصلے کرتے ہیں جس سے انہیں نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔
  • یہ لوگ صحت و توانائی اور طاقت کا سر چشمہ ہوتے ہیں تاہم رنج و الم انہیں لے ڈوبتا ہے اور انکا چہرہ ایک مردہ کی مانند دکھائی دیتا ہے۔
برج اسد رکھنے والے لوگوں کے بارے میں کچھ حیرت انگیز باتیں
  • برج اسد رکھنے والے لوگوں کا دل بہت بڑا ہوتا ہے اور یہ دنیا کے لئے بیشمار محبت رکھے ہوتے ہیں۔
  • جب کوئی انکی نرمی کا ناجائز فائدہ اٹھانا چاہے تو یہ فوراً ہی غصہ میں بھی آجاتے ہیں۔
  • برج اسد والے لوگ جب ایک بار کسی بھی چیز کو حاصل کرنے کا سوچ لیتے ہیں تو پھر اسکو حاصل کرکے ہی چھوڑتے ہیں۔
  • یہ لوگ ہمیشہ ہی سے محافظ کا کردار ادا کرتے ہیں اور لوگ انکی موجودگی میں خود کو زیادہ محفوظ تصور کرتے ہیں۔
  • یہ لوگ پیدائشی طور پر ایک رہنماء ہی پیدا ہوئے ہوتے ہیں۔
  • یہ لوگ سماجی رابطوں کو بحال رکھتے ہوئے خوش محسوس ہوتے ہیں اور لوگوں کے ساتھ محبت سے رابطوں میں ہی رہتے ہیں۔
  • اسد لوگ اکثر و بیشتر اپنا وقت اکیلے بھی گزارنا پسند کرتے ہیں تاکہ اپنے خیالات کو اکٹھا کرسکیں۔
  • یہ لوگ بڑے ہی مثبت ہوتے ہیں اور زندگی میں خوشنماء چیزوں کو ہی آگے لاتے ہیں۔
  • اسد افراد باہر سے بڑے ہی خود اعتماد نظر آتے ہیں لیکن اندر سے کچھ حساسیت رکھے ہوتے ہیں۔
  • برج اسد سے تعلق رکھنے والے لوگ لطف و مزاح کے دلدادہ ہوتے ہیں۔
  • یہ لوگ خطروں سے نہیں ڈرتے اور ہر پرخطر کام کرنے کا شوق رکھتے ہیں۔
  • یہ لوگ گپ شپ اور افواہوں کے انداز میں ہی اپنے خیالات اور جذبات کا اظہار کرتے ہیں۔
  • یہ لوگ مقابلہ بازی کے دوران بالکل ہی پاگل ہوجاتے ہیں۔
  • اسد مرد اپنے گھر سے باہر رومینٹک اور ایڈونچر ہونا پسند کرتا ہے لیکن وہ ایسی بیوی کو قطعی طور پر برداشت نہیں کرتا ہے۔

رومانوی اور دیگر تعلقات کے طور پر کیسے ہوتے ہیں؟

یہ شعلہ فشاں نشان جوش و خروش سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں اور دوسروں کو اپنی جانب کشش کرنے میں بھی کمال رکھتے ہیں۔ جب بات رومان کی آتی ہے تو آپ ان سے توانائی سے بھرے ہوئے ردعمل کی توقع کرسکتے ہیں۔ اسد لوگوں کے پیار و محبت اور شہوت آمیز خیالات کے درمیان ایک لائن کھنچی ہوتی ہے۔ کیونکہ یہ لوگ کچھ زیادہ ہی رومانوی ثابت ہوئے ہیں اسی لئے ہی اپنے پریمی کے ساتھ بڑا ہی خوشگوار وقت گزارتے ہیں۔

یہ آزادانہ طور پر ہی اپنے تعلقات کو آگے بڑھانے کے خواہش مند ہوتے ہیں۔ انکو ایک ساتھی کی ضرورت شدت سے محسوس ہوتی رہتی ہے جس کے ساتھ یہ اپنے احساسات کا اظہار کرسکیں۔
اسد لوگ اپنی ذاتی زندگی کو پیار و محبت اور لطف و مزاح کے ساتھ ہی گزارنے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔
ان لوگوں کے مزاج میں چونکہ غرور کا عمل دخل زیادہ پایا جاتا ہے اسی لئے یہ پیار و محبت میں بھی اکثر من مانی ہی کرنا چاہتے ہیں۔ اسد مرد و عورت ناصرف بھرپور محبت چاہتے ہیں بلکہ اسکے ساتھ انکی یہ بھی خواہش ہوتی ہے کہ انکا محبوب انکے وجود کی تعریف و توصیف ہی کرتا رہے۔ محبوب کے لئے زیادہ ہی فیاضی کا ثبوت دیتے ہیں اور انکو مہنگے مہنگے تحائف پیش کرتے رہتے ہیں۔

دوستوں اور خاندان کے افراد کے ساتھ انکا رویہ

برج اسد کے حامل اشخاص دوستوں کے ساتھ بڑے ہی فیاضانہ طریقے کے ساتھ پیش آتے ہیں۔ دوستوں کے ساتھ وفادار ثابت ہوتے ہیں۔ ہر حال میں اور ہر قیمت میں مشکل وقت میں اپنے دوستوں کے کام آنے کی کوشش کرتے ہیں۔ برج اسد والے لوگ مضبوط اور خود اعتماد شخصیت کے مالک ہوتے ہیں اسی لئے یہ ہر ایک کو آرام و سکون پہچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ دوستوں کے ساتھ پارٹیوں کو انجوائے کرنے کے بڑے شوقین ہوتے ہیں۔ برج اسد کے لوگوں کو ہمیشہ اسی برج والے دوست ہی راس آتے ہیں۔ خاندان کے افراد کو خاص اہمیت دیتے ہیں اور اپنے خاندان کے تحفظ کے لئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ جس قدر اپنے شریک حیات کو اہمیت دیتے ہیں ویسے ہی اپنے خاندان کے افراد کے لئے بھی انکے دل میں قدر و منزلت موجود ہوتی ہے۔

اسد مرد کے بارے میں منفی اور مثبت باتیں

یہ برج بہت ہی اہمیت کا حامل ہے اس برج کے حامل مردوں میں بہت ہی منفرد خصوصیات پائی جاتی ہیں جو انکی زندگی میں بنیادی کردار ادا کرتی ہیں۔ ستارہ اسکا شمس ہے ،اس طالع کا مرد سفید، خوش رو، خوش سخن ابروکشیدہ بزرگوں کے حضور چرب زبانی اور تند خوئی سے پیش آئے گا اور یہ بھی خیال نہ کرے گا کہ میں نے کیا کہا۔ اسد مرد عام طور پر دوسروں کے حکم پر چلنے کو اپنے لئے باعث شرم محسوس کرتے ہیں۔ کھیل کود میں اپنا زیادہ وقت گزارنا چاہے گا۔ ایک بڑا بھاری رنج بھی اسکو پہنچ سکتا ہے۔ بزرگ لوگ اسکی ہر بات کو اہمیت دے سکتے ہیں۔ مال و دولت بہت کمائے گا لیکن ویسے ہی خرچ بھی کرتا جائے گا۔ اسد مرد کے دشمن بے تحاشہ ہوسکتے ہیں اسی لئے اسکو چاہئے کہ اپنے دل کا بھید کسی کو نہ دے۔ یہ بڑی ہی دوررس منصوبے بناتے ہیں جن سے دوسرے لوگ متاثر ہوسکتے ہیں۔ کسی بھی معاملے کی چھان بین کرنا ناپسند کرتے ہیں۔ اپنے پریمی یا پھر شریک حیات کو بڑے بڑے مہنگے ہوٹلوں میں لے جاکر اپنے ذوق اور امارت کی نمائش کرنا پسند کرتے ہیں۔ یہ بے حد خوش پسند ہوتے ہیں۔ اسد افراد کے شاذو نادر ہی زیادہ بچے ہوتے ہیں۔ تاہم یہ اپنے بچوں میں بہت گھل مل کر رہنا پسند کرتے ہیں۔

برج اسد سے تعلق رکھنے والے افراد محفلوں اور تقاریب کی جانب مائل ہوتے ہیں۔ انکی ذہانت اور خوش ذوقی کو چیلنج مشکل سے ہی کیا جاسکتا ہے۔ ان لوگوں کے ساتھ کو سب لوگ ہی پسند کرتے ہیں۔ یہ لوگ اپنی پسندیدہ چیزوں کو حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اسد مرد ایسے کاموں میں بھی بعض اوقات ہاتھ ڈال بیٹھتے ہیں جو کہ انکے لئے بڑے ہی مشکل اور ناممکن قسم کے ہوتے ہیں۔ انکے انداز و اطوار سے ہمیشہ ہی برتری کااحساس ظاہر ہوتا ہے اسی لئے یہ لوگ اپنے قریبی دوستوں کو اکثر کھو بیٹھتے ہیں۔ ان لوگوں کی سچائی اور صاف گوئی بعض اوقات خود انکے لئے مشکل کا باعث بنتی ہے۔

برج اسد سے تعلق رکھنے والے مردوں کے لئے احتیاطی تدابیر

بہت سے عقل مند لوگوں کا کہنا ہے کہ اسد آفتاب کا نر برج ہے اور یہ حضرت ایوب علیہ السلام کا ستارہ ہے۔ اسد مرد چہرے کی دائیں جانب کوئی نشان یا تل رکھتا ہے جو کہ بخت و اقبال کی علامت ہے۔ حرام اسکو بالکل بھی راس نہیں آتا ہے، حرام مال اسکے حلال مال کو بھی لے ڈوبے گا۔ یہ مرد اپنے عقیدہ میں پختہ اور راسخ ہوتا ہے۔ کسی دوسرے کے ساتھ کاروبار کرنے میں اسد مرد کو احتیاط کرنے چاہئے کیونکہ اسکو نقصان کا خدشہ ہے۔ اگر اسد مرد برابر صدقہ و فطرانہ دیتا رہے گا تو بیماریاں اور پریشانیاں اسکا کچھ نہ بگاڑ سکیں گی۔ اسد مرد کے بگڑے کام بننے کی توقع ہے۔ جب بھی مہینے کا نیا چاند دیکھے تو فوراً چاند دیکھنے کے بعد قرآن پاک کی تلاوت کرے۔ اگر وہ انگوٹھی پہننا پسند کرتا ہے تو ہمیشہ عقیق نگینہ والی ہی انگوٹھی زیب تن کرے۔ رنگوں میں اسکے لئے سبز رنگ بہتر رہے گا۔

اسد مرد کو چاہئے کہ اپنے دل کا بھید کسی کو بھی نہ دے۔ اسکو چاہئے کہ دشمنوں کے صلاح مشورے پر کان بالکل بھی نہ دھرے۔ جمعرات کا دن سرخ و سبز لباس گائے، بیل، بکری اسکے لئے مبارک ہیں۔ حرز حضرت امیر المومنین علیہ السلام اپنے پاس رکھے، تاکہ وہ مصیبت میں مبتلا نہ ہو۔

اسد خواتین کے متعلق منفی اور مثبت باتیں

برج اسد سے تعلق رکھنے والی خواتین کے دو متضاد پہلو بڑی ہی اہمیت کے حامل ہیں، ایک طرف تو بڑی ہی آتش فشاں ثابت ہوسکتی ہیں اور دوسرا پہلو یہ کہ یہ انتہائی معصوم اور بھولی بھالی بھی اور پیار و محبت سے بھرپور بھی ہوسسکتی ہیں۔

اس طالع کی عورت بلند قامت، پرکشش، خوش اخلاق اور فراخ روزی ہوگی۔ زندگی ہنسی خوشی بسر کرے گی۔ اسد خواتین مہمانوں کی خوب خاطر تواضع کرنا اور اپنے خوبصورت گھر اور بچوں کی نمائش کرنا پسند کرتی ہیں۔
یہ خواتین جہاں بھی جاتی ہیں وہاں انکی پزیرائی ہی ہوتی ہے۔ عمدہ ساتھی اور وفادار بیویاں ثابت ہوتی ہیں۔ بننا سنورنا اور خوبصورت نظر آنا شاید انکی فطرت میں ہی شامل ہوتا ہے۔ اعلی درجے کی تقریبات میں شرکت کرنا پسند کرے گی۔ یہ عورت اول میں تو رنج و مصیبت بہت اٹھائے گی، بدلہ نیکی کا بدی سے پائے گی۔ لیکن بعد میں تمام بگڑے ہوئے کام بن جائیں گے۔ نماز میں کاہلی بالکل بھی نہیں کرے گی۔

خاموش طبع اور بیمار ذہن کے لوگ انکی توجہ حاصل نہیں کرپاتے۔ اپنے پسندیدہ موضوعات پر خوب گفتگو کرتی ہیں۔ خوش مزاج لوگ انکی توجہ کا محور ہوتے ہیں۔ برج اسد سے تعلق رکھنے والی خواتین کبھی بھی اپنے شوہر سے بے وفائی کا سوچتی بھی نہیں ہیں۔ جو بھی ذمہ داریاں انکے کندھوں پر ڈال دی جاتی ہیں انکو پورا کرنے کی اپنی جانب سے بھرپور کوشش کرتی ہیں۔

برج اسدسے تعلق رکھنے والی خواتین کے بارے میں اہم ہدایات

برج اسد سے تعلق رکھنے والی خواتین کو کبھی بھی نماز میں کوتاہی نہیں برتنی چاہئے۔ ایک شخص اسکے مال میں خیانت کرسکتا ہے اسی لئے اسکو لوگوں پر اعتبار سوچ سمجھ کر ہی کرنا چاہئے۔ درد کمر، خشکی اور درد زانوں سے بیمار رہنے کا شبہ ہے۔ قند کھایا کرے۔ نیا چاند و سنہری روپیلی چیز دیکھے۔ عمر طبعی ہوگی۔ برج اسد سے تعلق رکھنے والی عورت کو اپنے دل کے راز صرف اپنے پریمی یا پھر شریک حیات پر ہی ظاہر کرنے چاہئے۔ اسد خواتین کے لئے بہتر رہے گا کہ جب بھی یہ خود کو بیمار، لاغر محسوس کریں اپنا ڈاکٹر سے معائنہ کروالیں۔ ان خواتین کو نظر بد، مشکلات اور نقصانات سے بچنے کے لئے چاہئے کہ متواتر صدقہ و فطرانہ دیتی رہیں۔ جہاں بھی جائیں پاک صاف ہوکر ہی جائیں۔ کبھی بھی اولیاء اللہ کے متعلق کوئی ایسی بات منہ سے نہ نکالیں جن کے متعلق وہ نہیں جانتی۔ اگر اسد عورت کوئی کاروبار کرنا چاہے تو پھر خود اکیلے ہی کرے تاکہ اسکو کوئی دھوکہ نہ دے سکے۔ اگر کسی مشکل کا سامنا کرنا بھی پڑ جائے تو حوصلے اور ہمت کا مظاہرہ ہی کرے۔ اپنے گھر اور گھر کے افراد کا خاص خیال رکھنا انکی ذمہ داری میں شامل ہے۔

برج اسد سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات

آپکو ایسی شخصیات کے متعلق بھی بتاتے ہیں جن کا تعلق برج اسد سے تھا اور انہوں نے دنیا میں بڑا نام کمایا۔

مذہبی شخصیات

اگر مذہبی شخصیات میں دیکھا جائے تو برج اسد سے تعلق رکھنے والے لوگوں میں صوفی غلام مصطفی کا نام قابل زکر ہے۔

سیاسی شخصیات

سیاسی شخصیات میں مغل بادشاہ جہانگیر، جنرل ضیاء الحق، جنرل پرویز مشرف اور نپولین کا نام سرفہرست ہے۔

مشہور اسد کھلاڑی

کھلاڑیوں میں جہانگیر خان، عاقب جاوید اور مشہور ریسلر ہاگن کا نام آتا ہے۔

مشہور فلمی ستارے

فلمی ستاروں میں سنیل شیٹھی، کاجل، کشور کمار اور میڈونا کا نام سرفہرست ہے۔

صدقات ،دفع نحوست سیارگان

اسد مرد اور عورت کو اپنے اوپر سے نحوست کے بادل ہٹانے کے لئے چاہئے کہ ہر جمعرات اور جمعہ کو کبوتروں کو دانا ڈالے۔ بدھ کے دن میں چڑیوں کو دانا ڈالنا بہتر رہے گا۔ گھر میں غیر ملکی یا آسٹریلین نر مادہ طوطوں کی پرورش نیک ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مشہور اشاعتیں

???????