اپڈیٹس

منگل، 19 جنوری، 2021

Taurus star Peoples Amazing information

All About Taurus Star Peoples

برج ثور (Taurus star)کے متعلق حیرت انگیز معلومات

All About Taurus Star Peoples

تعارف
برج ثور(Taurus) موجودہ علم نجوم کی ترتیب میں دوسرا برج ہے۔ 21 اپریل تا 21 مئی کے دوران پیدا ہونے والے افراد کا یہ ستارہ ہے۔ ان دنوں میں پیدا ہونے والے افراد کی زندگی پر یہ برج مختلف طریقوں سے اثر انداز ہوسکتا ہے۔ اس برج کی علامت بیل ہے۔ قدیم مصر کے کچھ گروہ گائے کو اپنا خدا تسلیم کرتے تھے، جس کا نام ہیتھُر تھا اور جسے خوبصورتی، پیار اور خوشی کا خدا سمجھا جاتا تھا۔

برج ثور Taurus والے افراد کی شخصیت کا مکمل جائزہ

برج ثورTaurus والے افراد، مضبوط اور خود پر ہی انحصار کرنے والے ہوتے ہیں۔ یہ لوگ بڑے ہی تخلیقی واقع ہوئے ہیں اور اپنے ہاتھ سے بنائی گئی چیزوں سے ہی لطف اندوز ہوناچاہتے ہیں۔

انکی قوت: خود انحصاری، صبر اور باعمل رہنا

انکی کمزوری: ڈھیٹ پن زیادہ پایا جاتا ہے، نہ ماننے والے ہوتے ہیں اور چیزوں پر اپنا حق جتانے والے ہوتے ہیں۔

مثبت نکات: باعمل ہوتے ہیں، فنکارانہ صلاحیتیں پائی جاتی ہیں، مستحکم ہوتے ہیں، قابل اعتماد، فیاضیانہ رویہ اور انسان دوست۔

منفی نکات: اپنی ذات میں رہنے والے،سست ،حاسد،خود کو محدود کردینے والے۔

پسند: باغبانی، کھانا پکانا، اپنے ہاتھوں سے کام کرنا، موسیقی سننا، رومانس کرنا اور اچھے کپڑے پہننا۔

ناپسند: اچانک ہی اپنے منصوبے تبدیل کرنے والے، عدم تحفظ کا احساس۔

شخصیت کے مثبت پہلو

  • برج ثورTaurus والے لوگ عام طور پر دوسروں کے لئے مددگار ثابت ہوئے ہیں۔

  • یہ لوگ بہت ہی زیادہ نرم دل اور خوشگوار ہوتے ہیں۔

  • مالی اور جذباتی طور پر خود پر ہی انحصار کرنا جانتے ہیں۔

  • اس برج سے منسلک افراد ہمیشہ ہی خود کو حرکت میں رکھنا چاہتے ہیں۔

  • یہ افراد سرگرم رہتے ہیں اور نقل و حرکت کے فارمولے پر عمل پیرا ہوتے ہیں۔

  • یہ افراد ہمدرد اور ملنسار ثابت ہوتے ہیں۔

  • اپنے گھر اور گھر کے افراد سے محبت رکھتے ہیں۔

  • برج ثور والے افراد حسن پرست واقع ہوئے ہیں۔

  • یہ لوگ سیر و تفریح اور سفر کو بہت پسند کرتے ہیں۔

  • کفایت شعار، وفادار اور ہمدرد طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔

  • اس برج سے تعلق رکھنے والے لوگ ایک بار جب کچھ کرنے کا فیصلہ کرلیں تو پھر اس سے پیچھے نہیں ہٹتے۔

  • برج ثورTaurus کے افراد میں خودداری بہت زیادہ پائی جاتی ہے۔

شخصیت کے منفی پہلو

  • عام طور پر یہ افراد کچھ سست و کاہل ثابت ہوئے ہیں۔

  • مادہ پرستی کا عنصر ان پر ہمیشہ ہی غالب رہتا ہے۔

  • ہر چیز پر اپنی ہی ملکیت ظاہر کرنا چاہتے ہیں۔

  • ان افراد میں حسد اور شک کا مادہ بھی بکثرت پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے اکثر و بیشتر یہ اپنے شریک حیات سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

  • برج ثور افراد اکثر و بیشتر بغیر سوچے قدم اٹھا دیتے ہیں جس کی وجہ سے انکو زحمت بھی اٹھانا پڑجاتی ہے۔

  • یہ افراد لوگوں پر اندھا اعتماد بھی کرلیتے ہیں جن کا انکو نقصان بھی ہوسکتا ہے۔

  • انکے اندر کچھ کرنے کا جذبہ تو ہوتا ہے لیکن یہ دیر کردیتے ہیں۔

  • برج ثورTaurus والے افراد ہر حال میں عیش و عسرت کی زندگی ہی بسر کرنے کی آروز رکھتے ہیں۔

  • انکے دوست احباب چاہے غلط بھی ہوں یہ پھر بھی انکے ساتھ ہی کھڑے ہونا پسند کریں گے۔

  • انکے اندر بلاوجہ پیسہ خرچ کرنے کی بھی عادت موجود ہوتی ہے۔

  • یہ لوگ میانہ روی والا راستہ اختیار نہیں کرتے ہیں۔

  • کسی بھی کام میں ناتجرکاری کی وجہ سے نقصان اٹھا سکتے ہیں۔

  • عموماً جلد باز واقع ہوئے ہیں۔اپنی غلطیاں فوری ماننے پر تیار نہیں رہتے۔

برج ثورTaurus ۔ مرد حضرات

  • برج ثور سے تعلق رکھنے والے مرد عموماً مضبوط جسم کے مالک ہوتے ہیں اسی لئے مسلسل کام کرنے کے باوجود انکو تھکن کا احساس کم ہی ہوتا ہے۔

  • چغل خوری سے نفرت کرتے ہیں۔

  • حسد کا مادہ ہوتا ضرور ہے لیکن اتنا زیادہ بھی نہیں ہوتا ہے۔

  • برج ثورTaurus مردوں میں ایک طبقہ ایسا بھی ہوتا ہے جو کہ بہت ہی مادہ پرست ثابت ہوا ہے اور پیسوں سے محبت کرتا ہے۔

  • برج ثور Taurus والے مرد حضرات نہ تو دوسروں کے کاموں اور مسئلوں میں ٹانگ اڑاتے ہیں اور نہ ہی یہ پسند کرتے ہیں کہ کوئی دوسرا انکے کاموں میں مداخلت کرے۔

  • ان مرد حضرات میں نکاح کی خواہش بہت زیادہ ہوتی ہے۔

  • جس سے بھی وفا کرے گا اس سے جفاء ہی ملے گی۔

  • اپنی زندگی میں بھرپور عمل پسند واقع ہوتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی گفتگو میں اختصار سے کام لیتے ہیں۔

  • اپنی شریک حیات کو خوش و خرم رکھنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ خود کو اپنی بیوی کے مزاج کے مطابق ڈھال لیں۔

  • ایسے افراد کو اپنی عزت و نفس کا بہت زیادہ خیال رہتا ہے دوسروں کے سامنے اپنی بے عزتی ہرگز برداشت نہیں کرتے ہیں۔

  • برج ثورTaurus سے تعلق رکھنے والے افراد میں ضد کا عنصر کچھ زیادہ ہی نمایاں ہوتا ہے۔

برج ثورTaurus مرد رومانوی طور پر کیسا ہوتا ہے۔

برج ثورTaurus مرد رومانوی طور پر سلجھا ہوا ہوتا ہے۔ وہ یہ چاہتا ہے کہ اسکے تعلقات ایک اعلی پائے کی عورت کے ساتھ ہی قائم ہوں اور وہ کسی بھی عورت کا ساتھ صرف ایک رات کے لئے ہی نہیں چاہتا ہے۔ وہ اپنے تعلقات کے دوران صبر و تحمل کا شاندار مظاہرہ کرسکتا ہے۔ وہ تمام صورتحال کا پہلے جائزہ لیتا ہے پھر ہی یہ دیکھتا ہے کہ اس سے پہلے وہ کسی چیز کی پیشکش کرے، مقابل عورت اسکو کیا کچھ پیشکش کر رہی ہے۔ برج ثور مرد خاص طور پر ایک رومانوی شخص ثابت ہوا ہے وہ اپنی عورت کو بے انتہا چاہتا ہے اور اسکا ممکن حد تک خیال رکھتا ہے۔ وہ کھلے دل اور وفاداری کے ساتھ ہی کسی بھی عورت کا انتخاب کرتا ہے۔ وہ ایک اکتاہٹ کا شکار مرد نہیں ہوتا ہے وہ اپنی محبوبہ کو مکمل جوش و خروش مہیا کرسکتا ہے۔ وہ اپنی آخری سانس تک اپنے پریمی کے ساتھ نبھانے کی کوشش کرتا ہے۔

برج ثورTaurus رکھنے والے مردوں کے لئے احتیاطی تدابیر

ثور Taurus مرد کو ضد بالکل نہیں کرنی چاہئے انکی ضد انکے لئے کافی مشکلات پیدا کرسکتی ہے۔ جب بھی کسی پر کوئی مصیبت آتی ہے تو اکثر و بیشتر ثور مرد کو ہی قربانی کا بکرا بننا پڑتا ہے اسی لئے انکو دوستی میں احتیاط برتنی چاہئے۔ اپنی شریک حیات پر بلاوجہ شک نہیں کرنا چاہئے۔ انکو وفا بھی دیکھ کر ہی نبھانی چاہئے کیونکہ ہوسکتا ہے سامنے سے انکو وفا کے بدلے جفا ملے۔ شعبان کا مہینہ طلب و حاجت کے لئے بہت مناسب ہوگا۔ بیماری اکثر معدہ صفرا و درد سینہ اور درد کمر سے ہوگی۔ پہلا اور چوتھا سال خیریت سے گزر گئے تو عمر 80 سال تک جاسکتی ہے۔ سفر انکے لئے مبارک ہوگا لیکن خرچ سوچ سمجھ کر کرے۔ حج نصیب ہوگا۔ آخر عمر میں دولت بھی ملے گی۔

مبارک دعا اور کچھ عملیات

برج ثورTaurus مرد کو فتح مہمات کی دعا اپنے پاس رکھنی چاہئے، تاکہ اسکے کاروبار میں روز افزوں ترقی ہوتی رہے۔ طلسم شرف شمس لکھ کر پانی سے دھوئے اور اس پانی سے اپنے سر اور جسم کو غسل دے۔

برج ثورTaurus ۔ خواتین

  • برج ثور سے تعلق رکھنے والی خواتین اور لڑکیاں مناسب جسم اور حسن و دلکشی کی مالک ہوتی ہیں۔

  • ان خواتین میں ایسی خوبیاں موجود ہوتی ہیں جو کہ دوسری عورتوں میں کم ہی پائی جاتی ہیں۔

  • یہ خواتین انتہائی حوصلے کی مالک واقع ہوئی ہیں اور اسکے ساتھ ہی کچھ زیادہ ہی جرات مند بھی۔

  • برج ثورTaurus سے تعلق رکھنے والی خواتین زمانے میں اپنا وقار اور اعلی مقام حاصل کرنے کے لئے نہایت محنت اور لگن سے کام کرتی ہیں۔

  • برج ثورTaurus سے تعلق رکھنے والی لڑکی بڑے ہی رومان پرور خیالات رکھتی ہے۔

  • یہ خواتین کسی سے بھی قرض لینا پسند نہیں کرتی ہیں۔

  • اسکو اپنی صحت اور گھر کی صفائی ستھرائی کا بھی بڑا ہی خیال رہتا ہے۔

  • اگرچہ یہ خواتین بڑی ہی ذہین ثابت ہوئی ہیں لیکن اسکے باوجود بھی انہیں معلومات عامہ اور فلسفہ جیسے مضامین سے کوئی خاص لگائو نہیں ہوتا ہے۔

  • یہ خواتین چہرے سے ٹھنڈے مزاج کی نظر آتی ہیں لیکن یہ صرف انکے چہرے پر ایک نقاب ہوتا ہے اصلی چہرہ اس نقاب کے پیچھے ہوتا ہے۔

  • برج ثورTaurus والی خواتین کی محبت اور خلوص پر کسی قسم کا شک نہیں کیا جاسکتا ہے۔

  • یہ خواتین عمدہ خوشبو، قیمتی لباس اور بہترین زیور ہی زیب تن کرنا چاہتی ہیں۔

  • وہ شخص بہت ہی خوش نصیب ہوگا جس شخص کو برج ثور والی خاتون کی قربت اور محبت نصیب ہوگی۔

رومانوی طور پر برج ثور خواتین کیا سوچتی ہیں انکے کیا تاثرات ہوتے ہیں۔

برج ثور  والی خواتین اور لڑکیاں کسی کو بھی رومانوی طور پر گمراہ کرنے کے فن سے بخوبی آگاہ ہوتی ہیں۔ وہ اپنی رومانوی زندگی میں جو کچھ بھی چاہتی ہیں وہ حاصل کرسکتی ہیں۔ انکے اندر صبر کا جذبہ بھی بے پناہ ہوتا ہے۔ رومانوی طور پر برج ثور عورت دیکھ بھال کرنے والی، مددگار، پریمی اور وفادار ثابت ہوتی ہے۔ برج ثور عورتیں مردوں کے لئے ہر طرح سے ہی مکمل ہوتی ہیں۔ انکی خواہش ہوتی ہے کہ جس طرح سے یہ سچے دل اور خلوص کے ساتھ مرد کو چاہ رہی ہیں وہ بھی انکو چاہے۔ برج ثور عورت رومانوی معاملے میں بڑی ہی حساس واقع ہوئی ہے یہ بالکل برداشت نہیں کرسکتی ہے کہ اسکا پریمی کسی دوسری عورت میں دلچسپی لے۔ اگر کوئی مرد اسکے اعتبار کو ٹھیس پہنچادے تو پھر یہ کبھی اسکی طرف پلٹ کر بھی نہیں دیکھتی ہے۔


برج ثور Taurus رکھنے والی خواتین کے لئے احتیاطی تدابیر

برج ثور Taurus والی عورت میں جو اکثر ایک خامی پائی جاتی ہے وہ یہ ہے کہ وہ اپنے شریک حیات کی پسند میں اکثر غلطی کر جاتی ہے۔ اسکے باوجود اس غلط انتخاب کے ساتھ بھی اپنی زندگی بسر کرنے کی بھرپور کوشش کرتی ہے۔ اگر خود کسی کاروبار میں شریک ہو تو اسکو کامیاب کرنے کی بھرپور کوشش کرتی ہے۔ برج ثورTaurus والی خواتین بغیر سوچے سمجھے اپنی زبان کھول کر نقصان اٹھاتی ہیں۔ ایک پست قد والا شخص اس سے دشمنی رکھتا ہے لیکن غالب نہ ہوگا۔ کسی کو قرض دینا پسند کرے گی لیکن کسی سے قرض لینا پسند نہ کرے گی۔ کبھی کبھی سخت غصہ میں آگ بگولہ بھی یو جاتی ہے اسی لئے اپنی اس عادت سے چھٹکارا حاصل کرے۔ کچھ عرصہ کے لئے درمیانی عمر میں کوئی بیماری یا پھر پریشانی اسے گھیر سکتی ہے عمر کا آخری حصہ بہتر رہے گا۔ کبھی کبھی کمر میں شدید درد اور شانہ کا کانپنا جیسی بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں۔ اپنے سر کی کنگھی کسی کو نہ دے اور اپنے خاص بدن کا کپڑا کسی دوسرے کو نہ دے اور تہوار کے دن میں سر نہ دھوئے عمر ساٹھ سال تک پہنچ سکتی ہے۔

مبارک دن اور مہینہ

برج ثور Taurus والی عورت کے لئے شعبان کا مہینہ اور جمعرات کا دن ہر کام کے لئے مبارک رہے گا۔

برج ثور Taurus کی شخصیت کے متعلق اہم راز

  • برج ثور Taurus کی شخصیات لطف و مزاح ہی حاصل کرنے کے متعلق سوچتی رہتی ہیں اور ایسا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی ہیں۔

  • برج ثور Taurus والے لوگوں کو اگر نقصان پہنچانے کی کوشش کی جائے تو یہ بڑا ہی زور پُر جوابی حملہ کرتے ہیں۔

  • برج ثور Taurus کی شخصیت اپنی مدد آپ کے تحت ہی آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔

  • یہ لوگ اپنی حسِ مزاح کی بدولت دوسرے لوگوں کو جلد متاثر کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔

  • عام طور پر یہ لوگ ایماندار ثابت ہوئے ہیں اسی لئے دنیا کے لئے سود مند ثابت ہوتے ہیں۔

  • یہ آسانی کے ساتھ ہار مارنے والے لوگ نہیں ہیں۔

  • برج ثور Taurus والی شخصیات اپنے پریمی کے لئے سب کچھ کرسکتے ہیں۔

  • برج ثور Taurus والے لوگ عموماً مستحکم طور پر ہی آگے بڑھنا چاہتے ہیں تاکہ کسی بھی قسم کی کوئی بدنظمی پیدا نہ ہو جائے۔

  • یہ لوگ عموماً حقیقت پسند ثابت ہوتے ہیں اور حقائق کو پرکھتے ہوئے ہی آگے بڑھتے ہیں۔دماغی طور پر یہ لوگ سخت واقع ہوئے ہیں۔

  • یہ لوگ آخری حد تک وفادار ثابت ہوتے ہیں۔

  • یہ لوگ اپنی چھ حسوں کا استعمال کرنا بہتر طور پر جانتے ہیں۔

  • ثور Taurus افراد بہت ہی حساس واقع ہوئے ہیں اسی لئے آسانی کے ساتھ ہی انکا دل توڑا جاسکتا ہے لیکن انکے زخم بہت دیر بعد ہی بھرتے ہیں۔

  • یہ لوگ پرسکون اور شاندار زندگی کے خواہشمند واقع ہوئے ہیں۔ِ

  • یہ لوگ پر عزم اور اپنے کام کی جانب متوجہ رہتے ہیں۔

پیار و محبت اور تعلقات

یہ لوگ اس وقت تک کسی کے ساتھ سچا پیار آگے نہیں بڑھاتے ہیں جب تک کہ انکو اس شخص پر مکمل یقین اور بھروسہ نہ ہوجائے۔ یہ اپنے شریک حیات کو برابر کا مقام دینا پسند کرتے ہیں اور اپنے سماجی دائرہ کار کو بڑھانے کا ہی سوچتے ہیں۔ اپنے پریمی کو قیمتی تحائف دینا انکا مشغلہ ہے۔

دوست احباب اور گھریلو زندگی

گھریلو معاملات برج ثور کے افراد کے لئے بڑی ہی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔اپنے خاندانی اقدار کی حفاظت کرنا انکے خون میں شامل ہوتا ہے ۔انکی ذہانت اور حسِ مزاح انکے دوستی کے حلقہ میں اضافہ کا ہی باعث بنتا ہے ۔یہ لوگ بڑے ہی شاندار دوست ثابت ہوتے ہیں۔انکی دوستیاں بڑی پرانی ہوتی ہیں اکثر بچپن سے ہی شروع ہوجاتی ہیں۔دوستی میں کیے گئے وعدے نبھانے کی کوشش کرتے ہیں۔اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ وقت گزار کر فخر محسوس کرتے ہیں۔یہ اپنے قریبی دوستوں اور گھر کے افرادکے ساتھ ہی کسی بھی قسم کا جشن اور خوشی منانا پسند کرتے ہیں۔

برج ثور Taurus کے افراد کا کیرئیر اور روپیہ پیسہ

برج ثور Taurus کے لئے کامیابی کی علامت ہی اپنے اندر مستحکم پن پیدا کرنے میں ہے ۔برج ثور Taurus والے افراد پیسے سے محبت رکھتے ہیں اسی لئے یہ سخت محنت سے بھی نہیں گھبراتے ۔جب یہ لوگ ایک بار کسی بھی قسم کے پراجیکٹ کو اپنے دماغ میں مقرر کرلیتے ہیں تو یہ لوگ اسکو مکمل کیے بغیر چین سے نہیں بیٹھتے ۔انکے اندر اپنے سرمائے کو محفوظ کرنے کا خیال بھی موجود رہتاہے ۔انکا کیرئیر کھیتی باڑی،ادویات اور تعلیمی شعبوں میں خاص طورپر شاندار طورپر آگے بڑھتا ہے ۔

برج ثور Taurus والی اہم شخصیات جنہوں نے دنیا میں نام کمایا

برج ثور Taurus والی کچھ مشہور شخصیات کا ذکر دلچسپی سے خالی نہ ہوگا جنہوں نے سیاست، کھیل، شوبز اور سائنس کی دنیا میں بڑا نام کمایا ہے۔

سیاستدان

برج ثور Taurus سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں میں پاکستان کے ایوب خان جنہوں نے تقریباً 10 سال تک پوری طاقت سے پاکستان پر حکومت کی انکا تعلق بھی برج ثور Taurus سے ہے۔ اسکے بعد روس کے ولادی میر لینن، ترکی کے مصطفی کمال اتاترک اور بابائے ویتنام کا نام ہو چن مینہ ہے ان سب کا تعلق برج ثور سے تھا۔

مشہور کھلاڑی

مشہور کھلاڑیوں میں سچن ٹنڈولکر، برائن لارا، باب ولمر کا تعلق برج ثور سے ہی ہے۔

مشہور فنکار

برج ثور Taurus سے تعلق رکھنے والے فنکاروں میں بھارت کی اداکارہ مادھوری ڈکشت، انوشکا شرما اور پاکستانی فلمسٹار شان شاہد شامل ہیں۔

سائنسدان

سائنسدانوں میں سب سے ممتاز اور مشہور نام مسلمان سائنسدان عمر خیام کا ملتا ہے اسکے ساتھ ہی سگمیڈ فرائیڈے کا نام بھی شامل ہے۔

ادبی شخصیات

مشہور اردو لکھاری سعادت حسن منٹو کا برج بھی ثور تھا۔

عمل برائے دفع نحوست و سیارگان

روزانہ بعد از نماز عشاء 9 مرتبہ دعاء رد نحوست سیارگان ورد کریں۔ بروز ہفتہ آبی جانوروں کو کالے ماش ثابت یا چنے کی دال ڈالیں۔


بروز بدھ طوطوں کو سبزمرچ کھلائیں، گھر میں طوطے نر مادہ کی پرورش نیک ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مشہور اشاعتیں

???????