Taurus Star Horoscope in Urdu
ثور افراد کی خوبیاں اور خامیاں
برج ثور (Taurus)
20اپریل تا 20 مئی
تعارفی خاکہ:
منطقہ البروج میں اس کا نمبر : 2
حاکم سیارہ: زہرہ
نشان یا علامت برج: بیل
عنصر یا مادہ: خاکی
خوش بختی کا عدد: 6
عددی حروف: ب، و
خوش بختی کا نگینہ: زمرد، لاجورد، نیلم
خوش بختی کا رنگ: زرد، نارنجی، ہلکا، نیلا
خوش بختی کا دن: جمعہ
خوش نصیبی کے دیگر اعداد: 15، 24، 33، 42
خوش بختی کا پھول: یاسمین
خوش نصیبی کی دھات: فولاد
ماہیت: ثابت
خوش بخت بروج: سنبلہ، جدی
غیر خوش بخت بروج: اسد،عقرب، دلو
شریک کار بروج: حمل، جوزا، دلو، حوت
غیر جانبدار بروج: میزان، قوس
حصہ جسم: گردن، حلق
کلید وجود برج: دولت
کلید سیارہ: حسن، محبت، دوستی، فنکارانہ صلاحیت۔
بیماریاں: گردہ، سنگ رہنی، آنتوں کی تکالیف، عارضہ قلب، خرابی جگر، دوران خون میں تیزی،دماغی سوزش اور سوجن۔
پیشے: زمین، تعمیرات، فنون لطیفہ، قانون، ادویات، تدریس، زراعت، اداکاری، تعلقات عامہ۔
موزوں مقامات: ایران، اژندان، آذربائیجان، جارجیا
مختصر تجزیہ:
20 اپریل سے 20 مئی تک کے دورانیہ میں پیدا ہونے والے افراد سب سے زیادہ ذہین، محنتی، مستقل مزاج، انتہائی طاقتور، متحمل مزاج والے ہوتے ہیں۔ قمر کے اثرات کے زیر اثر جزبات اور خواہشات کی شدت رکھنے والے، حسن و محبت کے دلدادہ ہوتے ہیں۔