اپڈیٹس

جمعہ، 22 جنوری، 2021

Gemini star Peoples Amazing information

 All About Gemini Star Peoples

برج جوزا (Gemini star)کے متعلق حیرت انگیز معلومات

All About Gemini Star Peoples


تعارف:
برج جوزا (Gemini star) کا عنصر ہوا ہے۔ 21 مئی تا 21 جون تک کے درمیان پیدا ہونے والے لوگوں کا تعلق جِمنائی یعنی برج جوزا سے ہوتا ہے۔ علم نجوم کے ماہر لوگ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ برج جوزا کا مزاج تبدیل ہوتا رہتا ہے۔ برج جوزا میں کل انیس ستارے ہیں اور ان ستاروں کو جوڑنے سے دو ڈھانچے سے معلوم پڑتے ہیں۔ اسی وجہ سے اس برج کا علامتی نشان "جڑواں" ہے جو کہ دوہری شخصیت کے مالک، کئی دلچسپیوں کے حامل، محنتی اور باعمل لوگوں کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس برج کے حامل افراد ذاتی طور پر "میں سوچتا ہوں" کی قسم کا عقیدہ رکھتے ہیں۔

برج جوزا (Gemini star) شخصیت کے بارے میں حیرت انگیز انکشافات

  • برج جوزا (Gemini star) کی شخصیت کے متعلق آپکو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ یہ لوگ ممکنہ حد تک تنازعات سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں اور جب دیکھتے ہیں کہ حالات قابو سے باہر جا رہے ہیں تو یہ اس جگہ کو فوری طور پر چھوڑ دیتے ہیں۔

  • برج جوزا (Gemini star) والے افراد بڑے ہی شاندار رومانوی ساتھی ثابت ہوتے ہیں اسکے ساتھ ہی بہترین دوست بھی۔

  • انکے دماغ ہمیشہ ہی بیشمار خیالات اور تصورات کے ساتھ سو میل کی رفتار کے ساتھ بھاگتے رہتے ہیں۔

  • برج جوزا (Gemini star) افراد خوفناک حد تک یآزاد پسند ثابت ہوئے ہیں اور کسی کے بھی قابو میں آنا نہیں چاہتے۔

  • یہ لوگ نئے علم کو حاصل کرنے کے بڑے ہی شائق ثابت ہوئے ہیں۔

  • یہ لوگ بعض اوقات ظالمانہ حد تک فلرٹ بھی کر جاتے ہیں۔

  • یہ لوگ کسی پر کم ہی تنقید کرتے ہیں اور نہ ہی کسی قسم کی شکایت زبان پر لاتے ہیں۔

  • اپنی سوچ کا اظہار کرنے میں ڈرتے نہیں ہیں۔

  • برج جوزا (Gemini star) بڑے ہی مددگار اور باہمت دوست ثابت ہوتے ہیں۔

  • اس برج کے حامل لوگوں میں ایک بے چینی ہمیشہ ہی پائی جاتی ہے وہ یہ کہ کسی نہ کسی جگہ جانے کا منصوبہ بنائے رکھتے ہیں۔

  • بعض اوقات بڑے ہی سخت جذبات کا بھی اظہار کردیتے ہیں۔

برج جوزا (Gemini star) شخصیت کا تفصیلی جائزہ

مثبت پہلو:
  • برج جوزا (Gemini star) کی طبیعت میں بہت زیادہ لچکداری پائی جاتی ہے یہ حالات کے مطابق خود کو ڈھال سکتے ہیں۔

  • یہ ایک ساتھ مختلف قسم کے مضامین پر دسترس رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

  • جوش و خروش اور زندہ دلی سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں۔

  • یہ بات چیت کی غیرمعمولی صلاحیت رکھے ہوئے ہوتے ہیں۔

  • نہایت اعلیٰ حس مزاح رکھتے ہیں اور ہر ایک کو اپنی جانب آسانی سے مائل کرسکتے ہیں۔

  • ہوشیار، تیز دماغ اور دانشور قسم کے لوگ ہوتے ہیں۔

  • علوم و فنون میں عزت کا مقام حاصل کرتے ہیں۔

  • ایسے لوگ بلا کے حاضر جواب ہونے کے ساتھ ساتھ بہت حساس بھی ہوتے ہیں۔
  • سیر و تفریح کو پسند کرتے ہیں۔

  • ایسے لوگ ہمیشہ خوب سے خوب تر کی تلاش میں رہتے ہیں۔

  • یہ لوگ کسی حد تک سادہ لوح بھی ہوتے ہیں فوراً ہی بات کی تہہ تک نہیں پہنچتے ہیں۔

  • برج جوزا (Gemini star) والی شخصیت قابل اعتبار ہوتی ہے۔

  • ایسے لوگ قسمت کے قائل ہوتے ہیں اور زیادہ تر تصویر کے روشن پہلو کو ہی دیکھتے ہیں۔

منفی پہلو:
  • دوہری شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔

  • شدت پسند ہوتے ہیں دشمنی نبھانے میں مشہور ہیں۔

  • ایسے لوگ اپنے دشمن کو بھرپور نقصان پہنچانے میں اپنی جان کی بھی فکر نہیں کرتے ہیں۔

  • اگرچہ یہ ہمدرد بھی ہوتے ہیں لیکن انتقامی بنیادوں پر دوسروں کی مدد کرنے کا جذبہ دھرے کا دھرا رہ جاتا ہے۔

  • ایسے افراد کسی پر بھی اندھا اعتماد کرکے نقصان اٹھاسکتے ہیں۔

  • جلد ہی اپنے دل کا راز دوسروں پر عیاں کردیتے ہیں۔مستقل مزاج نہیں ہوتے ہیں درمیان میں ہی کسی بھی کام کو چھوڑ سکتے ہیں۔

  • ایسے لوگوں کی معصومیت سے کوئی بھی فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

  • برج جوزا (Gemini star) کے لوگ مشکل سے ہی کسی بھی چیز کے قائل ہوتے ہیں۔

  • جب بھی انکو کسی دو چیزوں میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہو تو یہ مشکل سے ہی فیصلہ کرپاتے ہیں۔

  • کچھ فضول خرچ بھی ثابت ہوئے ہیں اسی لئے انکے لئے پیسہ جوڑنا خاصا مشکل ہوجاتا ہے۔

برج جوزا (Gemini star) اور پیار و محبت

ایسے لوگ پیار و محبت میں بھی دوہرے پن کا شکار ہوسکتے ہیں۔ کیونکہ یہ لوگ اکثر و بیشتر دل کے بجائے دماغ سے زیادہ کام لیتے ہیں اسی وجہ سے ایک ہی بار میں یہ افراد کئی کئی عشق کر ڈالتے ہیں۔ ایسے لوگ عشق و محبت میں رسم و رواج کی بھی زیادہ پرواہ نہیں کرتے ہیں۔ انکی مختلف لوگوں کے ساتھ تعلقات کی ایک یہ بھی وجہ ہوتی ہے کہ یہ ایک شاندار ساتھی کی تلاش میں ہوتے ہیں جب انکو وہ مل جاتا ہے تو یہ انکے ساتھ اپنی زندگی گزارنا شروع کردیتے ہیں۔

دوستی و دیگر تعلقات

برج جوزا (Gemini star) سے جڑے ہوئے افراد عام طور پر سماجی ہوتے ہیں اور بڑا ہی پیارا وقت اپنے دوستوں کے ساتھ گزارنے کی خواہش رکھے ہوئے ہیں۔ یہ لوگ اچھے دوست ثابت ہوسکتے ہیں۔ دوستوں کے ساتھ ہمیشہ ہی اچھی گپ شپ لگانا پسند کرتے ہیں۔ یہ لوگ اپنے خاندان کے افراد کو بہت ہی اہمیت دیتے ہیں خاص طور پر جو انکے مطابق سوچتے ہیں۔ یہ اپنے گھر کے افراد کے ساتھ بھی دوستانہ ماحول میں ہی رہتے ہیں اور اکٹھے مل کر شاندار وقت گزارنے کی آرزو رکھتے ہیں۔

کیرئیر اور مالی معاملات

برج جوزا (Gemini star) سے تعلق رکھنے والے افراد کو چاہئے کہ وہ جلد از جلد کامیابی حاصل کرنے کے لئے انجینئرنگ، دستکاری، مجسمہ سازی، صحافت، شعبہ درس و تدریس، سیلز مین اور رسال و جرائد کے پیشے میں اپنی قسمت آزمائیں ان پیشوں میں انکو بڑی کامیابی نصیب ہوسکتی ہے اور نقصان کا اندیشہ بھی کم ہی رہیگا۔ انکو پیسوں کے متعلق زیادہ نہیں سوچنا چاہئے مختلف طریقوں سے روپیہ پیسہ انکے سامنے آسکتا ہے۔ اگر یہ چاہیں تو لیپ ٹاپ یا پھر موبائل فون کی خرید و فروخت کا کام بھی کرسکتے ہیں۔ اپنے کیرئیر کو بڑھانے کے لئے نئے نئے طریقے انکے دماغ میں آتے رہتے ہیں۔

برج جوزا (Gemini star) کی صحت و جسمانی حالت

برج جوزا (Gemini star) سے تعلق رکھنے والے افراد کی جسمانی حالت عام طور پر نارمل ہی ہوتی ہے لیکن اسکے باوجو د انکو ہاتھوں یا پھر کندھوں کا درد، آنتوں میں زخم، دردِ سر اور بے خوابی کی شکایت ہوسکتی ہے۔ انکو معمولی سے حادثات بھی پیش آنے کا اندیشہ لگا رہتا ہے اسی لئے احتیاط کے ساتھ ہی آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ غیر ضروری خطروں میں خود کو لے جانے سے پرہیز کرنا چاہئے۔

برج جوزا (Gemini star) مرد کی شخصیت کے منفی اور مثبت پہلو

  • برج جوزا (Gemini star) افراد مختلف خوبیوں کے حامل ہوتے ہیں یہ ہمیشہ ہی نئے نئے تجربات کرتے رہتے ہیں۔

  • مرد حضرات شیریں کلام اور صاحب فراست ہی پائے جاتے ہیں۔

  • عیش اور عمدہ غذا کی جانب مائل رہتے ہیں۔

  • مستقل مزاج ہونے کی وجہ سے اکثر و بیشتر اپنے کام کامیابی کے ساتھ ہی سرانجام دیتے ہیں۔

  • برج جوزا (Gemini star) مرد حضرات کی سوچ حقیقت پر ہی مبنی ہوتی ہے کیونکہ یہ دل کے بجائے دماغ سے سوچتے ہیں اسی لئے کامیابی انکے ہی قدم چومتی ہے۔

  • عام طور پر برج جوزا رکھنے والے مرد حضرات دولت حاصل کرنے کے متمنی ہوتے ہیں اسی لئے یہ کسی ایسے کام میں ہاتھ نہیں ڈالتے جہاں پر انکو نقصان کا اندیشہ ہو۔

  • اس برج والا آدمی بامروت ہوتا ہے اپنے رشتہ داروں اور ہمسایوں سے ہمیشہ نیکی کرتا ہے لیکن اسکے بدلے میں ہمیشہ اسکو برائی ہی حاصل ہوتی ہے۔

  • برج جوزا (Gemini star) والے مرد کو حرام کے پیسے سے پرہیز کرنا چاہئے کیونکہ یہ حرام کا مال اسکے حلال مال کو بھی لے ڈوبے گا۔

  • اس کی زندگی میں طویل سفر لکھا ہوا ہے لیکن اسکو اس سفر سے زیادہ مالی فائدہ بھی حاصل ہوگا۔

  • ایسے افراد کو سمجھانا بہت ہی مشکل ہوتا ہے کیونکہ ایک ہی لمحے میں انکے مزاج کی گرمی اپنی حدوں کو چھو جاتی ہے۔

  • اس برج والے مرد کو جلد ہی غصہ آتا ہے اور اسکا غصہ جلد ہی زائل بھی ہوجاتا ہے۔

  • اسکی زندگی آرام و سکون سے ہی گزرے گی۔

  • بیوی سے اسکو راحت ہی ملے گی۔ان میں ایک خامی یہ بھی ہوتی ہے کہ یہ ایک سے زائد لڑکیوں اور عورتوں کے ساتھ تعلقات رکھتے ہیں۔

  • اس برج سے تعلق رکھنے والے لوگ طنز و مزاح میں بڑے تیز ہوتے ہیں اسی لئے جہاں بھی بیٹھتے ہیں محفل کو گل و گلزار بنا دیتے ہیں۔

برج جوزا (Gemini star) رکھنے والے مردوں کے لئے احتیاطی تدابیر

جوزہ مرد کو حرام مال سے بچ کر رہنا چاہئے کیونکہ حرام کا ایک روپیہ اسکے کم از کم تین روپے لیکر ہی جائے گا۔ سفر میں تکلیف اٹھا سکتا ہے لیکن مال بھی بہت ہاتھ آئے گا۔ حج کرے گا یا پھر ایسا کام کرے گا جس سے ثواب پائے گا۔ حضرت محمدؐ کی زیارت نصیب ہوگی۔ (انشاءاللہ) باغ کھیتی سے فائدہ ہوگا ۔اولاد بہت ہوگی مگر اولاد سے دکھ پہنچ سکتا ہے اسکے لئے اسکو چاہئے کہ صدقہ کو اپنا معمول بنالے اور بچوں کی تربیت کی جانب خاص توجہ دے۔
بلغمی امراض، درد سینہ اور درد سر کی اکثر تکلیف رہے گی۔ اسکے لئے شہد اور کلونجی صبح نہار منہ کھانا مفید ہوگا۔ برج جوزا مرد کو زرد اور نیلی آنکھوں والے سے خطرہ رہے گا۔ قبلہ کی جانب سفر کرنا مبارک ہے۔ دوسرے اور پانچویں برس تکلیف سے بچ گیا تو انشاءاللہ عمر 90 برس ہوگی۔

برج جوزا (Gemini star) سے تعلق رکھنے والی خواتین کے مثبت اور منفی پہلو

  • اس برج سے تعلق رکھنے والی خواتین بڑی ہی زندہ دل ،خوش مزاج اور ہنسی مذاق کی دلدادہ ہوتی ہیں۔

  • یہ گھر کے کاموں سے بالکل بھی نہیں گھبراتی ہیں۔

  • یہ خواتین دوسروں کی نسبت اپنی ذات پر کچھ زیادہ ہی توجہ دیتی ہیں۔

  • کیونکہ یہ دوسری خواتین کی نسبت کچھ زیادہ ہی پرکشش نظر آنا چاہتی ہیں۔

  • ان میں وفاء اور پیار و محبت کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہوتا ہے۔

  • برج جوزا (Gemini star) والی خواتین کا رنگ اکثر سانولا، قد لانبا، دھیمی زبان، دل ہمدردی سے بھرا ہوا اور یہ ہر دلعزیز ہوتی ہیں۔

  • برج جوزا (Gemini star) والی عورت کو چاہئے کہ اپنے دل کا بھید کسی کے سامنے عیاں نہ کرے خاص طور پر ایسے مرد و عورتوں کے سامنے تو ہرگز نہیں جو دوسرے مرد و زن میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہوں۔

  • یہ خواتین کسی بھی معاملے کی گہرائی میں ہی جانا پسند کرتی ہیں اور بات کا مطلب سمجھنے کی کوشش کرتی ہیں۔

  • ان خواتین کو کم عمری میں ہی شادی کرنا پسند نہیں ہوتا انکی خواہش زندگی کو انجوائے کرنا ہوتی ہے۔

  • جوزہ خواتین کو بات سے بات نکالنے کا فن بھی خوب آتا ہے۔

  • اپنی ابتدائی عمر میں اکثر جوزہ خواتین حسن پرست ثابت ہوئی ہیں۔

  • برج جوزا (Gemini star) والی خواتین کی محبت جس مرد کو بھی نصیب ہو وہ ہمیشہ خوش قسمت ہی رہتا ہے۔

برج جوزا (Gemini star) والی خواتین کے لئے احتیاطی تدابیر

ایسی خواتین اپنے دشمن کو جلد نہیں پہچان سک لئے دل میں جو کچھ ہوتا ہے وہ بیان کرکے اپنا نقصان کر لیتی ہیں۔ نماز میں کاہلی نہ کریں تاکہ ستارے کی نحوست دفع ہو اور اپنی مراد کو پہنچے۔ اکثر سردی اور خشکی کے باعث زانوؤں اور پیروں میں درد ہونے کا امکان ہے۔ ہرڈ کا مربہ یا گلقند دو تولہ سوتے وقت گرم پانی سے کھانا مفید ہوگا۔ اولاد قسمت میں ہوگی۔ بدھ کے دن سر نہ دھوئے۔ نیا چاند دیکھ کر پانی کو دیکھے۔ اگر دو سے سولہ برس کی عمر تک کسی بھی قسم کی موذی بیماری سے محفوظ رہی تو عمر 80 برس تصور کی جائے۔

برج جوزا (Gemini star) رکھنے والی اہم شخصیات

برج ثور رکھنے والی اہم شخصیات جن کا تعلق سیاست، کھیل، شوبز اور سائنس سے ہوسکتا ہے انکے نام حسب ذیل ہیں۔

مذہبی شخصیات

مذہبی شخصیات میں احمد رضا خان بریلوی اور عیسائیوں کے پاپ پائس الیون کا نام قابل ذکر ہے۔

سیاسی شخصیات

سیاسی شخصیات میں محترمہ بینظیر بھٹو، نواب آف کالا باغ ملک امیر خان اور موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سابقہ صدر جارج ایچ، ڈبلیو بش بھی برج جوزا کی حامل شخصیت ہیں۔

شوبز کی اہم شخصیات

اگر ہم شوبز کی شخصیات کا جائزہ لیں تو ان میں متھن چکروتی, پریش راول، سونم کپور، ایکتا کپور، شلپا شیٹھی، کرن جوہر اور ہالی وڈ کے مشہور فنکار جونی دیپ کانام آتا ہے۔

اہم سائنسدان

برج جوزا (Gemini star) سے متعلق سائنسی شخصیات میں مشہور بوٹنسٹ کارل لینی، سکاٹش ماہر طبیعات جیمز کلرک میکسویل اور جدید مرکری تھرمامیٹر کے موجد ماہر طبیعات ڈینیل فارن ہائیٹ شامل ہیں۔

صدقات، دفع نحوست سیارگان

جمعرات کے دن میں مچھلیوں یا آبی جانوروں کو ملے جلے اجناس ڈالیں۔ سمندری مخلوق کچھوے، کیکڑوں کو عام خوراک ڈالیں۔ پیر کے دن میں گھر میں نر مادہ بکری، خرگوش یا چوپائے جانور کی پرورش نیک ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مشہور اشاعتیں

???????