Gemini Star Horoscope in Urdu
جوزا افراد کی خوبیاں اور خامیاں
برج جوزا (Gemini)
21مئی تا 21 جون
تعارفی خاکہ:
منطقہ البروج میں اس کا نمبر : 3
حاکم سیارہ: عطارد
نشان یا علامت برج: جڑواں بچے
عنصر یا مادہ: بادی
خوش بختی کا عدد: 5
عددی حروف: ق، ک
خوش بختی کا نگینہ: زبرجد، عقیق، زمرد، پکھراج، یاقوت
خوش بختی کا رنگ: بنفشی، لاجوردی، ارغوانی، سبز
خوش بختی کا دن: بدھ
خوش نصیبی کے دیگر اعداد: 5، 14، 23، 32، 41، 50۔
خوش بختی کا پھول: کنول، نرگس زرد
خوش نصیبی کی دھات: پیتل، تانبہ
ماہیت: ذوجسدین
خوش بخت بروج: میزان، دلو
غیر خوش بخت بروج: سنبلہ، قوس، حوت
شریک کار بروج: سرطان ، حمل، اسد، ثور
غیر جانبدار بروج: عقرب، جدی
حصہ جسم: کندھے، پھپھڑے
کلید وجود برج: دماغ
کلید سیارہ: تجسس، ذہانت، حرکت، حقیقت پسندی
بیماریاں: پھیپھڑوں، جوڑوں، کوہلوں، شانوں، رانوں، کی تکالیف اور درد، کشیدگی اعصاب، نیند کا نہ آنا۔
پیشے: رپورٹر، کتب فروش، کاتب، ہواباز، سیاحت،تدریس، پبلسٹی، مجسمہ سازی، ایجادات۔
موزوں مقامات: مصر، آرمینیا، بیلجیم، انگلینڈ، امریکہ
مختصر تجزیہ:
منطقہ البروج کا تیسرا برج، صفت متحرک اور ہمہ گیر، جوزا افراد ہمہ جہت اور دوہری شخصیت کے مالک، نشان دو جڑواں بچوں کی وجہ سے بیک وقت کئی دلچسپیوں کے حامل، طلبگار، مادیت پسند، محنتی اور باعمل لوگ۔