اپڈیٹس

بدھ، 13 جنوری، 2021

Characteristics Of Names Starting With The Letter X

Characteristics Of Name X

ایکس سے شروع ہونے واےناموں کا مزاج کیسا ہوتا ہے؟

Characteristics Of Names Starting With The Letter X

ایکس سے شروع ہونے والے ناموں کا مزاج

جن افراد کا نام X سے شروع ہوتا ہے، ان میں مندرجہ ذیل خصوصیات پائی جاتی ہیں:

  1. یہ لوگ جذباتی قربانی دینے والے اور خود کو نمایاں کرنے والے ہوتے ہیں۔

  2. اس حرف کے حامل فرد کی سوچ اگر منفی ہوتو وہ حاسد ہوسکتا ہے۔

  3. یہ اپنی مشکلات کو بڑھا چڑھا کر بیان کرتے ہیں اور مبالغہ آرائی سے کام لیتے ہیں۔

  4. وہ اپنی مخفی مقناطیسی قوت کو بھلائی اور برائی دونوں مقاصد کے لیے بروئے کار لاسکتے ہیں۔

  5. وہ اگر خطیب اور مقرر بنیں تو سامعین کو نہ صرف متاثر کرسکتے ہیں بلکہ انہیں جس طرف چاہیں، موڑ سکتے ہیں۔

  6. وہ اگر تحریر کی طرف آئیں تو اس میں بھی کمال حاصل کرسکتے ہیں۔ خاص طور پر وہ منظر نگاری میں بہت ماہر ثابت ہوتے ہیں۔

  7. وہ دل کے غنی ہوتے ہیں۔

  8. وہ خود بھی کامیابی کے متمنی ہوتے ہیں اور دوسروں کو بھی کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔

  9. وہ دوسروں کی کامیابی کے سلسلے میں ان کی مدد سے گریز نہیں کرتے ، بلکہ مالی، اخلاقی، زبانی اور عملی ہر طرح سے ان کی مدد کرتے ہیں۔

  10. وہ پختہ عزم کے مالک ہوتے ہیں۔

  11. وہ مسرت کے حصول کے لیے پوری ہمت اور محنت کے ساتھ جدوجہد کرنے کی قوت رکھتے ہیں۔

  12. وہ نہ دوسروں کی خوشیاں چھیننا چاہتے ہیں اور نہ دوسروں کے لیے رنج و الم کا باعث بننا پسندکرتے ہیں۔

  13. وہ اپنی توانائیاں اکثر و بیشتر دوسروں کو آرام و آسائش پہنچانے میں صرف کرتے رہتے ہیں۔

  14. وہ ہمدرد، محنتی، فراخ دل، سخی اور اچھے دوست ثابت ہوتے ہیں۔

  15. وہ کوئی بات اپنی مرضی کے خلاف ہوجانے پر فوراً طیش میں آجاتے ہیں۔

  16. وہ غصے کی حالت میں اپنے آپ میں نہیں رہتے اور اس حالت میں جو منہ میں آئے، کہہ ڈالتے ہیں۔ جس پر انہیں اکثر بعد میں پچھتانا بھی پڑتا ہے۔

  17. وہ جمود اور سستی کو پسند نہیں کرتے، بلکہ متحرک رہنے کے قائل ہوتے ہیں۔

  18. وہ پیش قدمی کی اہلیت رکھتے ہیں۔ دوسرے لوگ ابھی ارادہ ہی کررہے ہوتے ہیں کہ وہ عمل بھی شروع کر دیتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مشہور اشاعتیں

???????