اپڈیٹس

بدھ، 13 جنوری، 2021

Characteristics Of Names Starting With The Letter W

 Characteristics Of Name W

ڈبلیو سے شروع ہونے واےناموں کا مزاج کیسا ہوتا ہے؟

Characteristics Of Names Starting With The Letter W

ڈبلیو سے شروع ہونے والے ناموں کا مزاج

جن افراد کا نام W سے شروع ہوتا ہے، ان میں مندرجہ ذیل خصوصیات پائی جاتی ہیں:

  1. ایسے لوگ بڑے سوشل ہوتے ہیں۔

  2. بہت جلد مشتعل ہونے والے مزاج اور بے چین طبیعت کے حامل ہوتے ہیں۔

  3. ایک منفی ڈبلیو (W) تخریب کاری، دہشت گردی اور آوارگی کی طرف مائل ہوسکتا ہے۔

  4. وہ روپے پیسے کو سنبھالنے اور انتظامی معاملات سر انجام دینے کی نمایاں قابلیت کے مالک ہوتے ہیں۔

  5. وہ تجارت میں بڑے کامیاب رہتے ہیں۔

  6. وہ کاروباری اداروں کے بڑے اچھے منتظم ثابت ہوتے ہیں۔

  7. وہ ویلفیئر یا سماجی اداروں کے نگران، ٹرسٹی اور خزانچی کی حیثیت سے اپنے فرائض بڑی عقلمندی اور خوش اسلوبی سےانجام دیتے ہیں اور ان فرائض کی انجام دہی ایک جذباتی وابستگی کے ساتھ کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں جسمانی یا دماغی تکالیف برداشت کرنے میں وہ سب سے آگے رہتے ہیں۔

  8. ان کے جذبات جب تک بیدار رہیں اور جب تک ان کے ارادے باقی رہیں، وہ سخت سے سخت مصیبت کو ہنسی خوشی جھیل جاتے ہیں۔

  9. وہ بات کے پکے اور ارادے کے اٹل ہوتے ہیں اور بعض اوقات ان کی یہ خصوصیات اس درجہ شدید ہوجاتی ہیں کہ لوگ انہیں ضدی، ہٹ دھرم، انانیت پسند، خود غرض اور نہ جانے کیا کیا کچھ سمجھنے لگتے ہیں۔

  10. وہ جس فرد یا ہستی سے محبت رکھتے ہیں، اس کے سامنے ان کی ضد، ہٹ دھرمی، انانیت پسندی، خود پرستی، خود غرضی سب کچھ غائب ہوجاتا ہے اور وہ بڑے نرم خو بن جاتے ہیں۔

  11. وہ یاروں کے یار، بڑے خوش باش، خوش مزاج اور مہمان نواز ہوتے ہیں۔

  12. وہ دوستوں کی دعوتیں کرکے بڑے خوش رہتے ہیں اور خود بھی اکثر کھانے پینے میں اعتدال سے تجاوز کر جاتے ہیں۔

  13. ان کی یادداشت بڑی اچھی اور ادبی ذوق بڑا اعلیٰ ہوتا ہے۔

  14. وہ موسیقی، رنگوں کے انتخاب اور میچنگ کا بڑا عمدہ ذوق رکھتے ہیں، جس کا مظاہرہ ان کےسوشل رکھ رکھاؤ اور اچھے لباس سے بخوبی ہوتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مشہور اشاعتیں

???????