اپڈیٹس

منگل، 12 جنوری، 2021

Characteristics Of Names Starting With The Letter V

 Characteristics Of Name V

وی سے شروع ہونے واےناموں کا مزاج کیسا ہوتا ہے؟

Characteristics Of Names Starting With The Letter V

وی سے شروع ہونے والے ناموں کا مزاج

جن افراد کا نام V سے شروع ہوتا ہے، ان میں مندرجہ ذیل خصوصیات پائی جاتی ہیں:

  1. یہ افراد اپنی راہ میں حائل مشکلات کو با آسانی عبور کرنے اور کاموں کو وسیع پیمانے پر سرانجام دینے کے قابل ہوتے ہیں۔

  2. ایک منفی وی (V) قوت و اقتدار کا بھوکا، ظالم اور سگندل ہوسکتا ہے۔ اس کے بارے میں کوئی بات یقینی طور پرنہیں کہی جاسکتی۔

  3. وہ جسمانی طور پر زیادہ خوبصورت نہ بھی ہوں تو بھی ایک پرکشش شخصیت کے مالک اور دیدہ زیب ہوتے ہیں۔

  4. وہ ثابت قدم اور زبردست قوت برداشت کے مالک ہوتے ہیں۔

  5. وہ دوسروں کی طرف سے اکتا کر چھوڑے ہوئے کام کو پوری توجہ، محنت اور لگن سے کرتے ہیں اور اسے انجام تک پہنچا کر دم لیتے ہیں۔

  6. وہ قسمت کا رونا نہیں روتے، اور نہ کسی سے اپنی بربادی کا شکوہ شکایت کرتے ہیں۔

  7. وہ کسی وجہ سے مالی نقصان اٹھانے پر بھی نہ تو گھبراتے ہیں اور نہ پریشان ہوتے ہیں۔ بلکہ پوری یکسوئی اور دلجمعی سے برباد شدہ سرمائے کو دوبارہ حاصل کرنے اور نقصان کا ازالہ کرنے کی کوشش میں لگ جاتے ہیں اور اکثر اپنی انتھک محنت سے اس کوشش میں کامیاب بھی ہوجاتے ہیں۔

  8. وہ چونکہ بے حد محنتی اور قوت ارادی کے مالک ہوتے ہیں، اس لیے ان کے افسر یا مالک اکثر ان پر کامل اعتماداور بھرپور بھروسہ رکھتے ہیں اور بجاطور پر یہ سمجھتے ہیں کہ انہیں جو کام بھی دیا جائے گا وہ اسے پوری لگن، محنت، توجہ اور جدوجہد سے انجام دیں گے۔

  9. وہ کسی بھی طرح کے ہنگامی حالات سے نہیں گھبراتے اور شدید سے شدید ہنگامی حالات میں بھی اپنے آپ کو پرسکون رکھتےہیں۔

  10. ان کے جذبات و ہیجانات میں اگرچہ بڑی شدت ہوتی ہے مگر ان میں اپنے جذبات پر قابو پانے کی زبردست صلاحیت ہوتی ہے جس کے باعث وہ مشکل سے مشکل صورت حال سے عہدہ براء ہونے میں کامیاب رہتے ہیں۔

  11. انہیں محبت کی خواہش اور طلب تو ضرور ہوتی ہے لیکن اگر انہیں محبت نہ ملے تو وہ اس کی کسی سے بھیک نہیں مانگتے اور اگر اس میں کوئی رکاوٹ محسوس کریں تو اسے دور کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اکثر و بیشتر اپنی ہمت سے اسے دور کرنے میں کامیاب رہتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مشہور اشاعتیں

???????