اپڈیٹس

منگل، 12 جنوری، 2021

Characteristics Of Names Starting With The Letter T

Characteristics Of Name T

ٹی سے شروع ہونے واےناموں کا مزاج کیسا ہوتا ہے؟


ٹی سے شروع ہونے والے ناموں کا مزاج

جن افراد کا نام T سے شروع ہوتا ہے، ان میں مندرجہ ذیل خصوصیات پائی جاتی ہیں:


  1. ان کے حساسات آسانی سے مجروح ہوجاتے ہیں۔ لیکن وہ بہت جلد درگزر کردیتے ہیں۔

  2. یہ ہمیشہ اعصابی تناؤ کا شکار رہتے ہیں۔ اس کے باوجود ان کی حرکات دھیمی اور پر سکون ہوتی ہے۔

  3. وہ ایک اچھے ٹیچر یا ثالث ہوتے ہیں۔

  4. ایک منفی ٹی (T) میں اعتماد کی کمی ہوسکتی ہے۔ وہ انتہائی آزردہ اور شکستہ ہوسکتا ہے۔

  5. انہیں چونکہ حقیقت کی تلاش اور سچائی کی جستجو ہوتی ہے، اس لیے ان میں دوسروں پر اعتراض کرنے اور ان کی عیب جوئی کا رجحان کافی حد تک موجود ہوتا ہے۔اس لیے ان کی تمام تر نیک نیتی کے باوجود ان کے اعتراضات اور تنقید کا ہدف بننے والے لوگ ان سے ناراض ہوجاتے ہیں۔

  6. وہ کبھی مطمئن ہوکر نہیں بیٹھتے۔وہ ایک کام ختم کرکے کسی اور کام میں ہاتھ ڈال دیتے ہیں یا کام کا ایک مرحلہ ختم کرتے ہی اگلے مرحلے کا آغاز کردیتے ہیں۔

  7. اگر چہ بعض اوقات اس طرح انہیں نقصان بھی ہوتا ہے مگر وہ اپنی مخصوص فطرت کی وجہ سے اپنے سفر کو اسی طرح جاری رکھتے ہیں۔

  8. وہ اگرچہ ناکام انسان نہیں کہلا سکتے مگر انہیں غیر مطمئن انسان ضرور کہا جاسکتا ہے۔

  9. وہ اپنے ذہن کو منفی اثرات کی طرف بھی منتقل کرلیتے ہیں جس کی وجہ سے انکی زندگی میں ایسے موڑ بھی آتے ہیں اور انہیں ایسے حالات سے دوچار ہونا پڑتا ہے کہ وہ دلبر داشتہ ہوجاتے ہیں۔ تاہم اکثر و بیشتر وہ محنت اور جدوجہد سے اس منفی صورت حال پر قابو پالیتے ہیں۔

  10. وہ متوازن اور معقول زندگی گزارنا پسند کرتے ہیں۔

  11. وہ اچھے خیالات کے مالک ہوتے ہیں، دوسروں کے لیے ہمدردانہ جذبات رکھتے ہیں اور ان کے دل دوستی اور رفاقت کے جذبات سے معمور ہوتے ہیں۔

  12. وہ ضمیر کی آواز پر توجہ دیتے ہیں۔ وہ نہ صرف اپنے ضمیر کی آواز پر کان دھرتے ہیں بلکہ اس پر عمل بھی کرتے ہیں۔

  13. وہ صلح جو، بردبار اور متحمل مزاج ہوتے ہیں۔

  14. وہ اپنی رائے کو اثر انگیز اور متاثر کن انداز میں پیش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور دوسروں کی معقول رائے کو فوراًْبغیر کسی ہچکچاہٹ کے قبول کرلیتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مشہور اشاعتیں

???????