اپڈیٹس

منگل، 12 جنوری، 2021

Characteristics Of Names Starting With The Letter Q

 Characteristics Of Names Q

کیو سے شروع ہونے واےناموں کا مزاج کیسا ہوتا ہے؟

Characteristics Of Names Starting With The Letter Q

کیو سے شروع ہونے والے ناموں کا مزاج

جن افراد کا نام Q سے شروع ہوتا ہے، ان میں مندرجہ ذیل خصوصیات پائی جاتی ہیں:

  • یہ افراد صاحب وجدان ہوتے ہیں۔

  • وہ روپے پیسے کے معاملے میں بڑے محتاط ہوتے ہیں۔

  • وہ اکثر پس پروہ اور مخفی چیزوں میں دلچسپی لینے والے ہوتے ہیں۔

  • یہ لوگ خیالات میں غیر مستقل اور کمزور قوتِ فیصلہ کے مالک ہوتے ہیں۔

  • ایک منفی کیو( Q) تفصیلات کو نظر انداز کرسکتا ہے۔

  • سوچ بچار اور دیگر صلاحیتوں کی بدولت وہ اپنے کاموں کو زیادہ آسانی، زیادہ تیزی اور زیادہ موثر طریقوں سے نمٹانے کے ڈھنگ سیکھ لیتے ہیں۔

  • وہ عام کاموں کو بھی نئے انداز میں انجام دینے کے نئے نئے طریقے اور نئے نئے اسلوب اختیار کرلیتے ہیں اور اس طرح بعض اوقات اپنی موجدانہ صلاحیتوں کا بھی اظہار کرتے ہیں۔

  • انکا مزاج اعلیٰ تعلیم کے لیے بہت موزوں ہوتاہے۔

  • وہ ترقی کے مواقع سے کافی فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

  • وہ تقریباً ہر قسم کے ادبی اور دفتری کام کرسکتے ہیں۔

  • ان کی قوت استدلال ان کے عمدہ ذہن اور غور و فکر کی بدولت خاصی اچھی ہوجاتی ہے۔

  • ان کی تحریر و تقریر میں قلم اور زبان کی روانی دوسروں کے لیے رشک اور حیرت کا باعث بنتی ہے۔

  • وہ غیر ملکی زبانیں اورسائنسی علوم جلد سیکھ لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

  • وہ ہر فن مولا ہوتے ہیں اور مختلف کاموں میں بہت جلد مہارت حاصل کرلیتے ہیں۔

  • ان میں خیالات کو ایک جگہ رکھنے اور استقامت کا جذبہ قدرے کمزور ہوتا ہے۔

  • انکے عزائم اور جذبات متزلزل اور متغیر رہتے ہیں یہاں تک کہ اگر وہ کسی سے شدید محبت بھی کریں گے تو اس شدید محبت میں بھی استقلال نہ ہوگا۔

  • انہیں بعض اوقات خود اپنے آپ پر یقین اور اعتماد نہیں رہتا اور اسی بے یقینی کی کیفیت میں انکی طرف سے متضاد نوعیت کے خیالات کا اظہار ہوتا ہے۔

  • وہ بعض اوقات معمولی معمولی باتوں پر بھی سخت پریشان ہوجاتے ہیں اور ایسے میں کوئی شخص انکی کسی بات پر ذرا سی برہمی کا اظہار بھی کردے تو وہ یوں بھڑک اٹھتے ہیں جیسے وہ شخص انکی زبردست توہین و تذلیل کا ارتکاب کر بیٹھا ہے۔

  • وہ رحم دل، شفیق اور ہمدردی رکھنے والے تو ہوتے ہیں مگر انکی رحمدلی، شفقت اور ہمدردی انکے دوسرے کاموں کی طرح وقتی جذبے کا نتیجہ ہوتی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مشہور اشاعتیں

???????