اپڈیٹس

منگل، 12 جنوری، 2021

Characteristics Of Names Starting With The Letter P

 Characteristics Of Names P

پی سے شروع ہونے واےناموں کا مزاج کیسا ہوتا ہے؟

Characteristics Of Names Starting With The Letter P

پی سے شروع ہونے والے ناموں کا مزاج

جن افراد کا نام P سے شروع ہوتا ہے، ان میں مندرجہ ذیل خصوصیات پائی جاتی ہیں:

  • یہ لوگ اپنے اوپر انحصار کرنے کے قائل ہوتے ہیں۔

  • وہ نکتہ چینی کرتے ہیں۔ اور نا معلوم چیزوں کے بارے میں متجسس رہتے ہیں۔

  • منفی پی (P)پر اسرار ہوتا ہے۔

  • وہ جلدی میں یا اندھا دھند کوئی قدم نہیں اٹھاتے اور نہ جلد بازی میں کوئی فیصلہ کرتے ہیں۔ بلکہ ہر معاملے میں احتیاط اور چھان پھٹک سے کام لیتے ہیں جو ان کی فطری خصوصیات ہیں۔

  • ان کا حلقہ احباب اگرچہ وسیع نہیں ہوتا مگر ان کے دل میں ہمدردی اور دوست نوازی کے جذبات بہت نمایاں ہوتے ہیں۔

  • وہ دوستوں کی خاطر بڑی سے بڑی قربانی دینے کے لیے تیار رہتے ہیں اور انکے لیے ہر طرح کا ایثار کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔

  • وہ اپنے آپ کو زندگی کے ہر سانچے میں بڑی آسانی سے ڈھال لیتے ہیں اور اس طرح اپنے رفیق حیات کے ساتھ بڑی آسانی سے نباہ کرسکتے ہیں۔

  • انہیں اپنے آپ پر قابو رکھنے میں بڑا کمال حاصل ہوتا ہے اور وہ اپنے حقیقی جذبات و احساسات کا اظہار کبھی کھل کر نہیں کرتے۔ اس لیے ان کے جذبات محبت کو سمجھنا بڑا مشکل ہوتا ہے۔

  • وہ بڑے حاضر دماغ ہوتے ہیں اور اپنی اعلیٰ ذہنی صلاحیتوں کی وجہ سے مختلف علوم دوسروں کی نسبت بہت جلد سیکھ لیتے ہیں۔

  • ان کا انداز فکر منطقی اور استدلال کی صلاحیت بڑی عمدہ ہوتی ہے۔ چنانچہ وہ سائنسی اور ادبی شعبوں میں تعلیم اور ریسرچ کے کام سے جلد رغبت پیدا کرلیتے ہیں اور ان کاموں کی باریکیوں اور تفصیلات سے بڑی عمدگی کے ساتھ عہدہ براء ہوسکتے ہیں۔

  • وہ ہر ایسے پیشے کو اپنا سکتے ہیں جس میں ایکٹیویٹی کے علاوہ ذہانت بھی ضروری ہو۔

  • وہ حالات اور افراد کےساتھ بہت جلد موافقت اور مطابقت پیدا کرلیتےہیں۔

  • انہیں اگر کسی اچھےگائیڈ کی قیادت میسر آجائے تو ان کے لیے انتہائی خوش بختی کا ذریعہ بنتی ہے۔

  • وہ خود تو اچھے قائد نہیں بن سکتے مگر کسی اچھے قائد کی رہنمائی کے تحت ان کی صلاحیتیں بہترین طریقوں سے بروئے کار آکر انہیں کامیابی و کامرانی سے ہمکنار کرسکتی ہیں۔

  • ان میں بڑی زبردست تنقیدی صلاحیت ہوتی ہےاور دوسروں کی خامیوں، غلطیوں اور کمزور پہلوؤں پر انکی نظر جلد پڑتی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مشہور اشاعتیں

???????