اپڈیٹس

منگل، 12 جنوری، 2021

Characteristics Of Names Starting With The Letter H

ایچ سے شروع ہونے واےناموں کا مزاج کیسا ہوتا ہے؟

Characteristics Of Names Starting With The Letter H

ایچ سے شروع ہونے والے ناموں کا مزاج

  • جن افراد کا نام H سے شروع ہوتا ہے، ان میں مندرجہ ذیل خصوصیات پائی جاتی ہیں:

  • یہ لوگ دولت کو اکٹھا کرتے ہیں اور اس میں وسعت پیدا کرتے ہیں۔ یہ طاقت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

  • یہ لوگ قابل، پختہ ارادے والے اور زندگی میں لپک کر آگے بڑھنے والے ہوتے ہیں۔

  • ان میں بہترین کاروباری صلاحیت پائی جاتی ہے۔

  • وہ نئے خیالات، مشورے اور نظریات قبول کرلیتے ہیں۔

  • ایک منفی ایچ (H) مطلق العنان ڈکٹیٹر اور شیخی خور بن سکتا ہے۔

  • وہ دولت کمانے کے لیے نئے نئے منصوبے سوچتے ہیں مگر انکی قسمت کم ہی مدد کرتی ہے۔

  • وہ ہر کام بڑی محنت اور جانفشانی سے کرتے ہیں۔

  • انہیں زندگی میں اچانک تبدیلیوں سے اکثر واسطہ پڑتا ہے جن کے نتیجے میں ان کے حالات کبھی بہتر اور کبھی بدتر ہوجاتے ہیں۔

  • وہ ایک مرتبہ دولت مند ہوجائیں تو پھر ان کی دولت گھٹنے کی بجائے بڑھتی ہی جاتی ہے۔

  • وہ زندگی میں بڑی کامیابیاں حاصل کرتے ہیں، بڑے بڑے مراتب و مناصب تک پہنچتے ہیں اور شہرت بھی ان کے قدم چومتی ہے۔

  • وہ اپنے مخصوص انداز میں اپنی فیلڈمیں مفید اور عملی انسان کی حیثیت سے اعلیٰ شہرت کے مالک بن جاتے ہیں۔

  • وہ اشیاء اور لوگوں کی قدروقیمت کا تعین ان کی عملی افادیت کے مطابق کرتے ہیں۔

  • وہ عوام کے معاملات اور معاشرے کی فلاح و بہبود سے بڑی دلچسپی رکھتے ہیں۔

  • وہ اپنے ذہن میں دوسروں کی بھلائی کے بڑے بڑے منصوبے بناتے اور ان منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی تدبیریں سوچنے میں مصروف رہتے ہیں۔

  • ان کا واسطہ جب مخالفت اور تنقید سے پڑتا ہے تو بڑی جلدی بددل ہوجاتے ہیں اور بسا اوقات انسان دوستی کے جذبات سے ہاتھ ا ٹھا کر نفرت کے جذبے سے مغلوب ہوجاتے ہیں۔ تاہم قدرت نے اس کے ساتھ ساتھ انہیں صبر اور استقامت کی خوبیاں بھی دی ہوتی ہیں۔

  • انہیں اگرچہ گھر اور خاندان سے بڑی محبت ہوتی ہے مگر پرسکون گھریلو زندگی انہیں شاذونادر ہی نصیب ہوتی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مشہور اشاعتیں

???????