اپڈیٹس

منگل، 12 جنوری، 2021

Characteristics Of Names Starting With The Letter C

 سی سے شروع ہونے واےناموں کا مزاج کیسا ہوتا ہے؟


Characteristics Of Names Starting With The Letter C

سی سے شروع ہونے والے ناموں کا مزاج

  • یہ سبقت لے جانے والے، تخلیقی صلاحیتوں کے مالک، ولولہ انگیز اور پر تخیل ہوتے ہیں۔

  • ان کو خوبصورت ماحول پسند ہوتا ہے۔

  • وہ اپنے آپ کو فطرت کے ہر سانچے میں ڈھال لینے کی اہلیت، قوت اور صلاحیت رکھتے ہیں۔ اسی لیے وہ خطروں میں گھرنے سے بچے رہتے ہیں اور اپنی قوت و ہمت سے کام لے کر ہر کام کو آسان بنالیتے ہیں اور یوں لگتا ہے کہ وہ ہر کام کرسکتے ہیں اور اس کے لیے موزوں ترین ہیں۔

  • ان کی زندگی کا نصب العین معیاری، تصورات بلند اور خواب بہت اونچے ہوتے ہیں۔ مگر اپنی تمام اہلیتوں اور صلاحیتوں کے باوجودانہیں اپنی خواہشوں، آرزوؤں، چاہتوں، ارمانوں اور تمناؤں کے خاکوں میں عملی رنگ بھرنے کے مواقع کم ملتے ہیں ۔

  • وہ نہایت کم سخن اور کم گو ہوتے ہیں اور صرف ان سے اپنے دل کی بات کہتے ہیں جو انہیں ان کی روح کی گہرائیوں تک جانتے ہیں۔

  • وہ متضاد خصوصیات کے مالک ہوتے ہیں۔ اپنی ذاتی خواہشات کے باعث وہ خود غرض بھی ہوسکتے ہیں، دوسری طرف ان میں قربانی اور ایثار کا جذبہ بھی ہوتاہے اور وہ دوسروں کی تکلیف کو فوراً دور کرنے کی کوشش کرتےہیں، اور اس کے لیے بڑے سے بڑا ایثاربھی کرسکتے ہیں۔

  • وہ لاشعوری طور پر آناً فاناً کسی کی محبت میں گرفتار ہوسکتے ہیں اور آناً فاناً کسی کی محبت کے سحر سے آزاد بھی ہوسکتے ہیں۔ یہ تبدیلی یکطرفہ بھی ہوسکتی ہے اور کبھی کبھی ایسی نا قابل فہم بھی ہوسکتی ہے کہ ہزار غور کرنے پر بھی اس کا جواز نہیں مل سکتا۔

  • وہ اپنے جیسی خصوصیات اور اہلیت دوسرے لوگوں میں دیکھنے کے آرزو مند ہوتے ہیں اور اس کے لئے بہت سے جتن بھی کرتے ہیں اور جب کسی میں یہ خاصیتیں نہ ہوں تو اس سے لاتعلق ہوجاتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مشہور اشاعتیں

???????