اپڈیٹس

منگل، 12 جنوری، 2021

Characteristics Of Names Starting With The Letter A

 اے سے شروع ہونے واےناموں کا مزاج کیسا ہوتا ہے؟

Characteristics Of Names Starting With The Letter A


اے سے شروع ہونے والے ناموں کا مزاج


    • یہ تخلیقی و خودمختار حرف ہے۔

        • یہ اسی وقت کسی کا مشورہ مانتا ہے جب اس کا دل و دماغ اس کے لئے آمادہ ہو ، ورنہ وہی کرتا ہے جس پر یقین رکھتا ہو۔

            • منفی مزاج والا اے (A) دوسروں پر حکم چلاتا ہے۔

                • ضدی اور نکتہ چین ہوتا ہے-

                    • اس کے دل میں جگہ بنانے سے پہلے اس کے ذہن تک رسائی پائیں۔

                        • گول مول باتیں اسے پسند نہیں ہیں۔ اس سے براہ راست بات کیجئے۔

                            •  اگر آپ اے (A) تک پہنچنا چاہتے ہیں تو پھر اپنے نقطہ نظر کو براہ راست پیش کریں۔

                                • اسے ہیراپھیری سے نفرت ہے۔

                                    • وہ دوسروں کو غم اور المیے سے نہ گھبرانے اور غم کے لمحات کو بردباری اور تحمل سے گزارنے کی تلقین کرتا ہے مگر خود ایسے مواقع پر بے چینی محسوس کرتا ہے۔

                                        • اس کے مزاج میں تیزی ہوتی ہے اور اس کے فیصلے تلون انگیز کیفیت رکھتے ہیں۔

                                            • وہ زندگی میں آزادانہ اور خودمختارانہ رویہ اپنانے کی کوشش کرتا ہے۔ جو بڑھ کر ضد، سرکشی اور باغیانہ انداز میں ڈھل جاتے ہیں۔

                                                • وہ کسی بھی مرحلے پر اپنی شکست قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتا

                                                    • وہ ہمیشہ اپنے دل و دماغ میں امیدوں کے چراغ روشن رکھتے ہیں اور اپنے مقاصد کے حصول کے لئے مشکلات کی پرواہ نہیں کرتے۔

                                                        • وہ ہمیشہ متحرک رہنا پسند کرتے ہیں اور بیکار بیٹھنا ان کے لیے عذاب سے کم نہیں ہوتا۔ بیکاری انہیں رنجیدہ، افسردہ اور پریشان کردیتی ہے چنانچہ وہ اپنے آپ کو کسی نہ کسی طرح مصروف رکھنا پسند کرتے ہیں اور اس کے لیے دماغی مشاغل کو زیادہ بہتر خیال کرتے ہیں۔

                                                            • ان خواتین کی شخصیت میں ایک عجیب قسم کی جاذبیت اور کشش ہوتی ہے جو انہیں دوسری عورتوں میں ممتاز اور نمایاں کرتی ہے۔

                                                              • یہ خواتین اپنے اندر مغلوب نہ ہونے والی توانائی رکھتی ہیں اور اپنی اس اہلیت کی بدولت ہر صورتحال کا جرأت، ہمت اورحوصلے سے مقابلہ کرتی ہیں۔ اس لیے دوسرے ان سے رہنمائی اور مدد کے لیے رجوع کرتے ہیں اور وہ ان کی ہر طرح مدد کرنے اور ان کی رہنمائی کا فریضہ انجام دینے کے لیے فوراً آمادہ ہوجاتی ہیں۔

                                                              کوئی تبصرے نہیں:

                                                              ایک تبصرہ شائع کریں

                                                              مشہور اشاعتیں

                                                              ???????