اپڈیٹس

بدھ، 13 جنوری، 2021

Characteristics Of Names Starting With The Letter Z

Characteristics Of Name Z

زیڈ سے شروع ہونے واےناموں کا مزاج کیسا ہوتا ہے؟

Characteristics Of Names Starting With The Letter Z

زیڈ سے شروع ہونے والے ناموں کا مزاج

جن افراد کا نام Z سے شروع ہوتا ہے، ان میں مندرجہ ذیل خصوصیات پائی جاتی ہیں:

  1. ایسے لوگ اپنے گھراور فیملی سے محبت کرنے والے اور صاحبِ وجدان ہوتے ہیں۔

  2. وہ باطنی اور پر اسرار علوم یعنی جادو، سحر و دست شناسی، علم نجوم، ٹیلی پیتھی، شمع بینی، اور علم حاضرات وغیرہ سے دلچسپی رکھتے ہیں۔

  3. وہ اپنے کاموں کو خوش اسلوبی سے انجام دینا جانتے ہیں۔

  4. ایک منفی زیڈ (Z) عیار، مکار، فریبی اور جعل ساز ہوسکتا ہے۔اوراس کا ذہن تخریبی منصوبوں اور ہنگامہ خیز سازشوں کی آماجگاہ ہوسکتا ہے۔

  5. انہیں اپنے آپ کو نمایاں کرنے کی بڑی شدید خواہش ہوتی ہے۔ وہ اس کے لیے مسلسل جدوجہد بھی کرسکتے ہیں اور اس کے لیے بڑی سے بڑی قربانی بھی دے سکتے ہیں۔

  6. وہ خطروں سے کھیلنا پسند نہیں کرتے۔ مگر اس کے باوجود اپنی مخصوص طبیعت کے باعث انہیں خطرات سے دوچار ہونا ہی پڑتا ہے۔ جن سے وہ اپنی مضبوط قوت ارادی کے باعث عہدہ براء ہونےمیں اکثر کامیاب رہتے ہیں۔

  7. وہ اپنے آپ کومکمل طور پر مقدر اور حالات کے رحم و کرم کے حوالے نہیں کرتے بلکہ ہر کام غور و فکر کرکے اور پوری منصوبہ بندی سے کرتےہیں۔

  8. ان کے دوست چند ایک ہی ہوتے ہیں اور ان میں سے بھی ہر ایک کے ساتھ ان کی بے تکلفی نہیں ہوتی۔ وہ اپنے معیار پر اترنے والے مرد یا عورت ہی سے بے تکلفی اختیار کرتے ہیں اور پھر کوشش کرتے ہیں کہ یہ دوستانہ روابط ہمیشہ قائم رہیں۔

  9. وہ اپنے اندر ایک طرح کی روحانی قوتیں رکھتے ہیں اور ان میں دوسروں کی نیتوں اور ذہنیتوں کو سمجھنے کی پوری صلاحیت ہوتی ہے اور وہ اپنے فیصلے اسی کے مطابق کرتے ہیں۔

  10. ایسی خواتین غیر معمولی بصیرت کی حامل ہوتی ہیں اور اس بصیرت سے اپنے دشمنوں اور مخالفوں کو زیر کرنے کے لئے پورا پورا کام لیتی ہیں۔

  11. یہ خواتین جذبہ وفا رکھتی ہیں۔مگر ان میں حاکمانہ جذبات ہوتے ہیں اور وہ دوسروں کے اشاروں پر چلنے کی بجائے دوسروں کو اپنے اشاروں پر چلانے کی آرزو مند ہوتی ہیں۔

  12. یہ خواتین اپنی حاکمانہ فطرت کے ہاتھوں مجبور ہوکر اپنے رفیق زندگی کو دبا کر رکھنے کی کوشش کرتی ہیں اور اس کوشش میں کامیاب ہونے کی صورت میں مثالی اور خوشگوار زندگی گزارسکتی ہیں مگر اس کوشش میں ناکامی ان کی زندگی کو تلخیوں سے بھر سکتی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مشہور اشاعتیں

???????