اپڈیٹس

منگل، 12 جنوری، 2021

Characteristics Of Names Starting With The Letter U

 Characteristics Of Name U

یو سے شروع ہونے واےناموں کا مزاج کیسا ہوتا ہے؟

Characteristics Of Names Starting With The Letter U

یو سے شروع ہونے والے ناموں کا مزاج

جن افراد کا نام U سے شروع ہوتا ہے، ان میں مندرجہ ذیل خصوصیات پائی جاتی ہیں:

  1. یہ لوگ ولولہ انگیز ،جذباتی اور صاحبِ وجدان ہوتے ہیں۔

  2. وہ بچوں کی صحبت میں خوش رہتے ہیں۔

  3. منفی یو (U) خود غرض، موڈی اور جھوٹا ہوسکتا ہے۔

  4. ان کی شخصیت کی تعریف کر کے اور دل لگی کے ذریعے ان کے دل تک پہنچا جاسکتا ہے۔

  5. وہ دوسروں کی موجودگی میں اپنی ذات یا اپنے کاموں پر تنقید کسی حال میں پسند نہیں کرتے البتہ سلیقے سے اور تعمیری انداز میں کئے گئے اعتراضات اور تنقید کو وہ بخوشی قبول کرلیتے ہیں اور ان کی روشنی میں اپنی اصلاح کرلیتے ہیں۔

  6. وہ اگرچہ خود وقت کے پابند نہیں ہوتے مگر دوسروں کی طرف سے وقت کی پابندی کو پسند کرتے ہیں اور اپنےرفیق حیات یا کسی دیگر فرد کی طرف سے وقت کی پابندی نہ کرنا انہیں سخت ناگوار گزرتا ہے۔

  7. وہ لوگوں کے مسائل اور منصوبوں میں اس لیے زیادہ دلچسپی لیتے ہیں اور اس غرض سے ان کے کام آتے ہیں کہ لوگ انہیں یاد رکھیں، ان کی تعریفیں کریں اور ان کی شخصیت سے متاثر ہوکر ان کے گن گائیں۔

  8. وہ فیاضی، دریا دلی اور اخلاص کے اوصاف کے ساتھ ساتھ جارحانہ انداز بھی رکھتے ہیں۔ اور کسی کے اس وقت تک ہی ہمدرد، غم گسار اور وفادار رہتے ہیں جب تک ان صفات کے حوالے سے ان کی پذیرائی کی جائے۔ پذیرائی نہ ملنے پر یا کم پذیرائی ہونے پر وہ اس بے فائدہ ہمدردی اور غم گساری سے فوراً کنارہ کش ہوجاتے ہیں۔

  9. وہ اپنے غصے اور ناراضگی کا فوراً اظہار کردیتے ہیں اور اس طرح ان کے منفی جذبات کا جوش و خروش سرد پڑجاتا ہے اور وہ اپنے دل کی بھڑاس نکال کر مطمئن اور پرسکون ہوجاتے ہیں۔

  10. ایسی خواتین رومانی معاملات میں بھی اپنی فوقیت اور بالادستی قائم رکھنا پسند کرتی ہیں۔ چنانچہ انہیں ایسا رفیق حیات پسند ہوتا ہے جس سے وہ اپنی باتیں منوا سکیں۔

  11. ازدواجی تعلقات میں بے حد پر جوش ہونے کے باوجود وہ ان تعلقات کو اپنی مرضی کے مطابق رکھنا پسند کرتی ہیں۔

  12. یہ خواتین باہمی رشتوں کو اس وقت تک دلچسپ اور دلکش خیال کرتی ہیں جب تک ان رشتوں سے انہیں احترام ملتا ہے۔ چنانچہ وہ اس وقت تک پورے جوش و خروش سے ساتھ دیتی ہیں جب تک انہیں عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے معقول آزادی دی جائے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مشہور اشاعتیں

???????