اپڈیٹس

منگل، 12 جنوری، 2021

Characteristics Of Names Starting With The Letter O

او سے شروع ہونے واےناموں کا مزاج کیسا ہوتا ہے؟

Characteristics Of Names Starting With The Letter O

او سے شروع ہونے والے ناموں کا مزاج


جن افراد کا نام O سے شروع ہوتا ہے، ان میں مندرجہ ذیل خصوصیات پائی جاتی ہیں:


  • ایسے لوگ ضدی اور خودسر ہوتے ہیں۔ لیکن اپنے آپے میں رہنے والے اور ذمہ دار فرد ہوتے ہیں۔

  • یہ اپنے قریبی محبت کرنے والوں کے لیے متفکر رہتے ہیں اور ان کے نزدیک اولیت انہی کو حاصل ہے۔

  • وہ اپنے رفیق حیات کا ہر طرح سے خیال رکھتے ہیں اور اسے کسی شکایت کا موقع نہ دے کر ہر طرح اطمینان، سکون اور راحت پہنچاتے ہیں۔

  • وہ اگرچہ کسی حدتک فضول خرچ بھی ہوتے ہیں مگر یہ فضول خرچی گھر کے اخراجات میں نہیں بلکہ مہمانوں کی خاطر تواضع، محفلوں اور مختلف مشاغل کے حوالے سے ہوتی ہے۔

  • یہ خواتین وقت پڑنے پر اپنے رفیق حیات کےلیے بہترین مشیر ثابت ہوسکتی ہیں اور اپنی خداداد ذہانت سے کام لے کراسے بہترین اور کارآمد ترین مشورہ دیتی ہیں ،جس پر عمل کر کے ان کا رفیق حیات اپنی الجھنوں سے نکل جاتا ہے اور ان کی اور زیادہ قدر کرنے لگتا ہے۔

  • یہ خواتین اپنے لیے تعلیم یافتہ، مہذب، شائستہ اور با اخلاق رفیق حیات پسند کرتی ہیں۔ ان کا رفیق حیات جب تک ان کے ساتھ احترام کا رویہ رکھتا ہے، تب تک وہ بھی اس سے ہر طرح تعاون کرتی ہیں اور ہر طرح اسکا خیال رکھتی ہیں۔ لیکن اگر وہ انہیں دباؤ میں رکھنے کی کوشش کرے تو وہ خود سر، ضدی اور سرکش بن کر اس سے الجھ جاتی ہیں۔

  • یہ خواتین گھر کی چار دیواری کی محدود دنیا کی اسیر ہوکر رہنا پسند نہیں کرتیں۔ ایک اچھی خاتون خانہ ہونے کے ساتھ ساتھ وہ اچھی میزبانی اور پرسکون تفریح سے لطف و سرور محسوس کرتی ہیں۔ اس حوالے سے انہیں زیادہ سے زیادہ توجہ اور محبت حاصل کرنے کی شدید خواہش رہتی ہے اور وہ کبھی یہ برداشت نہیں کرتیں کہ انہیں کسی بھی حوالے سے پابند بناکر رکھا جائے۔

  • منفی او (O) کسی کی نہیں سنتا۔ وہ مطلق العنان ڈکٹیٹر ہوتا ہے من مانی کرنے والا ہوتا ہے۔

  • منفی او (O) دوسروں کے کاموں میں بلاوجہ مداخلت کرنے لگتا ہے۔ یہ دوسروں پر زبردستی اپنی رائے ٹھونس سکتا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مشہور اشاعتیں

???????