اپڈیٹس

منگل، 12 جنوری، 2021

Characteristics Of Names Starting With The Letter M

ایم سے شروع ہونے واےناموں کا مزاج کیسا ہوتا ہے؟

Characteristics Of Names Starting With The Letter M

ایم سے شروع ہونے والے ناموں کا مزاج


جن افراد کا نام M سے شروع ہوتا ہے، ان میں مندرجہ ذیل خصوصیات پائی جاتی ہیں:


  • یہ لوگ مضبوط قوت ارادی کے مالک ہوتے ہیں۔

  • ان کو محبت کی آرزو ہوتی ہے۔

  • وہ اپنے حقیقی جذبات کو اکثر چھپالیتے ہیں۔

  • ایک منفی ایم (M) سخت ہوسکتا ہے۔ وہ اپنے آپ پر پابندیاں عائد کرلیتا ہے۔

  • وہ دولت کے معاملےمیں اکثر خوش نصیب ہوتے ہیں کیونکہ اکثر و بیشتر انہیں غیر متوقع طور پر دولت حاصل ہوجاتی ہے۔

  • وہ دولت سے زیادہ خلوص اور سچی محبت کے آرزو مند ہوتے ہیں مگر یہ دونوں چیزیں انہیں کم ہی حاصل ہوتی ہیں۔

  • وہ کاروبار اور ملازمت کے سلسلے میں خاصے کامیاب رہتےہیں۔

  • ان کے لیے کارخانوں، فیکٹریوں اور ایسے ہی دیگر اداروں سے متعلق کاروبار موزوں ثابت ہوتا ہے۔

  • وہ کاروباری مقابلے اور مسابقت سے نہیں گھبراتے اور کاروبار میں دوسروں پر سبقت لے جانا اور اپنے ہم پیشہ حریفوں سے آگے بڑھ جانا ان کے لئے زیادہ مشکل ثابت نہیں ہوتا۔

  • وہ ہنس مکھ، رجائیت پسند اور بہت جلد دوسروں سے گھل مل جانے والے مجلس پسند اور محفل آرا قسم کے لوگ ہوتے ہیں۔

  • ان میں فخر کے احساس کے ساتھ ساتھ اپنے آپ کو دوسروں سے ممتاز سمجھنے کا جذبہ پایا جاتا ہے۔

  • وہ اپنے آپ کو دوسروں سے برتر ثابت کرنے اور اپنی برتر صلاحیتوں کو دوسروں سے منوانے کے لیے غیر معمولی اور ڈرامائی طریقہ کار بھی اختیار کرلیتے ہیں۔

  • ان کی دوستی اور محبت کے معاملے میں دوسروں سے وابستگی، احساس تفاخر کی بجائے بڑے پرخلوص جذبات کی مظہر ہوتی ہے۔

  • وہ ایسے وفادار اور وفاشعار دوست ثابت ہوتے ہیں جن کے جذبہ وفا اور پیمان دوستی کو زندگی کی مشکلات یا بدلتے ہوئے حالات کی مصلحتیں بھی متزلزل نہیں کرسکتیں۔

  • وہ پختہ گھریلو زندگی کے قائل ہوتے ہیں اور انہیں اپنے گھرانے اور بچوں کو بہلانے میں لطف محسوس ہوتا ہے۔

  • وہ بالعموم بچوں کو خود کھلاتے اور خود سکھاتے اور پڑھاتے ہیں، ان کے سوالات کو غور سے سنتے ہیں اور تحمل سے ان کے جواب دیتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مشہور اشاعتیں

???????