اپڈیٹس

منگل، 12 جنوری، 2021

Characteristics Of Names Starting With The Letter D

ڈی سے شروع ہونے واےناموں کا مزاج کیسا ہوتا ہے؟

Characteristics Of Names Starting With The Letter D

سی سے شروع ہونے والے ناموں کا مزاج


  • یہ لوگ باعمل، قابل، حقیقت پسند، قدامت پسند اور قابل بھروسہ ہوتے ہیں۔

  • یہ مضبوط قوت ارادی کے مالک ہوتے ہیں۔

  • ان کو اپنے جذبات پر قابو ہوتا ہے۔

  • ان افراد کو فطرت، باغات اور سبزےسے عشق ہوتا ہے۔

  • ایک منفی ڈی (D)ضدی، ہٹ دھرم، تقاضے کرنے والا اور تنگ نظر ہوسکتا ہے۔

  • ان کی کوشش یہی ہوتی ہے کہ ان کا کام شاندار نظرآئے مگر اس کے باوجود اگر ان کی کارکردگی معمولی ہو، تب بھی وہ خوش رہتے ہیں اور انہیں کسی قسم کی پریشانی محسوس نہیں ہوتی۔

  • وہ ایسے کاموں کو بہت ہی خوبصورت اور قابل تعریف انداز میں انجام دیتے ہیں جن کا مکمل منصوبہ بنا کر پہلے سے انہیں دے دیا جائے۔ اگر کسی کام کی منصوبہ بندی بھی انہیں خود ہی کرنی پڑے تب ان کی کارکردگی ایسی عمدہ نہیں ہوپاتی اور بسا اوقات کامیابی اور فائدے کی بجائے ناکامی اور نقصان کا موجب بنتی ہے۔

  • وہ کام میں مصروف ہوں یا نہ ہوں ،لیکن دوسروں کو بہر حال اپنے بے حد مصروف ہونے کا تاثر دینے کی کوشش کرتے ہیں اور اکثر و بیشتر یہ تاثر دینے میں کامیاب رہتے ہیں۔

  • وہ پسندیدہ اور دلکش شخصیت کے مالک ہوتے ہیں اور ان کی شخصیت کی دلکشی انہیں بھروسے اور اعتبار کے قابل بنائے رکھتی ہے اور اسی دلکشی کی وجہ سے لوگ ان کے کام بھی آتے ہیں اور انہیں سہارا بھی دیتے ہیں۔

  • وہ اگر منفی رحجانات کے زیر اثر آجائیں تو اپنی چرب زبانی سے کام لے کر دوسروں کے سامنے ایسے لمبے چوڑے منصوبے بناکر پیش کرتے ہیں اور انہیں اس انداز میں سمجھاتے ہیں کہ وہ چنددنوں میں کروڑ پتی نہیں تولکھ پتی ضرور ہوجائیں گے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مشہور اشاعتیں

???????