اپڈیٹس

منگل، 12 جنوری، 2021

Characteristics Of Names Starting With The Letter B

بی سے شروع ہونے واےناموں کا مزاج کیسا ہوتا ہے؟

Characteristics Of Names Starting With The Letter B

بی سے شروع ہونے والے ناموں کا مزاج

  • اس حرف کے حامل افراد شرمیلے اور نرم خو ہوتے ہیں۔ یہ رہنما بننے کی بجائے تقلید کرنے والے ہیں۔

  • یہ لوگ کوئی بات قطعی انداز یا دعویٰ سے نہیں کرتے۔ انہیں محبت، دوستی ،حوصلہ افزائی اور تعریف کی ضرورت ہوتی ہے۔

  • منفی بی (B) حد درجہ سست اور دست نگر بن سکتا ہے۔

  • وہ کبھی نکتہ چینی پسند نہیں کرتے اور نہ نکتہ چینی کو برداشت کرتے ہیں۔

  • وہ بڑے حوصلہ مند ہوتے ہیں اور زندگی کے ہر دکھ، ہر پریشانی کو حوصلے اور صبر کے ساتھ برداشت کرتے ہیں۔

  • ان میں حسد اور رشک و رقابت کا مادہ بھی ہوتا ہے اور یہ اکثر ان سے ایسے کام بھی کراتا ہے جن پر انہیں بعد میں پچھتانا اور شرمسار ہونا پڑتا ہے۔

  • وہ محبت اور خلوص کے زبردست پرستار ہوتے ہیں اور کوئی ان کے ساتھ ذرا سی محبت اور خلوص بھی برتے تو وہ اس کی بڑی سے بڑی خطا معاف کردیتے ہیں۔اپنی اسی خصلت کی بدولت بعض اوقات ان سے کئی حماقتیں سر زد ہوجاتی ہیں۔

  • وہ معمولی باتوں پر طیش میں نہیں آتے لیکن اگر کوئی ان کے خلاف منفی رویہ اختیار کرے تو وہ بھی اس کے لیے نفرت کے جذبات اپنے دل میں بٹھالیتے ہیں۔

  • وہ ہمیشہ کھلے دشمن ثابت ہوتے ہیں کیونکہ سازش ، چالبازی، منافقت اور دورخے پن سے انہیں نفرت ہوتی ہے۔

  • وہ چھپ کر دشمن پر وار نہیں کرتے بلکہ عام طور پر اپنے دشمن کو خبردار کردیتے ہیں جس کی وجہ سے اکثر انہیں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

  • وہ طبعاً اچھی فطرت کے مالک ہوتے ہیں۔

  • وہ دوسروں کی رائے سے بہت جلد متاثر ہوجاتے ہیں اور دوسروں کی رائے کو اپنی رائے سمجھ بیٹھتے ہیں۔

  • ان کے جذبات و احساسات اور ان کا خلوص اکثر اوقات انہیں بھٹکا کر غلط راستوں پر ڈال دیتا ہے اور وہ دوسروں کی خیر خواہی کرتے کرتے ان کی دشمنیاں مول لے لیتے ہیں۔

  • انہیں فطری طور پرپر امن فضا، پرسکون ماحول، خاموشی اور ہم آہنگی پسند ہوتی ہے۔

  • وہ اپنے طور طریقے بہت کم بدلتے ہیں اور ان کی زندگیاں اکثر و بیشتر اپنے مقررہ معمول کے مطابق گزرتی ہیں جو سالہا سال تک تقریباً ایک سا رہتا ہے۔

  • وہ ہر چیز کی افادیت پر یقین رکھتے ہیں اور لوگوں اور اشیاء کی خوبیوں کا اندازہ ان کی عملی افادیت سے لگاتے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مشہور اشاعتیں

???????