Capricorn Star Horoscope in Urdu
جدی افراد کی خوبیاں اور خامیاں
برج جدی (Capricorn)
23دسمبر تا 19 جنوری
تعارف
جدی علم نجوم کا دسواں برج ہے۔ 23 دسمبر سے لیکر 19 جنوری کے دورانیے میں پیدا ہونے والے لوگوں کا یہ برج ہوتا ہے۔ برج جدی میں کل سترہ ستارے ہیں جن کو ملانے سے ایسی شکل واضح ہوتی ہے جیسے آسمان پر چھلانگیں مارتی ہوئی سینگوں والی بکری ہے۔
منطقہ البروج میں اس کا نمبر : 10
حاکم سیارہ: زحل
نشان یا علامت برج: بکری
عنصر یا مادہ: خاکی
خوش بختی کا عدد: 8
عددی حروف: ج، خ، گ
خوش بختی کا نگینہ: موتی، یاقوت،پنا،فیروزہ، زمرد، الماس حجرالقمر
خوش بختی کا رنگ: ارغوانی، بنفشی، سبز، جامنی، زرد، سنہرا
خوش بختی کا دن: ہفتہ
خوش نصیبی کے دیگر اعداد: 17، 26، 35، 44
خوش بختی کا پھول: کارنیش
خوش نصیبی کی دھات: سونا، پلاٹینم
ماہیت: منقلب
خوش بخت بروج: ثور، سنبلہ
غیر خوش بخت بروج: حمل، سرطان، میزان
شریک کار بروج: عقرب، قوس، دلو، حوت
غیر جانبدار بروج: جوزا، اسد
حصہ جسم: گٹنے، انسانی ڈھانچہ، ہڈیاں
کلید وجود برج: کاروبار
کلید سیارہ: تحقیق و تفتیش، تنگ نظری، خدمت، سرد مہری، محنت
بیماریاں: میدے اور دانتوں کی بیماریاں، گلے کی خرابیاں، بخار، پھیپھڑوں کی خرابیاں، سر درد، کمر درد، جوڑوں کا درد، گلے کی خرابی، تیز بخار
پیشے: کاروبار، تجارت وکالت، نرسریوں کا کام، جاسوسی اور سراغرسانی۔
موزوں مقامات: افغانستان، خراسان، پاکستان، ہندوستان
مختصر تجزیہ؛
منطقہ البروج کا دسواں برج، مضبوط قوت ارادی کا اظہار کرنے والا، جدی افراد مضبوط قوت ارادی کے مالک، جسکی خواہش ہو سے حاصل کر لینے والے، متحمل مزاج، دوسروں پر اعتماد کرنیوالا، دواقسام میں منقسم، پہاڑی بکری جیسا چاروں طرف گھومنے والا، دوسری قسم سادہ بکری جو ٹیلے سے زیادہ دور نی جانا پسند کرتی ہو۔ بامقصد زندگی گزارنے والے، خواہشات کے غلام، متوازن انداز میں زمین پر قدم جما کر چلنے والے وغیرہ۔