اپڈیٹس

اتوار، 31 جنوری، 2021

Cancer star Peoples Amazing information

All About Cancer Star Peoples

برج سرطان (Cancer star)کے متعلق حیرت انگیز معلومات

Cancer Star Peoples

تعارف

یہ علم نجوم کا چوتھا برج ہے اور برج عقرب اور حوت کی طرح اس برج کا علامتی عنصر بھی پانی ہے۔ 22 جون سے 23 جولائی کے درمیان پیدا ہونے والے حضرات اسی برج سے تعلق رکھتے ہیں۔ اس برج میں صرف سات ستارے ہیں۔ ان کو ملانے سے یونانیوں نے جو شکل بنائی ہے وہ بظاہر ایسے لگتا ہے جیسے رسی پر کوئی چادر سوکھنے کے لئے ڈالی ہوئی ہے۔ اس برج کا اردو لفظی ترجمہ ایک بڑی ہی موذی بیماری سے مطابقت رکھتا ہے۔ تاریخ کا اگر مطالعہ کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ ایک یونانی جنگجو لرنین ہائیڈرا نے کرکینوس کی بنیاد پر ہریکولس کی جان لینے کے لئے ایک بڑے کریب یعنی کیکڑے کو بھیجا تھا ،چونکہ اس برج کی کچھ خصوصیات کیکڑے سے بھی متعلق ہیں لہذا اس برج کا علامتی نشان کیکڑا ہے۔ بہت زیادہ جذباتی اور صاحب وجدان ہونے کی وجہ سے برج سرطان افراد کے بارے میں مکمل جانکاری حاصل کرنا بھی بہت مشکل ثابت ہوسکتا ہے۔

برج سرطان (Cancer star) شخصیت

مثبت پہلو
  • برج سرطان سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا دماغ شاندار خیالات سے جگمگاتا رہتا ہے۔

  • اس برج سے تعلق رکھنے والے لوگوں میں انکساری اور مروت کے جذبات بے تحاشہ پائے جاتے ہیں۔

  • سرطان لوگ دوسروں کے مسائل توجہ اور غور کے ساتھ ہی سنتے ہیں اور لوگوں کو درست مشورہ دینے کی ہی کوشش کرتے ہیں۔

  • اگر ان لوگوں کو استاد بننے کا موقع ملے تو یہ دوسرے استادوں سے بہتر استاد ثابت ہوتے ہیں۔

  • یہ لوگ بڑے ہی مہمان نواز ثابت ہوتے ہیں۔

  • برج سرطان والے لوگ اپنے دل میں کسی کے لئے بھی بغض نہیں رکھتے ہیں۔

  • یہ ہر چیز کو سنجیدگی کے ساتھ ہی لیتے ہیں۔

  • انکے اندر ایک یہ بھی خاصیت پائی جاتی ہے کہ یہ جس کام کو بھی شروع کرتے ہیں اسکو پایا تکمیل تک ہی پہنچاتے ہیں۔

  • ہر معاملے کے مثبت پن کو ہی دیکھتے ہیں۔

  • کسی کی بھی کمزوری سے فائدہ اٹھانے کی کوشش نہیں کرتے ہیں۔

  • اپنے تمام کام ایمانداری کے ساتھ ہی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

  • اپنی کسی بھی کامیابی پر غرور و تکبر میں کم ہی آتے ہیں۔

  • ہمیشہ لڑائی جھگڑے سے بچنے کی ہی کوشش کرتے ہیں۔

  • برج سرطان رکھنے والے لوگ اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ بہترین تعلقات کے ہی خواہشمند ہوتے ہیں۔

  • یہ لوگ حب الوطنی کے جذبے سے سر شار ہوتے ہیں۔

  • اپنے دوستوں اور اپنے پریمی کے ساتھ بڑے ہی وفادار ثابت ہوتے ہیں۔

منفی پہلو 

(Cancer star)

  • یہ لوگ بڑے ہی موڈی واقع ہوئے ہیں اور اپنے موڈ کے مطابق ہی آگے بڑھتے ہیں۔

  • جب اپنے پراجیکٹ پر کام کررہے ہوتے ہیں تو پھر ہر چیز کو پس پشت ڈال دیتے ہیں۔

  • اگر یہ کسی ایک چیز میں ناکام ہوجائیں تو پھر اسکو دوبارہ شروع نہیں کرتے ہیں یعنی جلد ہار مان لیتے ہیں۔

  • یہ بہت زیادہ جذباتی بھی واقع ہوئے ہیں اسی لئے اپنی اس عادت کی بنا پر نقصان اٹھاسکتے ہیں۔

  • یہ لوگ اپنا زیادہ وقت تصورات میں ہی گزار دیتے ہیں۔

  • کوئی بھی کام شروع کرنے سے پہلے اتنی بار سوچتے ہیں کہ اس کام کا وقت ہی نکل جاتا ہے۔

  • اکثر و بیشتر تنازعات میں ہی گھرے رہتے ہیں۔

  • برج سرطان Cancer star والے لوگوں کو اپنے ماضی میں بار بار جانے کا بھی شوق ہوتا ہے۔

  • اکثر و بیشتر سرطان افراد خود کو غیر محفوظ ہی تصور کرتے ہیں۔

  • ان پر ہمیشہ یہ خوف طاری رہتا ہے کہ دوسرے لوگ ان سے آگے نہ نکل جائیں۔

  • برج سرطان Cancer star والے لوگوں کے اندر بے صبری والا عنصر بھی پایا جاتاہے۔

  • اس برج Cancer star سے تعلق رکھنے والے لوگ کسی بھی جانب اپنی رقم خرچ کرنے سے گھبراتے ہیں یعنی کنجوس واقع ہوئے ہیں۔

رومانوی تعلقات اور برج سرطان Cancer star

برج سرطان سے تعلق رکھنے والے لوگ رومانوی طور پر بڑے ہی حساس واقع ہوئے ہیں۔ وہ ہمیشہ ہی اپنا وہ ساتھی تلاش کرتے ہیں جو کہ انکو سمجھ سکے۔ انکو یہ بڑی چاہت ہوتی ہے کہ انکا ساتھی صرف ان سے ہی محبت رکھے اور کسی دوسرے کے بارے میں مت سوچے۔

برج سرطان Cancer star والے لوگ بڑے ہی رومانوی ثابت ہوئے ہیں اور اپنا زیادہ وقت اپنے پریمی کے ساتھ ہی گزارنے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔ وہ اپنے گھر کے افراد اور بچوں کو بھی وقت دیتے ہیں۔ انکی زندگی میں اپنے پریمی یا پھر اپنے شریک حیات کی بڑی ہی قدر و منزلت ہوتی ہے۔

دوست احباب اور خاندان

روائتی یا پھر مادی طور پر اس کا تعلق کس چیز سے بھی ہو یہ لوگ اپنا ساتھی اپنا دوست ایک خاص شخص کو ہی بناتے ہیں۔ وہ اپنے خاندان کے فرائض کو بخوبی نبھاتے ہیں۔ ایسے لوگ اپنے خاندان کو ہر مشکل سے بچانے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ اپنے خاندان کی پرانی یادگار چیزوں کے لئے بڑے ہی جذباتی واقع ہوئے ہیں اور انکو سنبھال کر ہی رکھنا چاہتے ہیں۔

اگر بات دوستی کی کی جائے تو برج سرطان والے لوگ اپنے دوستوں کے لئے بڑے ہی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ انکا ہاتھ ہمیشہ سے ہی تیار رہتا ہے اپنے دوستوں کو کسی بھی مشکل سے بچانے کے لئے۔ دوستوں کو یہ ہمیشہ ہی اعلی مقام دیتے ہیں لیکن انکے خاندان کے افراد بھی انکے دماغ میں ہی ہوتے ہیں۔ اپنے دوستوں کے ساتھ گھومنا پھرنا پسند کرتے ہیں۔ یہ لوگ اپنے بچپن کے دوستوں کو کچھ زیادہ ہی اہمیت دیتے ہیں۔

برج سرطان Cancer star کے لوگوں کا کیرئیر اور روپیہ پیسہ

برج سرطان سے تعلق رکھنے والے لوگ اپنی جاب کو لیکر بڑے ہی حساس واقع ہوئے ہیں۔ کیونکہ یہ لوگ جلد از جلد ترقی کرنا چاہتے ہیں اسی لئے انکی خواہش ہوتی ہے کہ اپنے کاموں کو جلد از جلد پایا تکمیل تک پہنچائیں۔ جب یہ بہتر طور پر کام کررہے ہوتے ہیں تو انکے چہرے چمک رہے ہوتے ہیں اسی لئے یہ مزید بہتر طور پر کام کرتے ہیں۔ یہ ہمیشہ چاہتے ہیں کہ انکا کیرئیر شاندار طور پر آگے بڑھے اسی لئے یہ ہر کام نمایاں ہی کرنا چاہتے ہیں۔

یہ لوگ اپنے پیسے کو محفوظ ہی رکھنا چاہتے ہیں۔ پیسہ کو حاصل کرنا انکے لئے زیادہ مشکل کام نہیں ہوتا ہے کیونکہ یہ کافی محنتی لوگ ثابت ہوئے ہیں۔ مزید پیسہ کمانے کے لئے یہ وقتاً فوقتاً سرمایاکاری کرتے رہتے ہیں۔ یہ روپے پیسے کے ذریعے اپنا مقام تبدیل کرنے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔ انکو بہتر طور پر معلوم ہوتا ہے کہ اپنے وقت اور پیسے کو کیسے اور کس طریقے کے ساتھ کارآمد بنانا ہے۔


برج سرطان Cancer star سے منسلک لوگوں کے متعلق اہم راز

  • برج سرطان Cancer star سے تعلق رکھنے والے لوگ وجدانی طور پر بڑے ہی تیز واقع ہوئے ہیں اور یہ لوگوں کے چہرے پڑھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

  • یہ لوگ بڑے ہی شدید پیار کرنے والے ثابت ہوئے ہیں۔

  • انکے دل بڑے ہی حساس ہوتے ہیں ایک بار ٹوٹ جائیں تو پھر مشکل سے ہی جڑتے ہیں۔

  • یہ لوگ بڑے ہی پراسرار ہوتے ہیں اور انکو سمجھنا کسی مشکل سے کم نہیں ہوتا۔یہ لوگ پرسکون اور موج مستی کرنے والے ہوتے ہیں۔

  • ہمیشہ ہی اپنے دوستوں کے لئے دستیاب رہتے ہیں۔

  • یہ لوگ ہمیشہ ہی گہرے اور بامطلب تعلق ہی پیدا کرنے کے خواہش مند ہوتے ہیں۔

سرطان Cancer star مرد کے متعلق معلومات

برج سرطان والے آدمی شاعرانہ اور جذباتی مزاج کے ہوتے ہیں اس برج سے تعلق رکھنے والے لوگ بڑے ہی خوش نصیب واقع ہوئے ہیں کیونکہ اس برج کا تعلق حضرت ادریسؑ سے ہے۔ اس برج سے تعلق رکھنے والا آدمی عزت دار، امیر اور دنیاداری میں خاص تجربہ رکھتا ہوگا۔ اس برج سے تعلق رکھنے والے آدمی گورے اور کالے دونوں چہرے والے ہوسکتے ہیں۔

سیاہ چہرے والا آدمی لمبے قد کا ہوشیار اور دانا واقع ہوگا۔ برج سرطان والے آدمی کی قسمت میں سفر کافی لکھے ہوتے ہیں۔ اس آدمی کی قسمت میں زیادہ لڑکیاں ہی ہونگی۔ برج سرطان والے آدمی کی روزی بڑی ہی وسیع ہوگی اور اسکے ماں باپ کو بھی اس سے نفع ہی پہنچے گا۔ سواری اور دودھ دینے والے جانور اس شخص کے لئے مبارک ہونگے۔ برج سرطان والے آدمی کو پانی اور آگ سے بچ کر ہی رہنا چاہئے۔ اسکو سر اور کمر کی بیماریوں سے متعلق احتیاط کی ضرورت ہوگی۔

برج سرطان Cancer star والے مردوں کو اپنی گھریلو زندگی سے بڑا ہی لگاؤ ہوتا ہے۔ سرطان آدمی بڑے سے بڑے نقصان کو بھی آرام کے ساتھ برداشت کرجاتے ہیں۔ برج سرطان والے آدمی دوستی کے معاملے میں کچھ حساس واقع ہوئے ہیں۔

ان لوگوں کو ہمت اور حوصلہ افزائی کی ہر موڑ پر ہی ضرورت محسوس ہوتی رہتی ہے۔ برج سرطان والے افراد کم ہی وعدہ کرتے ہیں کیونکہ انکو وعدہ کے پاس کا بڑا ہی احساس ہوتا ہے۔ یہ بڑی جلدی ہی اپنے راز دوسروں کے آگے بیان کردیتے ہیں۔ یہ لوگ عام طور پر کاروباری ذہن کے ہی ہوتے ہیں اور ہر چیز پر اسی ذہن کے ساتھ ہی سوچتے ہیں۔ کیونکہ یہ لوگ دولت حاصل کرنے کے شیدائی ہوتے ہیں اسی لئے ہر وقت دولت حاصل کرنے کے نئے نئے منصوبے انکے دماغ میں پلتے رہتے ہیں۔ سرطان مرد کے موڈ کے تبدیل ہونے کا پتا کسی کو بھی نہیں لگتا ہے۔

برج سرطان Cancer star مردوں کے لئے احتیاطی تدابیر

برج سرطان Cancer star رکھنے والے مردوں کی زندگی کا ابتدائی حصہ پریشانی میں گزر سکتا ہے لیکن بقیہ حصہ آرام و راحت میں ہی گزرے گا۔ انجام بہرحال خیر ہوگا۔ رنج و غم میں بالکل بھی گھبرائے نہیں یقین رکھے کہ خدا کارساز ہے تو سب کام انشاءاللہ آسان ہوجائیں گے۔ سینہ اور اعضاء پر ایک تل ہے وہ مبارک ہی ثابت ہوگا۔

بیماری اکثر درد کمر اور سرد ہواؤں سے ہوگی۔ ان کے حاسد بھی بہت ہیں اسی لئے احتیاط کے ساتھ ہی آگے بڑھنا چاہئے۔ ریح کو دور کرنے والی دوائیاں شہد میں معجون بناکر کھایا کرے، تاکہ اسکے تمام عارضے دور ہوجائیں لباس سوتی زیب تن کرے، انگوٹھی میں نگینے فیروزہ ،موتی اور یاقوت اسکے لئے موافق ہیں۔ ساتویں اور اٹھارہ برس خیرت سے گزر گئے تو نوے برس تک عمر جاسکتی ہے۔ دعا بازو بند حضرت امیرالمومنینؑ کو اپنے پاس رکھے، تاکہ بلاؤں سے امان میں رہے۔

مبارک لباس اور دن مہینے

برج سرطان Cancer star والے مردوں کے لئے سفید لباس ہی مبارک ہے۔ اسکے لئے ماہ ربیع الاول دن ہفتہ ہر کام کے لئے بہت مبارک ہوگا۔ نیا چاند دیکھ کر پانی پر نظر کرنا بہت بہتر رہے گا۔

برج سرطان Cancer star خواتین کے بارے میں معلومات

برج سرطان Cancer star سے تعلق رکھنے والی خواتین کا موڈ بھی سرطان مردوں کی طرح تبدیل ہوتا رہتا ہے دن میں کم از کم دو بار انکا موڈ ضرور تبدیل ہوتا ہے۔ برج سرطان والی خواتین بڑی ہی وفادار ثابت ہوئی ہیں جس سے بھی محبت کرتی ہیں اسکو ٹوٹ کر ہی چاہتی ہیں۔

شوہر پرستی میں انکا شمار سر فہرست ہے یہ اپنے شوہر کی آمدنی میں اضافہ اور سرمائے کی حفاظت کرنا ہی چاہتی ہیں۔

سرطان Cancer star عورت عموماً دراز قد ہوتی ہے۔ انکے اندر صبر و تحمل کم ہی پایا جاتا ہے۔ پیار و محبت کا پیکر ہوتی ہیں اسکے ساتھ ہی کھانے پکانے کی بھی ماہر ہوتی ہیں۔ تنہائی میں موسیقی سے لطف اندوز ہونا پسند کرتی ہیں۔ اپنے خاندان کے افراد اور رشتہ داروں سے خاص لگاؤ رکھتی ہیں۔ انکی ایک خاصیت یہ بھی ہوتی ہے کہ یہ ہر قسم کے افراد کے ساتھ گھل مل جاتی ہیں۔ اپنی عمر کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ یہ زیادہ عقل مند اور دانا ہوتی جاتی ہیں۔ انکے دشمن بھی بیشمار ہوتے ہیں۔ بد نظر انکے مال اور اولاد کے لئے نقصان دہ ہوسکتی ہے۔

سرطان Cancer star خواتین اپنے ماں باپ اور بہن بھائیوں سے ہمیشہ نفع ہی حاصل کرتی ہیں۔ اپنے شوہر سے محبت رکھنے والی ہی ثابت ہوتی ہیں۔ جو کچھ برج سرطان مردوں کو حاصل ہے وہ سرطان خواتین کو بھی حاصل ہوتا ہے۔

برج سرطان Cancer star سے تعلق رکھنے والی خواتین کے لئے احتیاطی تدابیر

برج سرطان Cancer star سے تعلق رکھنے والی خواتین اپنے دل کا حال کسی پر بھی عیاں مت کرے۔ بیماری اکثر سردی خشکی اور درد کمر سے ہوگی۔ چھاچ اور کھٹائی سے پرہیز کرے۔ گل سرخ شہد کے ساتھ معجون کرکے کھائے۔ کوئی ایک شخص اسکے اور اسکے شوہر کے درمیان دشمنی کراسکتا ہے اس لئے ایسے مردوں سے بچ کر رہے۔ نماز میں کاہلی نہ کرے۔ سرطان خواتین کو اپنا میڈیکل چیک اپ وقتاً فوقتاً کرواتے رہنا چاہئے۔ دوسری خواتین کے ساتھ بحث و تکرار اور لڑائی جھگڑے سے پرہیز کرنا چاہئے۔ ایسی خواتین کو کوشش کرنی چاہئے کہ اپنی توجہ اپنے گھر اور اپنے شوہر کی جانب ہی رکھے۔

مبارک لباس اور دن ،مہینے

سرطانCancer star خواتین کے لئے سبز رنگ کا لباس مبارک رہے گا۔ انکے لئے شوال کا مہینہ اور منگل کا دن ہر کام کے لئے مبارک رہے گا۔ گائے بھینس کا گھر پر ہونا باعث رحمت ہوگا۔

برج سرطان Cancer star سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات

اس برج Cancer star سے منسلک مندرجہ ذیل مشہور لوگ تعلق رکھتے ہیں۔

مشہور سیاسی شخصیات

ان شخصیات میں پاکستان کے جانے مانے سیاستدان نواب اکبر خان بگٹی، ساؤتھ افریقہ کے پہلے سیاہ فام صدر نیلسن منڈیلا، پاکستان کے دوسرے وزیراعظم اور گورنر جنرل خواجہ ناظم الدین اور امریکہ کے سابق صدر جارج ڈبلیو بش کا تعلق اسی برج سے ہے۔

مشہور کھلاڑی

اس برج سے تعلق رکھنے والے مشہور کھلاڑیوں میں انڈیا کے سنیل گواسکر، ارجنٹینا کے عظیم فٹبالر لیونل میسی اور ریسلر بروک لیسنر اور مشہور باکسر مائیک ٹائی سن کا تعلق بھی اسی برج سے ہے۔

مشہور فلمی ستارے

ایسے مشہور فلمی ستارے جو کہ برج سرطان سے تعلق رکھتے ہیں ان میں انڈیا کے مسلمان اداکار نصیر الدین شاہ، مشہور اداکارہ پریانکا چوپڑا، کترینہ کیف، ٹام کروز اور سلویسٹر اسٹالون کا تعلق اسی برج سے ہے۔

سائنسی اور تکنیکی شخصیات

ایسے لوگ جنہوں نے دنیا میں سائنس اور انفورمیشن ٹیکنالوجی میں بڑا نام کمایا ہے ان میں مشہور سائنسدان جارج ایسٹ مین, ابن الہیثم، نِکولا ٹیسلا، پال برگ، علی مصطفیٰ مشارفہ اس وقت کے گوگل سرچ انجن کے سی ای او سندر پچائی کا تعلق برج سرطان سے ہی ہے۔

صدقات ،دفع نحوست سیارگان

برج سرطان Cancer star والے مرد و عورت کو چاہئے کہ اپنے اوپر سے نحوست اور پریشانی کے بادل ہٹانے کے لئے منگل کے دن میں کالا بکرا یا پھر بڑے جانور کا گوشت وغیرہ دوسرے جانوروں کو ڈالے۔

ان کو چاہئے کہ بروز اتوار چڑیا گھر جاکر شیر یا پھر چیتے کے آگے اپنے ہاتھ سے گوشت ڈالے۔ گھر پر نر یا مادہ بلی پالنا مبارک رہے گا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

مشہور اشاعتیں

???????