Aquarius Star Horoscope in Urdu
دلو افراد کی خوبیاں اور خامیاں
برج دلو (Aquarius)
20جنوری تا 18 فروری
تعارفی خاکہ:
منطقہ البروج میں اس کا نمبر : 11
حاکم سیارہ: زحل
نشان یا علامت برج: مشکیزہ بردار
عنصر یا مادہ: بادی
خوش بختی کا عدد: 4
عددی حروف: س، ش، ص، ث
خوش بختی کا نگینہ: نیلم، پکھراج، حجرالقمر
خوش بختی کا رنگ: بنفشی، سبز، ہلکا نیلا
خوش بختی کا دن: ہفتہ
خوش نصیبی کے دیگر اعداد: 13، 22، 31، 40، 49
خوش بختی کا پھول: نرگس آبی
خوش نصیبی کی دھات: ایلومینیم
ماہیت: ثابت
خوش بخت بروج: جوزا، میزان
غیر خوش بخت بروج: ثور، اسد، عقرب
شریک کار بروج: حمل، قوس، جدی، حوت
غیر جانبدار بروج: سنبلہ، سرطان
حصہ جسم: پنڈلیاں، ٹخنے، دوران خون
کلید وجود برج: دوست
کلید سیارہ: تحقیق و تفتیش، تنگ نظری، خدمت، سرد مہری، محنت
بیماریاں: آنتوں کی بیماریاں، درد گردہ، جوڑوں کا درد، دمہ، ہاضمے کی خرابی،اختلاج قلب، اپنڈےسائٹس
پیشے: کاروبار، سیلزمین، سرکاری نوکری، سیاست، سائنس، تعلیم و ردریس، کان کنی، سیاحت۔
موزوں مقامات: عرب، ایران، روس، سویڈن، سوڈان، ترکستان، ہیمبرگ۔
مختصر تجزیہ؛
منطقہ البروج کا گیارہواں برج، بنیادی طور پر تعمیری اچھائی رکھنے والا، بنی نوع انسان کو فائدہ پہچانے والا، فرسودہ نظاموں کو بدلنے والا، ترقی انکشاف، نئی اقدار کے حامل، نرم مزاج، مشفقانہ انداز، غیر روایتی اور متلون، خاص اسٹائل، اسمارٹ عام روش سے ہٹ کر چلنے والا، انتہا پسندی کا رجہان رکھنے والا، اعتدال پسند۔